Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

فاسٹ فوڈز نے حسن کا کیسے بیڑہ غرق کیا! ضرور جانیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

ایک کہاوت ہے کہ آپ وہی ہیں جو آپ کھایا کرتی ہیں۔ یہ بالکل درست سہی لیکن یہ آدھی سچائی ہے، یہ صحت مند زندگی کی آدھی حقیقت ہے، اصل بات یہ ہے کہ سلیقے اور توازن کی خوراک آپ کو توانائی دے سکتی ہے اور آپ کے جسم کو ایک خوبصورت بناوٹ دے سکتی ہے۔ صحت کا مطلب ہے خوشیاں!

آج کی نئی نسل بہتر اور اسمارٹ نظر آنا بھی چاہتی ہے اور اس کے لئے محنت بھی کرتی ہے۔ لیکن یہ بات کتنے لوگ تجزیہ کرسکتے ہیں کہ اچھے نظر اور صحت مند رہنے کیلئے خود اپنی نگرانی کی کتنی شدید ضرورت ہوا کرتی ہے۔ اپنا محاسبہ کرنا پڑتا ہے، یعنی مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی خوراک پر کتنی نگاہ رکھتی ہیں، آپ کے کھانے پینے کی عادتیں کیا ہیں، کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ خود اپنے ساتھ زیادتی کئے جارہی ہوں۔ یہ ہم میں سے ہر ایک کی عادت ہے۔ ہم یا تو ایک آدھ وقت کا کھانا گول کرجاتے ہیں یا پھر الابلا کھاکر بہت بری طرح اپنا پیٹ بھر لیتے ہیں، مثال کے طور پر فاسٹ فوڈ جس کا ان دنوں فیشن سا ہوگیا ہے، جدھر دیکھو فاسٹ فوڈ کارنر کھل گئے ہیں، نوجوان لڑکے، لڑکیاں، استاد، شاگرد گھر والے جسے دیکھو فاسٹ فوڈ کارنر کی طرف چلاجارہا ہے اور اس کا سبب یہ ہے کہ ایک تو یہاں جو کچھ بھی کھانا ہو وہ جلدی مل جاتا ہے اور دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ کارنر باقاعدہ ہوٹلوں کے مقابلے میں سستے ہوا کرتے ہیں۔ یہ وباء پورے شہر اور پورے ملک میں بہت تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی ہے، لیکن فاسٹ فوڈز کے عادی ہوجانے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نہ صرف اپنی صحت کا نقصان کررہے ہیں بلکہ اپنے ظاہری حسن کو بھی تباہ کررہی ہیں۔ ایک کہاوت ہے کہ آپ وہی ہیں جو آپ کھایا کرتی ہیں۔ یہ بالکل درست سہی لیکن یہ آدھی سچائی ہے، یہ صحت مند زندگی کی آدھی حقیقت ہے، اصل بات یہ ہے کہ سلیقے اور توازن کی خوراک آپ کو توانائی دے سکتی ہے اور آپ کے جسم کو ایک خوبصورت بناوٹ دے سکتی ہے۔ صحت کا مطلب ہے خوشیاں! صحت ہمارا سب سے بڑا اور سب سے قیمتی اثاثہ ہے اور ہمیں اس کی حفاظت بھی کرنا چاہئے۔ صحت کو قائم رکھنے کے سنہری اصول یہ ہیں۔ متوازن غذا، ورزش، کام اور تفریح۔ (ذہنی سکون) اور ذہنی سکون کا حصہ کبھی کبھی سب سے زیادہ ہوا کرتا ہے۔ متناسب اور متوازن خوراک عمدہ صحت اور توانائی حاصل کرنے کا سب سے پہلا زینہ ہے۔ ان غذائوں کو اپنانے کی عادت ڈالیں جو آپ کی صحت کیلئے مفید ثابت ہوتی ہوں۔ میں نے یہ دیکھا ہے کہ نوجوان عام طور پر سلاد اور اس میں شامل سبز پتے وغیرہ کھانے سے انکارکردیتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں’’ ہٹائو ان چیزوں کو، یہ گھاس پھونس کون کھاتا ہے‘‘۔ اب یہ ذمہ داری مائوں کی ہوتی ہے، وہی بچے کو مناسب اور متوازن صحت بخش غذائوں کی طرف راغب کرسکتی ہیں۔ ان کھانوں کی عادت ڈال سکتی ہیں جو کھانے بچوں کیلئے مفید ہوتے ہیں۔ صحت مند غذائوں کا مطلب ہے صحت مند مسوڑھے اور صحت مند دانت۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ صحت مند غذائیں پورے انسانی جسم پر مفید اثر انداز ہوتی ہیں۔ آپ کو اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ آپ جو کچھ بھی کھارہی ہیں وہ صحت مند اور بنیادی اجزاء پر مشتمل ہے۔ ایک بالغ اور نوجوان کی غذا میں پھل، سبزیاں اور ڈیری کی چیزیں شامل ہونا چاہئیں۔ جیسے دودھ، پنیر، دہی وغیرہ۔ اسی طرح گوشت، مچھلی اور انڈے بھی بہت ضروری ہیں۔ اگر آپ گھر میں ہر دم مصروف رہنے والی خاتون ہیں تو پھر آپ کو یہ احساس ضرور ہوتا ہوگا کہ آپ سارا دن گھر میں بھاگ دوڑ کرتے کرتے اچھی خاصی ورزش کرلیتی ہیں لیکن یہ ورزش آپ کیلئے بنیادی اور ضروری ورزش کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔ 

اپنے دن بھر کے کام کاج کے دوران ریگولر ورزش کیلئے بھی تھوڑا سا وقت ضرور نکال لیں۔ مثال کے طور پر سودا سلف لانے کیلئے آپ خود ہی چلی جایا کریں، یہ چلنا بھی ایک اچھی ورزش ہے، اسی طرح گھر میں جھاڑو دینا بھی بہت اچھی ورزش سمجھی جاتی ہے۔ میں سودا سلف کیلئے خود ہی بازار جایا کرتی ہوں، ایک بار میری ایک دوست نے مجھ سے کہا:  آخر اتنی بچت کی بھی کیا ضرورت ہے، جب تمہارے پاس گاڑی ہے تو سودا لانے کیلئے پیدل کیوں جاتی ہو‘‘۔
میں نے جب انہیں یہ بتایا کہ میں اس طرح پٹرول کی بچت نہیں کررہی بلکہ اپنی صحت کو بچانے کی کوشش کررہی ہوں تو پھر ان کی سمجھ میں میری بات آگئی تھی، بہت سی خواتین اپنی سستی کی وجہ سے ورزش ہی نہیں کرتیں، ان کے پاس طرح طرح کے بہانے ہوا کرتے ہیں، میرے پڑوس کی ایک خاتون کچھ دنوں تک صبح کی سیر کیلئے میرے ساتھ جاتی رہی تھیں، پھر انہوں نے یہ کہہ کر میرا ساتھ چھوڑدیا ’’ نہیں بھئی! مجھ سے اتنی جلدی اٹھا نہیں جاتا، رات چونکہ دیر تک ٹی وی دیکھتی رہتی ہوں، اس لئے صبح اٹھنا محال ہوجاتا ہے‘‘۔ یاد رکھیں کہ محنت کبھی نقصان دہ نہیں ہوتی۔
بہرحال ذہنی پریشانی اور دبائو زیادہ کام کرنے کی وجہ سے اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے یقیناً لاحق ہوسکتی ہیں جس کی وجہ سے دوسری الجھنیں ہوجاتی ہیں لیکن یہ بات بالکل طے ہے کہ ذہنی اور جسمانی تندرستی کیلئے دن بھر کی محنت سے زیادہ اور کوئی کام مفید نہیں ہوا کرتا۔ محنت کے بعد سکون اور آرام اور تفریح کی ضرورت ہوتی ہے، اس سلسلے میں آرام سب سے بہتر ہوا کرتا ہے، پرسکون آرام اور گہری پرسکون نیند سے بہتر آرام دہ اور کیا ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کی بے پناہ مصروفیات نیند کی راہ میں بھی رکاوٹ بن رہی ہیں تو ایسا نہ کریں،اپنی تمام مصروفیات کو کٹ ڈائون کرکے نیند کیلئے ضرور وقت نکال لیا کریں۔ یہ آپ کیلئے بہت ضروری ہے۔
صحت مند رہنے کیلئے اور بھی ایسے کچھ اصول ہیں جن پر عمل کرنا اور جن پر دھیان دینا آپ کیلئے بہت ضروری ہے۔
1۔ آپ کو کھانا کھاتے ہوئے یا اس سے پہلے صفائی کا پورا خیال رکھنا ہے۔ آپ جو کچھ بھی کھارہی ہوں وہ بالکل صاف ستھرا ہو، آپ کے ہاتھ اور ناخن صاف ہوں اور جن برتنوں میں آپ نے کھانا بنانا ہے وہ برتن بھی صاف ہوں۔
2۔ کھانا بناتے ہوئے بڑے بالوں کو پیچھے کی طرف باندھ لیں، اس طرح بالوں کے کھانے میں گرنے کا امکان نہیں ہوتا۔ 3۔ جانوروں کو کچن سے دور رکھیں۔4۔ کھانے پر چھینکے، کھانسنے یا سگریٹ کا دھواں انڈیلنے سے پرہیز کریں۔
5۔ کھانے کو کھلا مت چھوڑیں۔6۔ کچایا ٹوٹا ہوا انڈا نہ کھائیں۔7۔ چلڈ غذائوں کو فرج میں اور فروزن کو فریزر میں رکھیں۔8۔ کھانوں کو ایک بار سے زیادہ گرم نہ کریں اور جمے ہوئے کھانوں کو پکانے سے پہلے استعمال نہ کریں۔9۔ ابالے ہوئے دودھ کو جتنی تیزی سے ٹھنڈا کرسکتی ہیں اتنا ہی بہتر ہوتا ہے کیونکہ بیکٹیریا ہر قسم کی گرم چیزوں میں سرائیت کرکے تیزی سے پھیل جاتا ہے۔10۔ وہ سبزیاں اور سلاد وغیرہ جنہیں آپ کچی حالت میں کھاتے ہیں انہیں دھوکر خوب چھی طرح صاف کرلینا چاہئے۔ بہتر یہ ہے کہ دھوتے وقت ان میں ہلکا سا پوٹاشیم پرمیگنیٹ ملادیا کریں۔11۔ آخر میں یہ کہنا ہے کہ اپنی بہتر صحت کیلئے خوب پانی پیا کریں۔ گرمیوں میں جسم سے پانی ضائع ہوتا رہتا ہے، پانی کا استعمال اس کمی کو پورا کرسکتا ہے۔ ٹھنڈا پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کم رکھا کریں۔یہ چند باتیں ہیں جن پر آپ کیلئے عمل کرنا بہت ضروری ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 067 reviews.