محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک مرتبہ آپ نے درس میں کھانے کے بعد دعا کا اہتمام کرنا جو کھانا کھانے کے بعد والی مسنون دعا ہے اس کا اہتمام کرنے اور ساتھ ہی تین مرتبہ استغفار کرنے کا فرمایا تھا اور فرمایا تھا کہ جو اس کا مسلسل اہتمام کرے گا اس کے گھر کا دسترخوان تاحیات سجا رہے گا۔ میں اس کا اہتمام کرتی ہوں‘ جب سےکرنا شروع کیا ہے ماشاء اللہ گھر کا دسترخوان سج گیا ہے۔ پہلے قرضے اتنے چڑھ جاتے تھے‘ آمدنی زیادہ اور برکت بالکل ختم ہوچکی تھی لیکن اب ماشاء اللہ برکت ہے اور واضح محسوس ہورہا ہے کہ اب برکت ہے۔الحمدللہ! اس عمل کی بدولت میرے دسترخوان پر طرح طرح کی چیزیں سج جاتی ہیں۔ (سمیرا‘ جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں