محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو صحت سلامتی اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ آپ کے رسالے عبقری سے لاکھوں لوگ مشکلات سے چھٹکارا اور بیماریوں سے صحت پارہے ہیں۔ میں بھی کچھ عرصے سے اس رسالے کی دیوانی ہوگئی ہوں اور شدت سے اس رسالے کا انتظار رہتا ہے۔ کافی عرصہ پہلے ’’دو انمول خزانہ‘‘ ہاتھ آیا تھا۔ اس میں کہیں درج تھا کہ اس کے ہر قاری پر قرض ہے کہ وہ جو جانتا ہو کوئی وظیفہ یا عمل جس سے کسی بھی انسان کی رہنمائی یا کسی مشکل سے چھٹکارا مل سکے۔ میں بھی اپنا ایک آزمودہ تجربہ بھیج رہی ہوں جو کافی عرصہ سے دل میں تھا آخر اللہ پاک نے توفیق بخشی ہے۔ دعا ہے یہ دکھی انسانیت کے کام آئے اور مجھے بھی اس کا ثواب ملتا رہے۔ ورد جو اب ہر دم میری زبان پر رہتا ہے۔ یہ وظیفہ اور ورد مجھے ایک ولی اللہ کی طرف سے ملا۔ جب سے ورد زبان ہوا ہے تمام مسائل حل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ہر دم چلتے پھرتے سفر میں زبان پر جاری رہتا ہے۔ جو کچھ دل میں ہوتا ہے ذہن میں آتا ہے حیرت انگیز طور پر پورا ہوجاتا ہے اور میں حیران ہوجاتی ہوں یہ سب اسی ورد کا کمال ہے، اور میرے دل کو یقین ہے کہ ان اسماء میں سے ایک اسم یقینا اسم اعظم ہے۔ اسم اعظم سے ہر مسئلہ حل، ہر مشکل دور اور ہر خواہش اور سوچ حیرت انگیز طور پر پوری ہوجاتی ہے وہ اسماء یہ ہیں:یااللہ یارحمن یارحیمجملہ مقاصد کیلئے ہر دم ورد زبان رکھیں اور پھر دیکھیں اس کے کمالات۔ ( ن، الف: میانوالی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں