محترم حاجی مسعود پاریکھ نے حسب معمول اپنی شفقت اور سخاوت کو وسیع کرتے ہوئے اپنے گھر حضرت حکیم صاحب کے اعزاز میں کراچی کے بڑے علماء ،صنعت کاراور میڈیا کےنمائندوں کو مدعو کیا۔ وہاں حضرت کا تفصیلی درس ہوا۔ درس کے بعد حضرت حکیم صاحب کو ایک خاص تلوار(جس کی دھار نہیں ہے)وہ تلوار جو حضور اقدس ﷺ کی تھی۔ (من و عن اس جیسی بنی ہوئی) وزن، شکل اور ترتیب سوفیصد اسی تلوار کی طرح پوری محنت کرکے بنائی گئی ہے۔ دوسرا: حضورﷺ کی سرخ دھاریوں والی چادر’’بردہ یمانی‘‘ خاص علماء کی زیرتحقیق تیار کی ہوئی‘وہ چادر جو حضور ﷺ نے استعمال فرمائی۔ بالکل ویسی چادرصاحبزادہ جناب مولانا عزیز الرحمٰن رحمانی کےہاتھوں ہدیہ دی۔تیسرا: چاندی کی بنی ہوئی سلائی سرمہ ڈالنے کیلئے بالکل اسی طرح جو حضور اقدس ﷺ نے استعمال فرمائی۔یہ تمام چیزیں اور ایک مزید ہدیہ جناب یحییٰ پولانی نے اپنے گھر حضرت حکیم صاحب کے اعزاز میں تمام علماء کرام اور میمن ایسوسی ایشن کے بڑے لوگوں ‘ صحافیوں اور اینکرز کومدعو کیا۔ وہاں حضرت حکیم صاحب کو غلاف کعبہ کا بڑا ٹکڑا فریم گفٹ کیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں