Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی اور آزمودہ تحریریں۔

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2016ء

سفر حج کے دوران ملا لاجواب ٹوٹکہ
2011ء میں اللہ رب العزت نے مجھے اور میری اہلیہ کو حج کرنے کی سعادت نصیب فرمائی۔ میں کمر کا آپریشن عرصہ دراز پہلے کراچکا تھا لیکن چلنے پھرنے میں دشواری رہتی تھی، اپنے ملک میں تو اپنی ترتیب کے مطابق چلتا پھرتا اور اٹھتا بیٹھتا تھا‘ یہ ایک عادت ہوگئی تھی لیکن پہلے ہی عمرہ میں طواف کعبہ کے دوران بندہ ایسا ہوگیا جیسے ایک اندھے شخص کو ہاتھ سے پکڑ کر اور گھسیٹ گھسیٹ کر سڑک جلدی جلدی پار کرائی جائے۔ میری بیوی نے اسی طرح میرا ہاتھ پکڑ کر جس طرح مجھے طواف کرایا اور پھر صفا ومروہ بھی کروایا۔ میں جانتا ہوں کہ طواف میں تو بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی (سوائے نماز کے اوقات کے) ٹانگوں میں شدید درد اور چلنا محال تھا‘ مسلسل گھسیٹ گھسیٹ کر میری زوجہ نے سات پھیرے مکمل کرائے اور صفا ومروہ میں بھی جس طرح حالت گزری، ناگفتہ بہ ہے کمرے میں آکر رو رو کر اللہ سے دعائیں مانگیں کہ ابھی تو حج کا فریضہ باقی ہے کس طرح سے ایسی حالت میں ادا کرسکوں گا۔ دعا کے ساتھ دو ابھی کرنی تھی‘ عزیزیہ میں ہوٹل کے سامنے ایک جنرل سٹور کی دکان تھی ،وقت سے پہلے دکان پر پہنچا ابھی دکان کھلنے میں کچھ وقت باقی تھا۔ دکان سے باہر زمین پر ایک حبشی اپنی ٹانگوں پر مالش کررہا تھا۔ سوچا! میں اکیلا ہی نہیں اس جیسے پہلوان کی یہ حالت ہے تو میری تو بات ہی کچھ اور ہے۔ دکان کھلی تو زیتون کے تیل کا ایک ڈبہ خرید کر (یاد رہے ایک زیتون کا تیل کھانے کااور ایک مالش کرنے کا ہوتا ہے) اور کمرے میں آکر دونوں ٹانگوں پر لت پت خوب خوب مالش کی اور اللہ سے گڑگڑا کر دعائیں کرتا رہا۔ میری حالت دیکھ کر میرے مہربان کمرے کے ساتھی بھی میری خوب مدد کرتے۔ صبح تک میں کئی بار مالش کرچکا تھا، ایک مرتبہ مالش بھی کافی تھی لیکن میرا مشن قریب تھا ٹانگوں کو خوب گرم رکھا۔ زیتون خوب گرم ترین ہے اللہ رب العزت نے زیتون میں جو خوبیاں ڈالی ہیں منفرد ہیں۔ قارئین حیران ہوں گے مکمل حج میں مجھے پھر کوئی تکلیف نہیں ہوئی حالانکہ کئی مرتبہ راستہ بھی بھولتے رہتے تھے اور یہ اضافی میلوں کا سفر بھی بآسانی طے پایا۔ الحمدللہ! غارِ حرا تک بھی اللہ تعالیٰ نے پہنچادیا۔ارشاد پاک ہے کہ:تمہارے لئے زیتون کا تیل موجود ہےاسے کھائو اور بدن پر مالش کرو۔(فیاض احمد قریشی‘ پشاور)
امتحان کیسا ہی ہو! اب گھبراہٹ کیسی؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ رب العزت آپ کو اجر عظیم عطا کرے کہ آپ ہمارے لئے ذریعہ خیر بنے ہیں۔ ہمیں اعمال کی دنیا میں لائے اور نیکیوں کی طرف رہنمائی کی اور کررہے ہیں آمین!۔میرا بھائی (جوسگا نہیں بلکہ سگوں سے بھی بڑھ کر ہے)اسلام آباد CPE کالج سے ACCAکررہا ہے۔ اس کا پیپر ہونے والا جوکہ کوئی عام پیپر نہیں تھا۔ وہ خود بھی بہت پریشان اور بے چین تھا، باقی سب گھر والے بھی پریشان تھے۔ میں بھی اس کے پیپر کے بارے میں سوچ رہی تھی کیونکہ اس نے دو سال کے وقفے سے دوبارہ پڑھنا شروع کیا اور پھر بہت مشکل پڑھائی تھی۔ امی ابو کے کہنے پر داخلہ لے لیا اور پریشان کن بات یہ تھی کہ جب داخلہ لیا تب بھی تقریباً دو ماہ لیٹ ہوچکے تھے اور جس کی وجہ سے سلیبس آگے جاچکا تھا۔ خیر میں پریشان تھی لیکن دل سے نہیں، کیونکہ مجھے یقین تھا کہ میرا بھائی ضرور پاس ہوگا، اس کی وجہ رمضان کے عبقری میگزین میں امتحانات میں کامیابی کا شاندار عمل لکھا تھا۔ میں نے طے کرلیا تھا کہ یہی کامیابی کی چابی ہے۔ عمل یَاعَلِیْمُ 211 بار پڑھیں (امتحان دینے سے پہلے)۔ صبح کی نماز کے بعد اور جب امتحان دینے لگیں تو کثرت سے ورد کرتے رہیں۔اس کےعلاوہ امتحان دینے سے پہلے سورۃ القلم پڑھ کر پین پر دم کردیں لیکن میں نے اپنے بھائی سے کہا کہ نماز کے بعد پڑھنے کے علاوہ جب رات کو پڑھنے کیلئے بیٹھو تو کتاب کھولنے سے پہلے بھی یَاعَلِیْمُ 211 بار پڑھ لیا کرو اور دوسرا سورۃ القلم ضرور دم کرنا۔ میرے بھائی کی اس پڑھائی (ACCA) میں پین کا استعمال نہیں ہے صرف کمپیوٹر پر ہی سوال دئیے جاتے ہیں اور کمپیوٹر پر ہی جواب دینے ہوتے ہیں مطلب ٹائپ کرتے ہیں۔ لہٰذا میں نے اپنی عقل سمجھ سے اسے کہا کہ کالج کیلئے نکلنے سےپہلے سورۃ القلم پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کریں۔ اس نے یہ عمل کرنا شروع کردیا اور بہت دھیان سے اور توجہ سے کرنے لگا۔ جس دن پیپر ہونا تھا سب بہت بے چین اور گھبرائے ہوئے تھے لیکن میں اطمینان میں تھی کیونکہ میں روزانہ فجر کی نماز کے بعدسورۃ القلم اور یَاعَلِیْمُ پڑھ رہی تھی‘ ادھر میں اللہ سے فریاد کرتی کہ اے اللہ! اپنے نام اور اپنے کلام کی لاج رکھنا خود پر (اللہ) میرے پختہ یقین کی لاج رکھنا کہ میں نے بڑے گمان اور بڑے مان سے یہ عمل بھائی کو دیتے ہوئے کامیابی کا 100% یقین دلایا۔ جب امتحان دے چکا تھا تو پاس کی خبر سنائی خاص طور پر مجھے بتایا کہ باجی آخر میں جب پیپر Atemp کرنے کا جو Last Click ہوتا ہے وہ سٹوڈنٹ کی جان لے جاتا ہے۔ بس 2 سیکنڈ ہوتے ہیں اور ایک بٹن دبانا ہوتا ہے۔ بھائی کہہ رہا تھا باجی مجھے پتہ ہی نہیں چلا اور پاس کا نشان آگیا۔ بس پھر میں نے شکرانے کے نفل پڑھے اور اپنے آنسو پیش کرنے کی نیت سے۔حکیم صاحب یہ صرف اس عمل کا کمال ہے۔ تیسرا عمل: 11 باریَاحَفِیْطُ پڑھ کر خود پر گھر پر غرض ہر چیز پر حفاظت کا عمل ہے۔ میں اپنے پیسے کہیں بھی رکھ دوں، بے دھیانی سے رکھ دوں‘ گھر اکیلی ہوں نیند آئی ہویَاحَفِیْطُ اور ساتھ ہی بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَ نَفْسِیْ وَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ پڑھ کر بے فکر ہوکر سوجاتی ہوں‘ چاہے باہر کے مین دروازے کھلے ہوں الحمدللہ! سب ویسا ہی ہوتا ہے۔ میری چیزیں محفوظ رہتی ہیں، کسی کی نظر میں نہیں آتیں۔ ایک دن ہمارے پڑوس میں رات کو چوری کیلئے کچھ بندے گھر میں اترے کسی کو خبر ہونے سے بھاگ گئے۔ بس یہ خبر ملنے کی دیر تھی خوف اور ڈر نے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔ کبھی کہتے گیٹ کو تالا لگایا کرو، کتا کھول دیا کرو، وغیرہ وغیرہ۔ لیکن میں مطمئن تھی یَاحَفِیْظُ اور بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَ نَفْسِیْ وَ وَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ پڑھ کر دونوں دروازوں اور گھر میں دم کردیتی بس! اکثر رات گیٹ پورا کھلا ہوتا کیونکہ ابو جی موٹرسائیکل پر بار بار آتے جاتے ہیں اس لئے دروازہ پورا کھول کر دیوار کے ساتھ لگادیتے ہیں۔ گھر سے کسی نے دیکھا کہ دروازہ پورا کھلا اسی طرف کا جس طرف چوری کیلئے چور آئے تھے مجھے ڈانٹا کہ تم رات کو ادھر اُدھر خبر لیتی رہتی ہو دروازہ نہیں کھلا دیکھا۔ میں نے کہا آج سوگئی تھی لیکن چارپائی پر لیٹتے ہوئے دروازوں کا تصور کرتے ہوئےیہ دونوں عمل پڑھ کر دم کردیئے۔ کسی کو نظر نہیں آتا کہ ہمارا دروازہ کھلاہے یابند۔ جو بھی دیکھتا ہے اسے ہمارا دروازہ بند ہی نظر آتا ہے۔ مجبوراً کسی دن یا کچھ دن گھر سے باہر کسی عزیز کے گھر رہنا پڑے تو میں دونوں عمل پڑھ کرگھر کا تصور کرتی ہوں اور دم کردیتی ہوں بس اللہ حفاظت کرتا ہے۔ چوتھا عمل: بِسْمِ اللہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ بس جو کوئی بھی گھر سے باہر نکلتا ہے یا خود کہیں جانا پڑے تو ضرور اس عمل کو پڑھتی ہوں اور دم کردیتی ہوں اور اگر گھر سے نکلتے وقت یاد نہ رہے تو پڑھ کر تصور کرتی ہوں اور دم کردیتی ہوں اور پھر اللہ کے حکم سے مطمئن ہوکر بے فکر ہوجاتی ہوں۔ کچھ طبی ٹوٹکے عرض کررہی ہوں جو میرے آزمودہ ہیں۔ 1)جب بلڈ پریشر لو (کم) ہوجائے تو فوراً ایک گلاس پانی میں ایک لیموں اور دو چٹکی نمک ملاکر پلادیں (چینی نہ ڈالیں) انشاء اللہ کچھ منٹ بعد بلڈ پریشر بالکل نارمل ہوجائے گا۔ 2۔اکثر گرنے سے یا کوئی چیز لگنے سے خراشیں آجاتی ہیں یا زخم ہوجاتا ہے یا پھر دوسری شکل میں تھوڑا سا زخم بگڑ کر زیادہ ہوجائے تو پریشان نہ ہوں فوراً آدھی چائے والی چمچ خالص ہلدی، آدھی چمچ پسے ہوئے لونگ (بالکل پائوڈر بنالیں) ایک چھوٹی چمچ دیسی گھی (اگر دیسی گھی نہ ہوتو دوسرا گھی بھی ڈال سکتے ہیں) سٹیل پلیٹ میں دیسی گھی ڈال کر ہلکا سا گرم کرکے ساتھ ہی ہلدی، لونگ پائوڈر بھی ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ ہلکی آنچ پر گرم کریں اور فوراً اتارلیں یعنی جلد جتنا گرم برداشت کرسکے اتنا گرم کریں اور اچھی طرح زخم پر روئی سے لگائیں۔ اتنا لگائیں کہ زخم چھپ جائے۔ روزانہ تین وقت لگائیں یا زخم کی نوعیت دیکھ کر دو ٹائم بھی لگاسکتے ہیں۔ بہت جلد کھرنڈبن کر اتر جاتا ہے اور زخم ٹھیک ہوجاتا ہے، بہت زبردست نسخہ ہے۔ 3۔ہم برسوں سے جلد کی حفاظت کیلئے گلیسرین کا استعمال کررہے ہیں، ہاتھوں اور چہرے کی جلد سخت کھردری ہوجاتی ہے، خصوصاً سردیوں میں اور اکڑ جاتی ہے ، ایڑیاں پھٹ جاتی ہیں اور ہونٹ بھی کھردرے اور سخت ہوجاتے ہیں ان سب مسائل کا ایک حل جو ہمارا سالوں سے آزمودہ ہے: گلیسرین 50 گرام، عرق گلاب خالص دو بڑے چمچ، لیموں کا جوس دو چمچ ان تینوں چیزوں کو ایک بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح ہلائیں اس طرح یہ محلول اچھی طرح مکس ہوجائے گا، روزانہ رات کو سونے سے پہلے یہ محلول اچھی طرح ہاتھوں اور چہرے پر لگائیں ہاتھوں پر اچھی طرح مساج کریں، ہونٹوں پر لگائیں اور اگر ایڑیاں پھٹی ہوئی ہیں تو خالص گلیسرین اچھی طرح لگالیں، آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی اور کھردرا پن بالکل ختم ہوجائے گا۔ دن کو، صبح کو یا ہر بار وضو کرنے کے بعد بھی لگالیں تو سونے پر سہاگہ رنگت نکھر جائے گی (عرق گلاب اور لیموں کی مقدار کم زیادہ کرسکتے ہیں)۔4۔عبقری کے شمارہ میں جلے کے بارے میں پڑھا تھا کہ جب جلد پانی یا تیل غرض کسی بھی طرح جل جائے تو سرسوں کا تیل لگادیں چھالے نہیں بنیں گے اور درد بھی نہیں ہوگا۔ میری چھوٹی بہن کے گھٹنے سے اوپر جلد پر گرم پانی گرگیا، پہلے تو ٹوتھ پیسٹ لگائی، نیل لگایا کوئی فرق نہیں پڑا، دو تین منٹ میں دیکھتی رہی جب سب زیادہ پریشان ہوئے کہ فرق نہیں پڑا اور اس وجہ سےبہن بھی بہت ز یادہ رو رہی تھی، تو فوراً میرے ذہن میں عبقری رسالہ میں شائع کیا گیا نسخہ آیا جس کیلئے میں کچن میں گئی‘ سرسوں کا تیل لیا اور اپنی بہن کی ٹانگ کے جلے حصے (تقریباً ہاتھ جتنا جل چکا تھا) پر سرسوں کا تیل گرایا (یعنی روئی وغیرہ سے تیل زخم پر لگانا برداشت سے باہر ہوجاتا ہے لہٰذا میں نے سارے زخم پر اچھی طرح تیل لگادیا) کچھ منٹ ہی گزرے تھے کہ میری نے جلن کم محسوس کی اور تھوڑا سکون آیا۔ پھر کچھ دیر بعد جلن ختم ہوگئی اور کچھ دیر ہوجانے کی وجہ سے جو چھالے ہلکے سے (آبلے) بن گئے تھے رات تک وہ وہیں ختم ہوگئے۔ اس بظاہر معمولی مگر نایاب نسخے سے جلن بھی نہیں ہوتی اور چھالے بھی نہیں بنتے جوکہ بہت ناقابل برداشت درد کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے بعد میں نے سب کو یہ نسخہ بتایا اور ساتھ کہا کہ جہاں بھی جائیں بیٹھیں اس کا ذکر ضرور کریں کیونکہ بہت نہایت آسان ٹوٹکہ (نسخہ) ہے۔(کرن ذوالفقار، گوجرخان)
ابھی ایسے لوگ موجود ہیں!
