محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پہلی دفعہ 2010ء میں رضیہ عرفان نے ہمارے گھر عبقری رسالہ دیا۔ اس رسالہ میں ایک وظیفہ پڑھا کہ سورۂ مریم روزانہ ایک دفعہ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی چالیس دن پڑھ کر پانی پر دم کرنا ہے اور وہ پانی اسی دن ختم کرنا ہے۔ پھر اگلے دن نیا پانی لے کر دوبارہ درج بالا طریقے سے وظیفہ پڑھنا ہے اور اسی طرح چالیس دن مکمل کرنے ہیں۔ میرا بلڈپریشر بہت زیادہ ہائی رہتا تھا اتنا کہ منہ پر بڑے بڑے داغ پڑچکے تھے۔ یہ پانی پینے سے ناصرف بلڈپریشر کنٹرول ہوا بلکہ اللہ رب العزت نے عمرہ کی سعادت بھی عطافرمائی وہ بھی بغیر مالی اسباب کے بنتے گئے اور وہاں بھی روزے کے ساتھ تمام زیارتیں‘ حجرہ اسود اورغار حرا والی خصوصی طور پر کیں خودبخود سبب بن جاتے تھے۔ (بشریٰ ناصر‘ شاہدرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں