Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

اللہ کریم سے نقد و نقدی والامعاملہ اور بدنظری
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں بازار جاتا تو بدنظری ہوجاتی تھی اور کبھی کبھار اللہ کریم سے نقد و نقدی والا معاملہ بی ہوجاتا ہے یعنی اچھے، نیک عمل پر فوراً کسی نعمت، خوشی کا مل جانا اور غلطی گناہ کرنے پر موقع پر نقصان یا سزا کا مل جانا تو ایک دن بازار میں بدنظری ہوئی تو چھٹی حس نے خطرے کا الارم بجادیا اب اس انتظار میں تھا کہ اب کچھ نہ کچھ سزا ضرور ملے گی۔ میں پیسے نکلوانےاے ٹی ایم مشین گیا جہاں پر اے ٹی ایم کارڈ اے ٹی ایم مشین نے واپس کرنے سے معذرت کرلی۔ سوچا چلو آج بینک بند ہے کل عملہ سے کہہ کر نکلوا لوں گا۔ اگلے دن بینک گیا تو میڈم نے کہا موصول ہونے والے کارڈز میں آپ کا کارڈ نہیں ہے آپ کو کچھ دیر مشین کے پاس انتظار کرنا چاہیے تھا دیر سے نکلنے پر کسی اور نے وصول کرلیا ہوگا۔ کافی سزا مل چکی تھی واپس آکر رات کو توبہ استغفار کیا اور 550 مرتبہ انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا۔ صبح بڑے یقین کے ساتھ جاکر میں نے اپنا کارڈ مانگا۔ میڈم نے کارڈ اٹھا کر دے دیا۔ انہیں میں نے عمل کا بھی بتایا تو حیران رہ گئی۔ بولی کہ آج صبح ایک آدمی سکیورٹی گارڈ کو دے کر گیا ہے۔ جب بھی بازار جاتا ہوں تو کوشش ہتی ہے کہ باوضو جاؤں کہ ایسا کرلینے سے بدنظری نہیں ہوتی۔ پرسکون طبیعت رہتی ہے کسی بھی غلط کام کرنے کو دل نہیں کرتا۔ زبان پر ذکر جاری رہتا ہے۔ میں اپنے تمام دوستوں سےگزارش کرتا ہوں کہ بازار کیلئے جانا ہو تو صرف وضو کرلیں۔ آپ تمام مصیبتوں، گناہوں، تکلیفوں سے انشاء اللہ محفوظ رہیں گے۔
جوانی بہکاتی ہو تو: جوانی بہت بہکاتی ہے اس کو لگام‘ نکیل ڈالنی ہو تو تمام نوجوان دوست ’’تعوذ‘‘ پڑھنا شروع کردیں یقین کریں‘ کچھ دیر پڑھنے سے جسم کے تمام اعضاء سکون کی حالت میں آجائیں گے اور دماغ سے تمام خرافات دور ہوجائیں گی۔اس کے علاوہ زیتون کا تیل مقعد میں لگانے سے نظام انہضام کی بہت سی بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ الحمدللہ! بارہا کاآزمودہ ہے۔(پوشیدہ)
45 سال سےآزمودہ دو نسخے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یہ 1968ء کی بات ہے بندہ نے میٹرک کے بعد پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں داخلہ لیا۔ دو ماہ بعد چھٹی کیلئے والدین سے ملنے گاؤں پیرمحل آیا تو والدہ سے عرض کی کہ مجھے چند دن بعد دست لگ جاتے ہیں انہوں نے مجھے حاجی علی محمدصاحب جو کہ حکیم اور درویش تھےرجانہ ضلع لائل پور کے پاس بھیج دیا۔ میں نے مرض بتایا تو حکیم صاحب نےکاغذ پراپنے ہاتھ سےسات اشیاء کا نسخہ تحریر کردیا کہ پیس کر پھکی بنا کر گھر میں رکھیں۔ کھانے کے بعد تین ماشہ لیں۔ بندہ کے پاس آج بھی چھیالیس سال بعد یہ پھکی موجود ہے۔ آزمائش شرط ہے۔ ھوالشافی: سونف پانچ ایک پاؤ۔ سنڈھ 50 گرام۔ اجوائن پچاس گرام۔ ٹھیکڑی نوشادر پچاس گرام۔ کالی مرچ پچاس گرام۔ نمک سیاہ پچاس گرام۔ قلمی شورہ پچیس گرام۔ تمام چیزیں اچھی طرح پیس کر پھکی بنالیں۔ خوراک: کھانا کھانے کے بعد تین ماشہ ہمراہ پانی ایک ہفتہ متواتر کھائیں۔
انڈیا کے حکیم نے بتایا سرمہ کا لاجواب نسخہ: میرے والد کو انڈیا میں کسی حکیم صاحب نے آنکھ میں ڈالنے والا سرمہ کا نسخہ بتایا تھا۔ انہوں نے ساری زندگی ہفتہ بعد ایک دفعہ سلائی سےانکھوں میں ڈالا۔ نہ کبھی آنکھ دکھی‘ نہ ہی نگاہ کمزور ہوئی۔ والد صاحب درزی تھے۔ بزرگ ہوچکے تھے مگر ہاتھ سے سوئی میں دھاگہ بڑے آرام سے ڈال لیا کرتے تھے۔ میں نے بھی کئی دفعہ آنکھ میں ڈالا ہے تھوڑی دیر چبھتا ہے پھر آنکھ دھل جاتی ہےاور چمک آجاتی ہے۔ رات کوآنکھ میں ڈال کرسوجاتے تھے۔ ہفتے میں صرف ایک بار استعمال کرتے تھے۔ نسخہ: جست ولائتی پاؤڈر دو تولے‘ سرمہ تین ماشہ، پھٹکڑی بریاں تین ماشہ‘ مگھاں تین ماشہ‘ سمندرجھاگ تین ماشہ‘ سرد چینی تین ماشہ۔ طریقہ: اس کو سرمہ کی طرح تیار کیا جاتا ہے۔ ایک ماہ لگ جاتا تھا تیاری کے بعد ہفتہ میں ایک دفعہ رات کو سوتے وقت سلائی آنکھ میں لگا کر سوجائیں‘ صبح اٹھ کر پانی کے چھینٹیں ماریں۔ (ج۔ر)
ہمارے کچھ آزمودہ نسخے صرف قارئین کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارا عبقری ایک نایاب تحفہ ہے۔ جسمانی مسائل ہوں یا گھریلو الجھنیں‘ روحانی مسائل ہوں یا دینی مسائل بچوں کی تربیت یا غذائی مشورے اس میں خیر ہی خیر ہے۔ میرے پاس اس کے تمام شمارے محفوظ ہیں جو کہ ایک خزانے کی طرح حفاظت میں پڑے ہیں‘ کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو جھٹ سے نکال کر پڑھ لیتے ہیں اب کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں رہتی۔ ہم عبقری سے ہی مشاورت کرتے ہیں۔ عبقری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے اس لیے ہمارے پاس بھی کچھ آزمودہ نسخہ جات ہیں جو میں عبقری قارئین کو ہدیہ کررہی ہوں یقیناً اس سے لاکھوں کا فائدہ اور میرے لیے صدقہ جاریہ ہوگا۔
جھٹ پٹ سوہن حلوہ: سوجی ایک کپ، بیسن ایک کپ، چینی ایک کپ، گھی ایک کپ، انڈے چھ عدد، کاجو/ بادام۔ ترکیب: چینی کو باریک پیس لیں، بغیر گھی کے بیسن بھون لیں‘ گولڈن براؤن ہوجائے پیس کر الگ کرلیں۔ پھر گھی ڈال کر سوجی کوخوب بھون لیں۔ بیسن اور سوجی کو مکس کرلیں اب اس میں پسی ہوئی چینی، انڈے اور کاجو یا بادام مکس کرلیں۔ لذیذ حلوہ ناشتے کیلئے تیار ہے۔
نسخہ کیمیا اولاد کیلئے: ورق چاندی ایک دفتری‘ روح کیوڑہ ایک شیشی‘ مصری ایک پاؤ‘ عرق گلاب ایک پاؤ‘ چھوٹی الائچی دو تولے‘ طباشیر دو تولے‘ ست گلو دو تولے‘ صندل دو تولے‘ زہرمورا خطائی آٹھ ماشے۔ سب اشیاء کو پہلے خشک پیس لیں پھر کھرل میں ڈال کر عرق گلاب اور روح کیوڑہ ڈال کر کھرل کریں اتنا کھرل کریں کہ دو تین دن تک تمام پانی خشک ہوجائے۔ پھر مصری باریک پسی ہوئی اس میں شامل کرلیں اور چاندی کے ورق سارے اس میں ڈال کر کھرل کرتے جائیں‘ اتنا کھرل کریں کہ باریک خشک پاؤڈر بن جائے گا۔ بوتل میں ڈال لیں۔ دونوں میاں بیوی نے ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ آدھ آدھ چمچ دودھ کےساتھ استعمال کرنا ہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اللہ شفاء عطا فرمائے گا۔
صرف مرد کیلئے: ماش کی دال آدھ پاؤ‘ بادام اکیس عدد‘ چھوہارے دو عدد‘ دودھ آدھ کلو۔ رات کو کوری ہنڈیا (مٹی کا برتن) میں دال ماش‘ بادام اور چھوہارے پانی میں بھگودیں۔ صبح پیس کر شربت بنانا ہے‘ پھر چینی ڈال کر صبح نہار منہ پی لیں۔ تمام اشیاء کے تین حصے کرنے ہیں۔ نوٹ: صرف تین دن پینا ہے۔
ٹانگوں اور جوڑوں میں درد کیلئے:ھوالشافی: کنڈیاری پچاس گرام‘ کیپسول 12 عدد۔ کنڈیاری کو باریک پیس لیں اور زیرو سائز کے بارہ کیپسول بھرلیں۔ روزانہ ایک کیپسول رات کو دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔
کمر درد اور جوڑوں کیلئے: آدھ پاؤ میتھرے کوٹ کر سفوف بنالیں‘ ایک چھوٹا چمچ رات کو نیم گرم دودھ سے کھائیں۔ (رضیہ سلطانہ‘ کوٹ رادھا کشن)
آمد و خرچ کا دستور العمل اور مہنگائی کا علاج
1)اخراجات کیلئے کوئی جائز ذریعہ، معاش اختیار کریں اور اس میں ترقی بھی کریں۔ 2) ہر آدمی کی کچھ نہ کچھ آمدنی ہوتی ہے اس لئے اس کو اپنی ضروریات پر تقسیم کرے۔ جس میں اتفاقیہ خرچ کا مد بھی رکھے لیکن فضولیات سے بچے ’’ کہ جس قدر جم جائے گا اس قدر کی عادت پڑ جائے گی‘‘ اس طرح اپنے ضروری اخراجات کا بجٹ بنالیا کریں اور اسکے اندر رہتے ہوئے خرچ کریں۔ 3) مناسب ہے کہ آئندہ کا خرچ سابقہ آمدنی سے کریں یعنی مثلاً جنوری کے آمدنی سے فروری کا خرچ کریں اور فروری کی آمدنی سے مارچ کا۔ 4) میزانیہ (بجٹ) سی طرح بنائیں کہ کچھ رقم باقی بچ کر پس انداز جمع بھی ہوسکے جو سالانہ خرچ مثلاً رمضان شریف، عیدین، زکوٰۃ، قربانی ، موسم سرما کی خاص چیزیں، کپڑے اور جوتے وغیرہ کے کام آئیں اور کوئی تقریب پیش نظر ہو، حج کرنا ہو یا مکان بنانا ہوتو اس سے زیادہ پس انداز کریں۔ 5) جو آدمی لکھنا نہ جانتا ہو وہ پڑھے لکھے آدمی سے بجٹ بنوائیں۔ 6) کبھی کبھی ہفتہ وار پا پندرہ دن میں اپنے بجٹ کی پڑتال بھی کریں اور جو کمی بیشی ہو وہ کرلیا کریں۔ مثلاً اگر کوئی چیز مہنگی ہوگئی اور آمدنی اتنی نہیں بڑھی تو کم ضروری چیز مثلاً 4 روپے کے بجائے 5 روپے کی ہوگی تو اس پر چار روپے ہی خرچ کریں۔ 7) اپنے کھانے پینے اور مہمان کی خاطر تواضع کرنے میں گنجائش سے آگے نہ بڑھیں اور اعتدال سے کام لیں۔ 8) وقت پڑنے پر تنگی برداشت کریں کفایت سے گزارہ کریں لیکن حتیٰ الامکان کسی کام کیلئے قرض نہ لیں ادھار سے بچیں اور مانگنے کی عادت نہ ڈالیں۔ 9) جس طرح قرض، ادھار لینے سے پرہیز کریں، اسی طرح قرض ادھار دینے سے بھی احتراز کریں، کیونکہ اکثر لوگوں میں صفائی معاملات نہیں ہے، ’’اور بدمعالگی سے معاشرہ کی حالت جلد خراب ہوتی ہے‘‘۔ جھوٹ بولتے ہیں وعدہ خلافی کرتے ہیں ٹال مٹول کرتے ہیں اور بعض دفعہ رقم ہضم ہی کرجاتے ہیں پھر تعلقات خراب ہوتے ہیں اور رنجش پیش آتی ہے۔ البتہ اگر لینے والے واقعی حاجت مند ہو، دیانتدار ہو اور معتبر ہو تو قرض سے اسکی مدد کرنا عین ثواب ہے اور مہلت دینا اس سے بھی زیادہ ثواب ہے۔ ہاتھ کا ہنر: صابن بنانا، سرمہ بنانا، منجن بنانا، روشنائی بنانا، میتھی سکھاکر پیکٹوں میں بیچنا، امچوربنانا، چھالیہ کاٹنا، تمباکو بنانا، بسکٹ بنانا، تیل بنانا، اچاڑ، چٹنی، مربہ بنانا، لفافے بنانا، شربت بنانا، کپڑے سینا، کپڑے رنگنا، کپڑے چھاپنا، سویٹر بننا، کڑھائی کا کام کرنا، ٹوپی، رومال، جراب، کمر بند بنانا وغیرہ۔ اس کے علاوہ مرغیاں پالنا گاڑیاں، خرید کر یا مکان بناکر کرائے پر دینا، گھروں میں سبزیاں اگانا’’ وقت ہونے کی صورت میں‘‘ ہر آدمی کو کھانا پکانا، کپڑے دھونا، پیوند لگانا اور اپنے جوتے کی مرمت کرنا بھی آنا چاہیے۔ ہفتہ واری حجامت ’’ ناخن، لبیں‘‘ خود بنانی چاہئیں۔ ( عبیداللہ حقانی‘ کوئٹہ )
مسجد کی خدمت سے موہکے ختم ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ہمسائی تھیں‘ ان کا بچہ میٹرک میں پڑھ رہا تھا۔ اچانک اس کے چہرے پر موہکے نکلنا شروع ہوگئے‘ یہ مرض بڑھنا شروع ہوا۔ چہرہ ہاتھ بازو اور گردن موہکوں سے بھر گیا۔ ہمسائی اپنے بچے کو ڈاکٹر کے پاس لے گئیں‘ ادویات استعمال کروائیں مگر افاقہ نہ ہوا۔ ٹوٹکے استعمال کرتے رہے افاقہ نہ ہوا۔ ایک روز ایک فقیرنی مانگنے آگئی۔ اس نے بچے کے موہکے دیکھے تو کہنے لگے یہ بچہ ادویات سے ٹھیک نہیں ہوگا۔ اس کا علاج میرے پاس شرطیہ ہے‘ کرلو بچہ ٹھیک ہوجائے گا۔ فقیرنی کہنے لگے سات جمعہ یہ عمل کرنا ہے۔ ہر جمعہ کے دن ایک نئی جھاڑو خرید کر بچے کو دیں‘ یہ جاکر مسجد کی جھاڑو دے کر آئے اور جھاڑو مسجد رکھ آئے۔ بچے کی ماں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ دوسرے ہی دن جمعۃ المبارک تھا۔ جھاڑو خرید کر بچے کو دیا‘ مسجد جائے وہاں جھاڑو دے کر آئے اور جھاڑو مسجد میں رکھدے۔ ہر جمعہ کو یہ عمل کیا۔ تیسرے جمعہ تک موہکے خودبخود جھڑگئے۔ جسم صاف ہوگیا۔ مگر سات جمعہ پورے کیے۔ تمام زندگی یہ مرض کبھی دوبارہ نہ ہوا۔ اللہ مساجد کی عبادات کو قبول کرتا ہے۔ اس بچے کا مسجد میں جھاڑو رکھنے اور دینے سے یقین اتنا پختہ ہوا کہ وہ کبھی کبھی مسجد کی جھاڑو دیتا اور نئی جھاڑو خود ہی خرید کر رکھ آتا۔ جب امتحان ہوتے تو وہ مسجد کی جھاڑو باقاعدگی سے دیتا اس کا رزلٹ بہت اچھا آتا۔ بہت باقاعدگی سے اس نے مسجد کی خدمت اپنے ذمہ لے لی۔ ہمیشہ اعلیٰ نمبروں سے کامیاب ہوا۔ ملازمت بہت
جلد مل گئی بغیر کسی سفارش کے جب کبھی اس بچےکو نزلہ یا کانسی ہوجاتی تو مسجد جاکر گھڑے میں سے پانی پیتا اور اپنی حسب خرچ کے پیسوں سے پانی پینے والا ایک مٹکا مسجد میں رکھ آتا۔ اس عمل سے اس کی بیماری ٹھیک ہوجاتی۔ کبھی کبھی وہ مسجد میں قرآن پڑھنے والے بچوں کیلئے ٹافی یا بسکٹ لے جاتا۔ ایک بچے کےسر میں شدید درد ہوتا اس کی نگاہ کمزور تھی۔ ڈاکٹرکو چیک کروایا تو اس نے بادام کھانے کو بتائے۔ اس کو کچھ خیال آیا بادام خرید کر اس بچے کو دے آیا۔ وہ درویش غریب تھا۔ اللہ کی قدرت کے اس کی آنکھوں میں ان دنوں خارش تھی۔ خارش کی وجہ سے پڑھنے میں بے حد تکلیف ہوتی۔ جونہی اس بچے کو بادام دئیے۔ دوسرے دن اس کی آنکھوں کی خارش ختم ہوگئی۔ مسجد صرف نماز پڑھنے کیلئے نہیں ہے بلکہ مسجد کی خدمت بھی کیا کریں۔ اللہ راضی ہوگا۔ (ذکیہ اقتدار‘ بہاولنگر)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 021 reviews.