Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سفر حج والےباربار جانے کا وظیفہ بھی لے جائیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

قارئین! آج سے چند سال پہلے مجھے ایک وظیفہ ملا کہ سورۂ فتح کی آیت نمبر 27 روزانہ تین مرتبہ صبح و شام اول و آخر درودشریف پڑھنا ہے۔ میں عمرہ کی نیت سے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔ اللہ نے غیب سے اسباب پیدا فرمائے۔ اللہ نے نہایت سہولت کے ساتھ عمرہ کروایا‘ اپنے حبیب ﷺ کے در کی حاضری نصیب کروائی۔ یہ تو تھی فضیلت قرآن کی سورۂ الفتح کی آیت نمبر 27 کی۔ بار بار سفر حج پر جانے کے خواہش مند: اب جو وظیفہ مکہ شریف غار حرا سے ملا کہ بار بار حج و عمرہ کریں‘ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے محبوب ﷺ کے صدقے سے سبب بنائیں گے وہ ملاحظہ فرمائیں۔ جو عازمین حج یعنی حاجی یا عمرہ کرنے والا اپنی شہادت کی انگلی سے بغیر سیاہی حرم کعبہ یا حرم مسجد نبوی ﷺ کی کسی بھی دیوار پر قرآن شریف کے بیسویں پارے کی سورۂ القصص کی پچاسویں آیت لکھے، لکھتے ہوئے نیت اور دعا بھی کرے کہ اللہ مجھے بار بار حج و عمرہ کی سعادت نصیب کرے۔ آیت یہ ہے:۔ ۔بندہ نے ایک نہیں متعدد حاجیوں اور عمرہ کرنے والوں سے تصدیق کی۔ اکثر نے بتایا کہ سوفیصد ایسا ہی ہے۔ حق اور سچ ہے۔ ایک حاجی تو بتارہے تھے کہ مجھے چھٹا سال ہے ہر سال ایسا ہی کرتا ہوں تو حج بھی اور عمرہ بھی کرلیتا ہوں۔ میرے سفر حج کرنے والوں کو چندمفید مشورے: جب ہم غیرملکی سفر کرتے ہیں تو عموماً سفر میں ہوا اور موسم کی تبدیلی یا ایئرکنڈیشن کے استعمال سے نزلہ، زکام، گلے پڑنا، کھانسی کا ہوجانا عام سی بات ہے۔ اس کیلئے بھی اللہ عزوجل کی لاریب کتاب قرآن شریف ہی پڑھیں۔ اس مرض سے چھٹکارے کیلئے سورۂ یٰسین کی آیت نمبر 77 آدھے گلاس پانی پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کریں اول وآخردرود شریف بھی پڑھیں اور یہ پانی پی لیں۔ انشاء اللہ کسی میڈیسن کی ضرورت نہ رہے گی۔ جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ایک وقت میں عام دنوں میں (حج کےعلاوہ) تقریباً لاکھوں لوگ عمرہ یا زیارت مسجد نبوی روضہ رسول ﷺ پر حاضر ہوتے ہیں۔ عموماً زائرین اپنی فیملی کے ساتھ تشریف لاتے ہیں‘ زیادہ رش ہونے کی وجہ سے یا مغالطے میں آگے پیچھے ہوجانا‘ گم ہوجانا عام سی بات ہے۔ پردیس میں گم ہوجانا معمولی بات نہیں‘ بہت بڑی پریشانی ہوتی ہےتب بھی اللہ تعالیٰ سےرجوع کریں اس کیلئے گھبرائیں نہیں قرآن شریف کے تیسویں پارے کی سورۂ کوثر سات مرتبہ پڑھیں۔ انشاء اللہ مطلوب بندہ آپ کو مل جائے گا۔ ایسے ہی بعض اوقات سواری کی تلاش ہوتی ہے نہیں ملتی تب بھی سورۂ کوثر سات مرتبہ پڑھیں سواری جلد مل جائے گی۔ بعض اوقات حرم شریف سے نماز پڑھ کر باہر اپنے ہوٹل پر جانا ہوتا ہے تولاکھوں زائرین یکدم باہر نکلتے ہیں یا چند سو میٹر دور ہوٹل تک سفر کرنے میں پیدل یا سواری کےذریعے گھنٹوں لگ جاتے ہیں ایسے میں بھی اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں۔ قرآن شریف کی تیسویں پارے کی سورۃ القریش کثرت سے پڑھیں انشاء اللہ آپ کا مطلوبہ راستہ ایسا کشادہ اور کھلا ہوجائے گا جیسا کسی سکیورٹی پارٹی نے حاکم کیلئے راستہ کھلا کشادہ کرایا ہو اور آپ آسانی سے اپنی مطلوبہ رہائش پر پہنچ جائیں گے یا حرم شریف پہنچ جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ کا شکرانہ پڑھیں۔ اگر خدانخواستہ کسی زائر کو دل کا عارضہ ہے‘ والو بند ہیں‘ شریان بند ہے‘ دل بڑھ گیا ہے‘ دل میں سوراخ ہے تو بھی اپنے پیدا کرنے والے رحمٰن ہی کی ثنا کریں۔ ایسا مریض پیدا نہیں چل سکتا‘ دل میں درد، انجائن پن ہوتا ہے‘ دل گھبراتا ہے‘ سانس چڑھ جاتا ہے‘ ایک قدم بھی چلنا محال ہوجاتا ہے تو سبحان اللہ وبحمدہ ایک سو گیارہ بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرے اور اپنے دل پر پھیرے انشاء اللہ تعالیٰ فوراً اللہ شافی شفا فرمائیں گے۔مقدس مقامات پہاڑوں میں واقع ہیں ظاہر ہے پہاڑوں پر اوپر بھی چڑھنا ہے اور نیچے بھی اترنا ہے تو ہر وقت اللہ عزوجل اور اس کے پیارے حبیب ﷺ کی اتباع کو دل و جان سے کریں۔ یعنی بلندی پر چڑھتے ہوئے اللہ اکبر پڑھیں اور نیچے اترتے ہوئے سبحان اللہ کہتے رہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ کا ارشاد جس نے میری ایک سنت کو زندہ کیا وہ ایک سو شہیدوں کا ثواب پائے گا۔ ہر وضو میں مسواک شریف کو لازم قرار دے تو بہت پیاری بلکہ تمام انبیاء علیہ السلام کی سنت ہے۔ یعنی اس کو تمام انبیاء کی سنت ادائیگی کا ثواب ملے گا۔ویسے تو مسواک کے لاتعداد فوائد ہیںمگر میں یہاں ایک بتاتا چلوں جس کے پاس مسواک ہوگی اگر اس کاایکسیڈنٹ ہوجائے تو اس کی ہڈی نہیں ٹوٹے گی۔ ایسے ہی جس کسی کو چھینک آئے اور وہ الحمدللہ رب العالمین علی کل حال پڑھے تو اسے کبھی دانت اور کان میں درد نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو اپنےاور پیارے حبیب ﷺ کے پیارے پیارے گھروں کی بار بار حاضری نصیب فرمائے۔ (ڈاکٹر الطاف حسین خان یوسفزئی‘ ملتان)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 992 reviews.