مجر بات شیخ سنوسی میں امام ابی عبدا للہ محمد بن یو سف السنو سی الحسنی الحسینی رحمتہ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ جس کی خوا ہش ہو کہ خواب میں اپنے پیا رے محبو ب حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی زیا ر ت کرے اس کو چاہیے کہ را ت کو با وضو سفید و پا ک لبا س پہن کر اہلِ خانہ سے جدا ایک کمرہ میں دو رکعت نمازنفل ادا کرے ۔ پہلی رکعت میں فا تحہ کے بعد سات مر تبہ سورئہ والشمس پڑھے اور دوسری رکعت میں سورئہ فا تحہ کے بعد سورئہ الفیل سات بار پڑھے سلام کے بعد بقدر ہمت درود شریف کا جو صیغہ یا د اور سہل ہو کثرت سے پڑھے اور یہ خاتم لکھ کر سرہانے رکھ کر سورہے ۔ ان شاءاللہ محبو ب خدا صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں جلوہ افرز ہو ں گے ۔
پیا رے نبی صلی اللہ علیہ وسلم شفیع المذنبین رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت اور قدم بو سی حاصل کرنے کے لیے بعد نمازِ عشاءسب کا مو ں سے فارغ ہونے کے بعد سونے سے پہلے ”صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی حَبِیبِہِ مُحَمَّدٍ وَّسَلَّمَ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا وَدُودُ یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ بِسمِ اللّٰہِ الوَاسِعِ جَلَّ جَلَالُہ یَاحَفِیظُ“ تین سو مر تبہ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے پندرہ بیس منٹ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا تصور کریں اور با ت کئے بغیر اسی تصور کو قائم رکھتے سو جائیں۔ اکیس روز کے اس عمل کی برکت سے ان شاءاللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت اور قدم بوسی کی سعادت نصیب ہو جائے گی ۔ زیار ت کی سعا دت حاصل ہونے کے بعد میٹھے چاول پکا کر بچو ں کو کھلا دیں ۔ (طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم دور جدید میں)(مجمو عہ اوراد )
٭ خزینہ العملیا ت حصہ اول “ میں حضرت خواجہ دلا ور حسین چشتی قادری نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ لکھتے ہیں کہ حضرت شیخ عبدالوہا ب شعرانی رحمتہ اللہ علیہ فرما تے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت کا شرف حاصل کرنے کے لیے جمعہ کے روز نمازِ عشاءکے بعد اس درود شریف کو ایک سو ایک بار پڑھیں۔ اس عمل کو چند جمعے تک کریں اور دورانِ وظیفہ اپنے قریب خوشبو جلائیں اور کسی سے با ت کئے بغیر اسی جگہ سنت کے مطابق سو جائیں درود پا ک یہ ہے ۔ (زاد المعاد )
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ المُرسَلِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالمُومِنِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالمُتَّقِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الشَّاھِدِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالزَّاھِدِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الرَّاکِعِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الصَّالِحِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ السَّاجِدِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الوَارِثِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالرَّاشِدِ ینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِالعَابِدِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الطَّالِبِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ الوَاصِلِینَ
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ سَیِّدِ العٰالِمِینَ
٭”سفینہ رحمت صلوٰۃ و سلام “ میں خواجہ فضل رسول لکھتے ہیں کہ حضرت عین القضاہ رحمتہ اللہ علیہ کے اس درود شریف کے بارے میں روایت ہے کہ اس کا ورد رکھنے والا اللہ تعالیٰ کے رحم وکرم سے ضرور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیا رت سے مشرف ہو گا ۔ درود پاک
یہ ہے : ” اَللّٰھُمَّ بَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ رَّسُولِ اللّٰہِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ الاَمِینِ الکَرِیمِ وَبِالمُومِنِینَ رَئُ وف رَّحِیم “(زاد راہ )
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 705
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں