یہ واقعہ ہمارے علاقے میں 2007ء میں پیش آیا۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک عورت واشنگ مشین میں کپڑے دھو رہی تھی‘ وہ کہیں آگے پیچھے ہوئی ‘ اتفاق سے واشنگ مشین کا ڈھکن بھی کھلا ہوا تھا مشین میں بلی کا بچہ گرگیا۔ وہ عورت واپس آئی تو اس نے بن دیکھے مشین میں کپڑے ڈال دئیےا ور مشین کو چلادیا اور اپنے باقی کاموں میں مصروف ہوگئی۔ اس عورت نے پندرہ بیس منٹ بعد جب مشین کا ڈھکن اٹھایا اور دیکھا بلی کا بچہ بالکل صحیح اور زندہ سلامت کھڑا تھا۔ کپڑے مکمل دھل چکے تھے اور اس بچہ بالکل تندرست تھا۔ سچ کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ (محمد ذیشان عارف‘ کلورکوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں