اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر30 :پرکشش زندگی گزارنے کے گرنبویؐ طریقے اور جدید سائنس: زندگی ایک تحفہ ہے‘ ایک امانت ہے جو شخص بھی اس امانت کی حفاظت کرے گا اس کا نظام عالمی نظام سے بالا تو نہیں لیکن فطرت کے ضرور قریب ہوگا۔سارے عالم کی تحقیقات کرتے کرتے ہم بھی اس نتیجے پر پہنچیں گے تو ہمیں یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ زندگی کے اصولوں میں کامیاب اصول نبویؐ اصول ہی ہیں اور انہیں کے ذریعے ہماری کامیابی اور کامرانی ہے۔اس کتاب کی تالیف میں جن کتب و رسائل سے استفادہ حاصل کیا گیا ان کے نام درج ہیں:۔ یونی سیف۔خود اعتمادی کےگُر۔ہمدرد صحت۔ برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن رپورٹ۔ تاریخ الاطباء۔بائبل وہیلر۔ مسٹر جان ایف یومینس۔گفتگو کا فن سیکھئے۔ ایس کے لیبارٹریز۔جینے کا سلیقہ۔ بڑوں کے انداز زندگی۔ جذبات کی رو۔ گفتگو کا فن۔ احمد ندیم قاسمی۔میڈیکل سائنس۔ نفسیاتی مسائل اور ان کا حل۔ سائنس گروپ۔ ماہنامہ نبض۔ صحت خیال۔ نیند کی نفسیات۔ روزنامہ جنگ۔ اچھا کام کرنے کے گُر۔ تحقیق برائے ایڈنبرا۔ گھریلو مسائل اور ان کا حل۔ نفسیات کے امور۔ سال کے 365 دن کیونکر زندہ رہیں۔ ڈاکٹر جان اے شنڈلر۔ قومی صحت۔فینی کریڈوک۔ذہن کے امراض۔ نیند کے اسرار۔ گفتگو کے کمالات۔ کریکٹر کی اصلاح۔پیراسائیکالوجی اور اسلام۔ ہوورڈ کشانے۔ فرانس وائی ہوجیز۔ ضیاء الحکمت۔ نفسیاتی پہلو اور انسان۔ ۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں