Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری روحانی اجتماع کے حسین مناظر

ماہنامہ عبقری - اگست 2016ء

اب بھی وہ منظر بہت رلاتا ہے مجھے۔ میں کیوں آئی واپس؟ نہ آتی‘ کاش! میرا نصیب وہیں ہو‘ میں تسبیح خانہ میں آتی جاتی رہوں‘ ان گلیوں میں میری آخرت کا سامان ہوجائے۔ جتنا سکون مجھے تسبیح خانہ میں رہ کر ملا آج تک نہ ملا۔

عبقری روحانی اجتماع اورمیری کیفیات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ جل شانہٗ کی بارگاہ میں عاجزانہ التجا ہے کہ آپ کو رحمت والی زندگی دے‘ آپ کا سایہ تاقیامت مجھ پر سلامت رہے۔ میں نے نومبر والے اجتماع میں شرکت کیلئےپہلی مرتبہ تسبیح خانہ لاہور آئی۔ واپسی کا سفر روتے گزارا کہ وقت اتنی جلدی گزرا واپسی کا وقت بہت جلد ہوگیا تھا۔ گلی میں فجر ادا کی۔ میرے مرشد کی گلی تھی‘ فجر کی نماز تھی‘ میں گنہگار اور نااہل تھی۔ بس کیفیت میں ادا کی‘ اللہ قبول کرے۔ آمین۔ میں نے آپ کو گلی کی نکڑ پر کھڑے دیکھا‘ جب میں نے پہلی مرتبہ آپ کو دیکھا تو بھاگی تھی آپ کی طرف! اب بھی وہ منظر بہت رلاتا ہے مجھے۔ میں کیوں آئی واپس؟ نہ آتی‘ کاش! میرا نصیب وہیں ہو‘ میں تسبیح خانہ میں آتی جاتی رہوں‘ ان گلیوں میں میری آخرت کا سامان ہوجائے۔ جتنا سکون مجھے تسبیح خانہ میں رہ کر ملا آج تک نہ ملا۔ میری بہت سی پریشانیاں الجھنیں بندشیں صرف تسبیح خانہ میں روحانی اجتماع میں شرکت کی وجہ سے دور ہوئیں۔ دوران اجتماع دئیے گئے وظائف کررہی ہوں الحمدللہ! نااہل ہی سہی اپنی قسمت پر ناز ہے۔ رب کا احسان ہے مجھ پر، مجھے کامل مرشد سے ملادیا۔ صد کروڑ شکر ہے رب کریم کا اور آپ کا سایہ ہم پر قائم و دائم رہے۔ ہمارا عبقری‘ تسبیح خانہ‘ عبقری کی ٹیم‘ تمام ساتھی‘ عقیدت مندوں کو اللہ پاک دن پچیسویں رات چھبیسویں ترقی دے۔ سب کی خیر، سب کا بھلا۔(ث)
مجھے عبقری روحانی اجتماع نہیں بھولتا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ڈھیروں دعائیں آپ کیلئے اور آپ کے اہل خانہ کیلئے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سب کو اپنی رحمت کے سایہ میں رکھے اور قیامت تک آپ کے نظام کو قائم دائم رکھے۔ آمین! حضرت پہلی بار روحانی اجتماع میں دوستوں کے ہمراہ شرکت کی۔ اتنے بڑے اور منظر اجتماع کو دیکھ کر واقعی اللہ یاد آیا اور دل بہت خوش ہوا۔ رات کو پرسکون تاروں کی چھاؤں میں سوئے۔ دوسرے دن شام کو آپ اچانک آئے اور فرمایا اللہ والو! کھانا کھالیا ہے تو نیچے درس کیلئے آجاؤ۔ پہلی مرتبہ آپ کو دیکھنے کا شرف حاصل کیا اور دل دھک سے اچھل پڑا۔ بس ایک بجلی سی کوندی اور ذہن کے پرنور، پرسوز اور مستانے چہرے کی اتھاہ گہرائیوں میں کھوگیا۔ پھول کی پنکھڑی کی طرح خدوخال‘ پرنور چہرہ، خوشبو کی طرح مہک، انداز درویشانہ، چال دلبرانہ، آواز ایسی پرسوز جیسے ہر سانس کہہ رہی ہو اللہ اللہ۔ یقین جانیے ایسا محسوس ہوا جیسے واقعی آپ اللہ کی رحمت کی چھتری کےنیچے چل رہے ہیں۔ اللہ آپ کو سلامت رکے۔ حضرت جی! اتنے افراد کا سمندر دیکھ کر میں سوچ میں ڈوب گیا کہ
بہت سےلوگ تھے مہمان تیرے گھر لیکن
وہ(خدا) جانتا تھا کہ ہے اہتمام کس کیلئے
محترم حضرت جی! رات کے درس کا مزہ ہی عجیب تھا۔ دل چاہ رہا تھا کہ آپ بس بولتے ہی رہو اور دل دھڑکتا ہی رہے۔ آپ کو دیکھنے کو دل بار بار سلگتا رہا۔ آنکھیں چھلکتی رہیں۔ ارمان مچلتے رہے۔ لیکن زیادہ ہجوم کی وجہ سے تشنہ لب رہا۔ جتنا موقع ملا آپ کو آنکھوں میں اتارنے کی کوشش کرتا رہا۔ آخر آپ درس ختم کرکےتشریف لے گئے۔
حضرت صاحب دل تو چاہتا ہے اپنے تمام ارمان لکھوں‘ لیکن آپ کے قیمتی لمحات کے مدنظر صرف اتنا عرض اورکرتا ہوں کہ صبح کے درس کے بعد جب بوجھل دل کے ساتھ تسبیح خانہ سے نکلے تو دل کہہ رہا تھا؎
میرے لفظوں سے نکل جائے اثر
کوئی خواہش جو تیرے بعد کروں
جی ہاں! تو حضرت صاحب سلسلہ کی تمام تسبیحات باقاعدگی سے جاری ہیں۔ دو انمول خزانہ عرصہ دو سال سے صبح و شام اکیس بار اور 313 بار پڑھ رہا ہوں۔ آپ کے بتائے ہوئے سارے اعمال باقاعدگی سے کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ درس بھی باقاعدگی سے سنتا ہوں۔ زندگی کی الجھنیں‘ پریشانیاں دور ہورہی ہیں۔ گھر میں سکون آگیا ہے۔ معاشی پریشانیاں ختم ہورہی ہیں۔ الحمدللہ! (ا۔ر)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 024 reviews.