Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نفسیاتی گھریلوالجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

بس میراقد چھوٹا ہے: میرے سارے بھائی لمبے قد کے ہیں۔ بس ایک میرا قد چھوٹا ہے۔ کسی تقریب میں جاکر سوچتا ہوں لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہوں۔ دوستوں سے قد لمبا کرنے کی ورزشیں پوچھتا ہوں‘ لوگوں کودیکھ کر حسد ہوتا ہے۔ (اسلم‘ لاہور)
مشورہ: انسان اگر تعلیم حاصل نہ کرے اور خود کو اچھی زندگی گزارنے کے قابل نہ بنائے تو اسمارٹ ہونا بھی کوئی فائدہ نہیں دیتا‘ مشقت اور مالی مشکلات ساری شخصیت کو دھندلا دیتی ہیں جبکہ تعلیم اور پیشے میں مہارت کے ساتھ مالی آسودگی سے شخصیت اور مزاج میں جو اچھائی پیدا ہوتی ہے‘ اس سے لوگ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتے۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ خود کو ہوگا۔ اب لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہونا چھوڑ دیں۔ نظریں ملا کر بات کرنے کی ہمت کریں‘ اپنے قد کا احساس منفی طور پر اثر انداز نہ ہوگا۔
کاش! وہ اچھی لڑکی بن جائے: میری کزن کی عمر 22 سال ہے‘ نہ اس نے پڑھا‘ نہ گھر داری سیکھی اور نہ ہی اپنی ذات میں دلچسپی لی۔ بہت زیادہ غصہ کرتی ہے‘ بدتمیزی کرتی ہے‘ کسی کی کوئی بات نہیں مانتی‘ ضدی ہے۔ کوئی حل تو ہوگا کہ وہ کس طرح اچھی لڑکی بن سکے۔ ایسی لڑکی جس میں انسانیت ہو‘ اسے کیسی نصیحت کی جائے۔ (ش، کراچی)
مشورہ: 22 سال کی عمر تک ایک لڑکی نہ تعلیم حاصل کرے‘ نہ کوئی اور کام سیکھے بلکہ اس کا رویہ بھی بہت خراب ہو تو یقیناً فکر کی بات ہے۔ دراصل روئیے کی خرابی بدتمیزی اور ضد کو لوگ عادت یا مزاج کا حصہ سمجھتے ہیں لہٰذا ایسے لوگوں کو اچھا بنانے کیلئے سختی اور نصیحتوں سے مدد لی جاتی ہے۔ جب سب کچھ بے اثر ہوجائے تب یہ سمجھنا غلط نہیں کہ ایسے فرد کے ساتھ ذہنی مسئلہ ہے۔ نارمل فرد کی کہیںہ نہ کہیں ضرور کہیں دلچسپی ہوتی ہے۔ وہ عمر کے ساتھ طور طریقہ، تمیز ادب، احترام سیکھ جاتا ہے۔ خط سےظاہر ہوتا ہےکہ آپ کی کزن کو اچھی لڑکی بنانے کیلئے یہ جاننا ضروری ہوگا کہ وہ ذہنی طور پرکس حد تک متاثر ہے۔
بات بھی نہیں مانتے: بڑے بھائی کی وجہ سے گھر کا ماحول بہت تکلیف دہ ہوگیا ہے۔ غلطی بھابی کی ہے وہ ان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ اس کے بعد بھائی کا غصہ بڑھ گیا۔ ساری ساری رات جاگتے اور ٹہلتے رہتے ہیں۔ کبھی اونچی آواز میں خبریں سنتے ہیں۔ کوئی بھی گھر پر آئے تولڑنا جھگڑنا شروع کردیتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں سب ان کی باتیں سنتے رہیں اور ہاں کہتے رہیں۔ کوئی نصیحت نہ کرے ان کو اور نہ ان کی بیوی کو۔ ہم تو کہتے ہیں چھوڑ دیں اس کو اور دوسری شادی کرلیں یہ بات بھی نہیں مانتے۔ (نادیہ‘ جھنگ)
