Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

(قارئین! جب دینی زندگی پر خزاں آتی ہے تو بے دینی اور کالی دنیا کا عروج ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی کالی دنیا، کالی دیوی یا کالے جادو سے ڈسے ہوئے ہیںتو لکھیں ہم قرآن و سنت کی روشنی میں اس کا حل کریں گے۔ جس کا معاوضہ دعا ہے۔ براہِ کرم لفافے میں کسی قسم کی نقدی نہ بھیجیں توجہ طلب امور کے لئے پتہ لکھا ہوا جوابی لفافہ ہمراہ ارسال کریں۔ خطوط لکھتے ہوئے اضافی گوند یا ٹےپ نہ لگائیں خط کھولتے وقت پھٹ جاتاہے۔ رازداری کا خیال رکھا جائے گا۔ کسی فرد کا نام اور کسی شہر کا نام یا مکمل پتہ خط کے آخر میں ضرور لکھیں۔ جسمانی مسئلے کے لئے خط علیحدہ ڈالیں۔) نیند نہیں آتی ( محمد علی، لاہور) میں کئی بر سو ں سے نیند کی کمی میں مبتلا ہوں ۔ نیند نہ ہونے کے برابر آتی ہے ، پوری رات بستر پر لیٹے یا کر وٹ بدلتے گزر جا تی ہے ۔ دن کو بھی نیند کا غلبہ ہوتا کہ رات کو نیند کی کمی دن کے اوقات میں پوری کر لی جائے ۔ کئی ادویا ت بھی استعمال کر چکا ہوں ۔ کچھ عرصہ نیند کا وقفہ ذرا سا بڑھتا ہے، لیکن پھر وہی حالت ہو جاتی ہے ۔ میں یہ سو چ سو چ کر پریشان ہوں کہ نیند نہیں آئے گی تو کیا ہو گا ، میری عمر اس وقت تیس سال کے قریب ہے ۔ جوا ب:۔ رات سونے کے گھنٹہ بھر قبل ایک گلا س دودھ میں ذرا سا پانی ملا کر پی لیں ۔ جب سونے کے لیے لیٹیں تو یہ تصور کریں ۔ کہ آپ ایک جھرنے کے قریب مو جو د ہیں ۔ عالم تصور میں جھر نے کو گرتے دیکھیں اور ساتھ ہی پانی گرنے کی آواز کا تصور بھی قائم رکھیں ۔ متبادل طریقہ یہ ہے کہ خو د کو ایک بڑے دریا یا سمندر میں ڈو با ہوا تصور کریں اور ان دو نو ں طریقہ ہا ئے تصور میں سے جو منا سب ہو ، دس پندرہ منٹ تک کریں ۔ انشاءاللہ نیند کی کیفیا ت کا غلبہ بڑھ جا ئیگا ۔ یہ بات بھی یا د رکھیں کہ بعض لو گو ں کے مزاج میں نیند کا وقفہ کم ہوتاہے اور کم سونے کے باو جو د وہ تمام کام بخو بی انجام دیتے ہیں اور انہیں جسمانی یا ذہنی تھکن نہیں ہو تی ۔ نہانے سے خوف ( رمضان شاہ، حافظ آباد) میری عمر اس وقت پندرہ سال ہے ، لیکن اس عمر میں بھی نہا تے ہو ئے عجیب سا خو ف و بے چینی محسو س ہوتی ہے ۔ دل نہیں چا ہتا کہ نہا ﺅ ں ۔ چنا نچہ گرمیو ں میں بھی کئی کئی دن تک نہیں نہا تا ، گھر والے زبردستی کر کے نہلا دیتے ہیں ۔ مجھے معلوم ہے کہ نہا نا پا کیزگی اور صحت دونو ں کے لیے ضروری ہے لیکن طبیعت پر ایک ایسا بوجھل پن اور گریز طار ی ہو جاتاہے کہ نہا نے سے گریز کر تا ہوں ۔ جواب:۔ رات سونے کے لیے لیٹیں تو آنکھیں بند کر کے ذہن کو یکسو کر لیں ۔ پھر خود کو مخاطب کرتے ہوئے دل ہی دل میں یہ الفاظ دہرائیں کہ نہا نا ایک اچھا عمل ہے ، تم اس کاخوف دل سے نکال دو۔ یہ الفا ظ دل ہی د ل میں دس منٹ تک پوری گہرائی اور توجہ سے دہراتے ہوئے سو جائیں ۔ چند ہفتو ں میں خوف کی گرفت کمزور پڑ جائے گی ۔ تباہی کا راستہ (نذیر احمد، چونیاں ) نوجوانی میں غلط صحبت کا شکا رہو گیا اور چار پانچ سالو ں میں خو د کو تبا ہ کر لیا ہے ۔ تعلیم کے حصول میں بھی عدم دلچسپی کی وجہ سے پیچھے رہ گیا ہوں ۔ جسمانی کمزوری کا یہ عالم ہے کہ ذرا سا دوڑنے سے سانس پھو لنے لگتا ہے۔ رات بھر کثیف خوابوں کا سامنا رہتا ہے ۔ یو ں لگتا ہے کہ میرا مستقبل تباہ ہو گیا ہے ۔ معا شی طور پر حالا ت ایسے ہیں مہنگی دوائیں بھی خرید نہیں سکتا۔ جوا ب :۔ پہلے آپ اپنے اندر ذہنی تبدیلی پید ا کر یں اور یہی آپ کی اولین ضرورت ہے ۔ قوت ِ ارادی کے استعمال سے انشاءاللہ آپ اپنے اندر ذہنی تبدیلی پید ا کرنے میں کامیا ب ہو جائیں گے اور یہی تبدیلی جسمانی تعمیر و تند رستی پر بھی اثر انداز ہوگی ۔ خو د کو تباہ حال اور محروم و مجبور سمجھنے کے بجائے ذہن سے یہ تمام با تیں حذف کر کے عمل کی طرف توجہ دیں۔ اچھی مصروفیات تلا ش کر کے ان میں مشغول ہوں اور منصو بہ بندی کے ساتھ اپنا مستقبل بنانے کی کو شش کریں ۔ نما زکی پابندی کریں اور نماز فجر کے بعد پندرہ بیس منٹ تک چلتے پھرتے اللہ اللہ کا ذکر دل ہی دل میں کیا کریں ۔ رات سو نے سے پہلے خالی پیٹ دس منٹ تک آہستگی سے گہری سانسیں لیں اور آنکھیں بند کر کے یہ تصور کر یں کہ آپ اپنے دل کے اندر دیکھ رہے ہیں ۔ یہ تصور دس منٹ تک کیا جائے ۔ باغبانی کریں اور گملوں میں پودے لگا کر ان کی نگہداشت کیا کریں تباہ حال (احمد علی، سٹی لا ہو ر ) میں ایک چھوٹا سا کا رو بار کر رہا ہوں ، لیکن کچھ عرصہ سے حالا ت ساتھ نہیں دے رہے ہیں ۔ اپنے طور پر کو شش کر رہا ہوں لیکن تا حال وہی معاملہ ہے ، کو ئی کہتا ہے کہ حاسد کی نظر بد ہے اور کوئی اور کوئی عملیا ت کا اثر بناتاہے ۔ جواب:۔ آپ اللہ پر بھروسے کے ساتھ محنت اور منصوبہ بندی سے اپنا کام جاری رکھیں اور وسوسے میں گرفتار نہ ہوں ۔ روزانہ نماز فجر کے بعد سورة اخلا ص کی تلا وت کر کے اس کے معانی پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ۔ نماز عشاءکے بعد تین بار آیت الکر سی پڑھ کر دعا کیا کریں ۔ اپنی حےثیت کے مطابق ضرورت مندوں کی کچھ نہ کچھ مالی مدد کیا کریں ۔ صبح اپنا کام شر وع کرنے سے پہلے بسم اللہ شر یف تین بار پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پرپھیر لیا کریں ۔ منفی خیالات (امجد پر ویز رانا،پنڈی ) کئی مسائل کا سامنا کر رہا ہوں ، منفی خیا لا ت ، شیطانی وسوسوں ، آفات ، لو گو ں کے حسد سے محفوظ کیسے رہیں جس سے دل کو اطمینان ہو کہ حفاظت ہورہی ہے ، ورنہ کمزور دل انسان ما یو سی کے دریا میں ڈوب جا تاہے ۔ مجھے روزانہ بہت سے لوگو ں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کوئی حسد کرتا ہے ، کسی سے نقصان کا اندیشہ رہتا ہے ، کو ئی جھو ٹی تعریف سے کام لیتا ہے۔ ان سب سے حفا ظت ضروری ہے ۔ جواب:۔ اللہ پر توکل و بھر وسے سے کام لیں کہ وہ قادر مطلق ہے اور بند و ں کی حفا ظت کرنے والا ہے ۔ آپ کے خیالات میں اندیشو ں اور وسوسوں کا غلبہ ہے ۔ نماز کی پابندی کریں اور روزانہ قرآن پاک کی تلا و ت کرکے ترجمہ و معانی بغور پڑھا کریں ۔ نماز فجر کے بعد سورئہ ھو د کی آیت نمبر 57 تین بار پڑھ کر دونو ں ہا تھو ں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پرپھیر لیا کریں ۔ رات سونے سے پہلے سورئہ فلق، سورئہ النا س اور سورئہ فاتحہ ایک بار پڑھ کر دونو ں ہا تھو ں پر دم کر کے ہا تھ چہرے پر پھیر لیاکریں ۔ میرے بھائی (عاصمہ ، اسلام آباد ) میرے بھائی کی شادی کوآٹھ سال ہو گئے ہیں اور ان کی تین بیٹیاں ہیں ۔ شا دی سے پہلے سے آج تک انہوں نے کو ئی کام نہیں کیا ۔ جب چھوٹے تھے تو اسکو ل نہ جانے پر بضد ہو جاتے تھے ۔ بڑی مشکلا ت سے آٹھویں پا س کر کے آگے بڑھنا چھوڑ دیا ۔ ذہن ایسا ہے کہ اس وقت کا پڑھاہواآج تک یا د ہے ۔ والد ین نے سمجھا یا کہ پڑھنا نہیں چاہتے تو کوئی کام سیکھ لو لیکن وہ کوئی بھی کام دل لگا کرنہیں کرتے ، بلکہ وہ کوئی بھی کام کرنے کو تیا ر نہیں ہیں ۔ سا را دن فضو ل کا موں میں مشغول رہتے ہیں ۔ اگر کوئی حصول معا ش سے متعلق کچھ کہہ دے تو غصے میں بد تمیز ی کرتے ہیں اور بیوی کومارتے ہیں ۔ والد صاحب بھائی کے خاندان کا خرچ پورا کر رہے ہیں اور وہ بھی ریٹائرڈ شخص ہیں ۔ بھائی کی تین بیٹیا ں ہیں اس لئے زیادہ غصہ کر تے ہیں ۔ جواب:۔ رات کو جب بھائی سو جائیں تو ان کی بیوی سورئہ فاتحہ ایک بار پڑھ کران کے پیچھے جہا ں سے ریڑھ کی ہڈی شروع ہو تی ہے ، دم کر دیا جائے۔ بعد ا زاں پوری بسم اللہ شریف چھ مرتبہ پڑھ کر بھائی کی شکل تصور کر کے دم کر دیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کے بھائی کے مزاج میں استحکام و ذمہ داری پیدا فرمائیں ۔ ذہن پر بوجھ (رئیس محمد، سکھر ) میں ایک عرصہ سے پریشان کن خیا لا ت کا سامنا کر رہا ہوں ۔ ذہن پر ایک بو جھ رہنے لگا ہے ۔ نماز ادا کرتے ہوئے بھی ذہن منتشر رہتا ہے ۔ والد بھی پریشانیو ں میں گرفتا ر ہیں۔ وہ نوکری پیشہ ہیں ان کا تبادلہ ہو گیا ہے ، والدہ کی صحت اچھی نہیں ہے ۔ ان حالات نے میرے ذہن و حافظے پر برا اثر ڈالا ہے ۔ یکسوئی اور سکون قلب حاصل نہیں رہا ۔ جوا ب:۔ سورئہ آل عمران کی پہلی دو آیا ت نماز فجر کے بعد گیا رہ بار پڑھاکریں ۔ والد صاحب سے کہیں کہ نما ز عشاءکے بعد تین بار آیت الکر سی پڑ ھ کر حالا ت بہتر ہونے کی دعا کیاکر یں ۔ والدہ کو صبح شام سورئہ فاتحہ پانی پر دم کر کے پلا دیا کریں ۔ انشاءاللہ ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ آپ کو سکون قلب حاصل ہوجائے گا ۔ اللہ پر بھروسے سے کام لیں اور ذہن سے ما یو سی دور کر کے یقین کو قائم کریں ۔ احساس کمتری کا شکار (تہذیب فاطمہ ،قصور ) چار پانچ سالو ں سے میرا یہ حال ہے کہ جس کو بھی دیکھتی ہوں فوراً اپنی کم مائیگی کا احساس ہو تا ہے ، یہ احسا س گہرا ہو جاتا ہے کہ میں کمزورہوں اوروہ بہت صحت مند ہے ۔ مجھے کوئی بیماری نہیں ہے اور خورا ک بھی اچھی ہے ۔ شاید اسی پریشانی نے مجھے واقعی کمزور کردیا ہے اور میں روز بروز نحیف و نزار دکھائی دینے لگی ہوں، رشتے دار مجھے نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میں صحت مند اور توانا ہو نا چاہتی ہوں اور پریشان خیا لی سے نجا ت کی خواہاں ہوں ۔ جو اب:۔ آپ ذہنی الجھنو ں اور احسا س کمتری کا شکار ہو گئی ہیں اور احساس کمتری پر مبنی خیا لات کی اصل میں کوئی حقیقت نہیں ہو تی ۔ یہ فکری الجھا ﺅ سے پیدا ہوتے ہیں اور انہیں خیالات میں تبدیلی سے دور کیا جا سکتا ہے ۔ آپ بھی یہ بات سمجھ کر اپنے خیا لات میں تبدیلی کی کو شش کریں ۔ ساتھ یہ عمل کریں ۔ کہ اسم ذات اﷲ کو خوشخط کا غذ پر لکھوا لیں ۔ نماز فجر کے بعد اور رات سونے سے پہلے دس منٹ تک پوری توجہ سے اس اسم کو دیکھا کریں ۔ نماز مغرب کے بعد چلتے پھرتے دس منٹ تک دل ہی دل میں اس اسم کو پڑھا کریں ۔ آزمو دہ و موثر عمل ہے ۔ انشاءاللہ آپ کے خیا لات میں تبدیلی پیدا ہوگی اور اس تبدیلی سے صحت پر بھی اچھا اثر مرتب ہو گا ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 72 reviews.