رات کے وقت بندہ کو آنکھ کے آپریشن کا ٹائم ملاتھا۔ میرے سرجن کیپٹن (ر) محمد حنیف صاحب تھے جن کا پرائیویٹ آئی ہسپتال ہے۔ میں نے اپنے بیٹے سے کہا تھا کہ آپریشن کے بعد تمہیں کال کروں گا تو تم مجھے واپس گھر لے جانا۔ چنانچہ آپریشن سے فراغت کے بعد ہسپتال سے باہر بیٹے کو کال کی اور اس کے انتظار میں ہسپتال سے باہر سڑک پر کھڑا ہوگیا۔ رات کا وقت تھا گاڑیاں آجارہی تھیں ایک کار میرے قریب سے گزری اس نے بریک لگائی اور اس سے ایک شخص جو میرا ناواقف تھا باہر نکل کر مجھ سے مخاطب ہوا بھائی! تم کیوں کھڑے ہو کہیں جانا ہے تو میری کار حاضر ہے۔ پیسوں کا مسئلہ ہے تو وہ حل کردیتا ہوں، یہاں کیوں پریشان کھڑے ہو؟۔ میں نے جواباً عرض کی کہ بیٹے کو فون کیا ہے وہ دس منٹ کے اندر انشا ء اللہ مجھے لینے کیلئے آرہا ہے۔میں بس اسی کے انتظار میں کھڑا ہوں۔ اس نے کہا کہ اگر بیٹے کو کوئی مسئلہ بن گیا ہو اور وہ نہ آسکے تو کیا کروگے؟ بندہ نے کہا کہ انشاء اللہ وہ ضرور آئے گا۔ میں نے خود ہی اسے واپس بھیجا تھا۔ وہ صاحب فرمانے لگے اچھا! عزیز کے آنے کا میں بھی انتظار کرتا ہوں، اس دوران دس منٹ کے بعد بیٹا پہنچ گیا۔ وہ آدمی رخصت ہونے لگا تو میں نے کہا کہ آپ کی بڑی مہربانی، بھلا آپ اپنا تعارف تو کرائو کہ تم کون ہو جنہیں اللہ تعالیٰ نے میری خدمت کیلئے بھیجا ہے۔ اس نے کہا کہ میںپنجاب کے مقامی علاقہ کا ایم پی اے ہوں۔ میں نے انہیں ڈھیروں دعائوں کے ساتھ رخصت کیا کہ ابھی دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جن کے سہارے یہ دنیا قائم ہے جو رات کے وقت اپنی نجی مصروفیات سے بالاتر ہوکر ناواقف لوگوں کی بے لوث خدمت کرکے ان کی دعائیں لیتے ہیں۔ میں ان کی شخصیت سے بے حد متاثر ہوا اور آج بھی ان کیلئے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے نیک دعائیں نکلتی ہیں۔ (غلام قادر ہراج، جھنگ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 099 reviews.