مشورہ: اگر کوئی فرد اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا نہیں ہے نہ والدین کی بات کو اہمیت دیتا ہے نہ بیوی کا خیال رکھتا ہے اور نہ ہی بہن بھائیوں کی پروا ہے‘ اس کے علاوہ وہ خود اپنا بھی خیال نہیں رکھتا۔ نیند، بھوک ختم ہوجائے‘ غصہ بڑھ جائے‘ ہرمعاملے میں اپنی رائے مسلط کرنے لگے تو ایسے شخص کو ذہنی مریض کو غلط نہ ہوگا۔ کوئی عورت خوشی میں اپنا گھر نہیں چھوڑتی۔ بہت مجبوری میں ایسے فیصلے ہوتے ہیں۔ بھائی کی دوسری شادی کردیں گی تو اورزیادہ مسائل ہوں گے۔ بہتر ہے ان کی نفسیاتی اورذہنی حالت پر توجہ دی جائے۔
گھر میں ڈر لگتا ہے:والد کے حادثے کے بعد والدہ کو شدید صدمہ پہنچا، چند ماہ بیمار رہنے سے ان کی حالت اور خراب ہوگئی، یہ معلوم ہا کہ اب ان کو ڈپریشن ہے، ہم لوگوں نے مان لیا کہ جو کچھ بھی ہے، صدمے کے نتیجے میں ہے مگر اب وہ اپنے کمرے میں اکیلی بیٹھی باتیں کرتی ہیں، کبھی کہتی ہیں کوئی بزرگ آئے تھے وہ تسلی دیر گئے ہیں تو کبھی کسی رشتے دار کے حوالے سے ملاقات کا ذکر کرتی ہیں کہ وہ دنیا سے جاکر خوش ہیں۔ مجھے گھر میں ڈر لگتا ہے۔ (ش۔لاہور)
مشورہ: ڈیپریشن یا کسی بھی ذہنی مرض کو تسلیم کرلینے سے ہی بہتری نہیں آجاتی، اس کے علاج پر توجہ دینی ہوتی ہے، باوجود اس کے کہ ڈیپریشن صدمے کے بعد ہوا، ٹھیک ہوسکتا ہے ایسے لوگ ایک بار پھر عام زندگی میں دسرے لوگوں کی طرح معمول کے مطابق زندگی گزارنے کے قابل ہوسکتے ہیں، کہیں آپ کی والدہ اپنے صدمے میں تنہا تو نہیں ہوگئیں، نفسیاتی امراض جب شدید صورت اختیار کرلیتے ہیں تو فرد تنہائی اور دوسرے لوگوں کی موجودگی میں بھی خود کو ایسے لوگوں کے ساتھ محسوس کرتا ہے جو در حقیقت وہاں نہیں ہوتے۔ خاص طور پر ان لوگوں کا ذکر جودنیا سے چلے گئے ان سے ملاقات یہ ظاہر کرتی ہے کہ والدہ کا ذہن اب زیادہ متاثر ہورہا ہے، روحوں کا خوف نہ کریں یہ جس کسی نے بھی کیا ان کو حقائق کا علم نہیں۔
کپکپاتا دل : میری عمر 30 سال ہوگئی ہے، 20 سال کی عمر میں کزن سے منگنی ہوئی جو چھ ماہ میں ختم ہوگئی۔ لوگ مجھے دیکھنے آتے رہے اور میں کپکپاتا ہوا دل لے کر ان کے سامنے جاتی رہی، اب لوگوں نے آنا کم کردیا ہے لیکن میرے دل کا لرزنا بڑھ گیا۔ لگتا مجھے دل کی بیماری ہے ، ایک روزابو مجھے ہسپتال بھی لے گئے لیکن دل کی کوئی تکلیف ہی نہ تھی۔ سب ہی میری صحت کی طرف سے مطمئن جبکہ میں خود مطمئن نہیں۔ (غ۔ ایبٹ آباد)
مشورہ: پرسکون نیند انسانی ذہن اور جسم کیلئے بے حد ضروری ہے، نیند پوری نہ ہوتو بغیر مشقت کئے انسان خود کو تھکا تھکا محسوس کرتا ہے بلکہ ایک قسم کا تنائو پیدا ہوجاتا ہے۔ نیند لانے کیلئے مثبت کوشش کیجئے، لمبی سیر کریں، ورزش بھی اچھی ہے، من پسند کھانا کھائیں لیکن سونے سے کئی گھنٹے پہلے۔ سونے سے پہلے اچھی کتابوں کا مطالعہ کرسکتی ہیں، یہ بھی خیال رکھیں کہ جن لوگوں کا دن اچھا گزرتا ہے ان کو رات میں اچھی نیند آتی ہے، جہاں تک دل لرزنے کی بات ہے تو یہ گھبراہٹ کے سبب ہورہا ہے، ہوسکتا لاشعور میں یہ ہوکہ جو لوگ آئے ہیں وہ ناپسند نہ کردیں۔ اب تک اگر شادی نہیں ہوئی تو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ البتہ شادی ہوجاتی لوگ اچھے نہ ملتے تب پریشانی کی بات تھی۔ اچھے لوگ اچھی لڑکیوں کو پسند کرلیتے ہیں، جب تک شادی نہیں ہورہی خود کو تعلیم میں مشغول رکھیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 080 reviews.