محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک آزمودہ حافظہ کا نسخہ ہے۔ اس نسخے کے بہت سے فائدے ہیں۔ یہ نسخہ حافظہ کی کمزوری، کم سنائی دینا‘ بینائی اس کے استعمال سے دائمی نزلہ و زکام ختم ہوتا ہے۔ حافظہ کو تقویت دیتا ہے۔ نگاہ کو تیز کرتا ہے‘ پرانے دردسر کیلئے مفید ہے۔ کھانسی اور ڈسٹ الرجی میں مفید پایا گیا ہے۔ یہ نسخہ ہر موسم اور ہر عمر کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں۔نسخہ درج ہے۔ ھوالشافی: کالی مرچ پندرہ گرام‘ سونٹھ تیس گرام‘ مغز اخروٹ پچاس گرام‘ مغز پستہ سو گرام‘ مغز بادام سو گرام‘ مصری تین سوگرام۔ یہ تمام ادویات کوٹ کر سفوف بنائیں اور چھان لیں۔ خوراک: صبح نہار منہ ایک چمچہ (دس گرام) پانی یا دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ (محمد فاروق سیفی‘کوٹ ادو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں