حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تک اس کے ایمان کی حفاظت فرمائیں وہ روزانہ مغرب کی سنتوں کے بعد بغیر کسی سے بات کیے دو رکعت نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں ایک بار سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھے تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تک اس کے ایمان کی حفاظت فرماتے رہیں گے۔ راوی فرماتے ہیں یہ بہت بڑانفع ہے۔ (حیاۃ الحیوان) (ماسٹر محمد ایوب شاہد‘ تونسہ شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں