Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری (قسط نمبر 26) (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - فروری 2009ء

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک قبائل میں جو اسلام کے شدید ترین دشمن تھے ،قبیلہ بنو حنیفہ عداوت میں پیش پیش تھا ۔مسیلمہکذاب نے آئندہ چل کر اسی قبیلہ میں نبوت کا دعویٰ کیا تھا ۔ جن ایام میں عر ب کا ہر ایک قبیلہ پرچمِ اسلام کے نیچے جمع ہو رہا تھا اگر کسی قبیلہ نے اخیر تک سر تا بی کی تو وہ بنو حنیفہ کا قبیلہ تھا ۔ ثمامہ رضی اللہ عنہ بن اُثال حاکم یمامہ اس قبیلہ کے ایک بڑے سر دار تھے ۔ ثمامہ رضی اللہ عنہ کا گر فتار ہو کر مدینہ آنا اتفا ق سے ثمامہ مسلمانوں کے ہا تھ لگ گئے ، گرفتار کر کے مدینہ لائے گئے اور مسجد کے ستون سے با ندھ دیے گئے۔ اس کے بعد حبیب رب العالمین صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پا س تشریف لے گئے اور دریا فت فرمایا ثما مہ ! کیا حال ہے ؟ بولے ، اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے قتل کریں گے تو ایک خونی کی جان لیں گے اور اگر احسان کر کے چھوڑدیں گے تو ایک احسان شناس پر احسان کریں گے اور اگر زر فدیہ چاہیں تو جس قدر مال و دولت آپ چاہیں حاضر کرنے کو تیار ہوں ۔ ‘ ‘ ثمامہ کی رہائی یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مراجعت فرما ہوئے، دوسرے دن بھی یہی گفتگو ہوئی لیکن ان کے متعلق کوئی فیصلہ کیے بغیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوٹ آئے ۔ تیسرے دن پھر تشریف لے گئے اور مزاج پر سی کی ۔ ثمامہ نے کہا اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے چھوڑ دیں تو عمر بھراحسان مند رہوں گا اور اگر زرفدیہ کی خوا ہش ہو تو جتنے مال کا مطالبہ کرو، دینے کو تیا ر ہو ں ۔“ یہ سن کرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ثما مہ رضی اللہ عنہ کو آزا د کر دو ۔ قبول اسلام اس خلا ف توقع لطف و کرم پر ثمامہ رضی اللہ عنہ نہا یت متا ثر ہوئے ۔ آزاد ہو تے ہی ایک با غ میں جو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھا، پہنچے۔ غسل کر کے مسجد میں وا پس آئے اور بولے میں اس امر کا شاہد ہو ں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں ، اور اس بات کو تسلیم کر تا ہو ں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ۔ ا س کے بعد عرض پیر اہو ئے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! قبول اسلام سے پہلے روئے زمین پر مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیا دہ کسی سے نفرت و عدا وت نہ تھی(معاذ اللہ) لیکن اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر دنیا میں کوئی محبو ب نہیں۔کل تک میں دین اسلام کو مذاہبِ عالم میں بد ترین مذہب سمجھتا تھا لیکن آج میری نظر میں مذاہبِ عالم میں سب سے بہترین دین اسلام ہے ۔ اسی طر ح شہر مدینہ میرے نزدیک دنیا کے تمام بلاد میں سب سے زیا دہ نفرت انگیز جگہ تھی لیکن اب یہی میرے لیے سب سے زیادہ پسندیدہ مقام ہے ۔ (بخاری و مسلم )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 703 reviews.