حضرت جی! رمضان المبارک میں کوشش رہی کہ آپ کی ہدایات کے مطابق اپنے معمولات پورے کرنے کی کوشش کرتا رہوں۔ آپ کی دعائوں سے بہت حد تک کامیابی بھی ملی، دن کو دفتری مصروفیات کے علاوہ رات کو اکثر حصہ مسجد میں گزرتا رہا۔ آخری عشرہ کی تمام راتیں تو تقریباً مسجد میں ہی گزاری ہیں۔ اعتکاف والوں کے ساتھ ہی رات کے معمولات کے علاوہ اجتماعی دعا بھی ہوتی رہی جس میں اللہ رب العزت کے حضور گڑ گڑا کر مانگنے کا موقع مل جاتا تھا۔طویل دعا میں وقت کا احساس ختم ہو جاتا تھا اور دعا کے بعد سحری ہوتی تھی۔ حضرت جی! رمضان المبارک کی آخری شب جمعہ کی بات ہے کہ میں دعا کے بعد رات کو مسجد میں بیٹھا تھا کہ اونگھ آگئی۔ میں نے دیکھا کہ کوئی اجنبی شخص آیا اور مجھے ساتھ چلنے کو کہا۔ ہم دونوں سفر پر روانہ ہوئے تو راستے میں ایک جگہ نماز کا وقت ہوا میں نے نماز ادا کرنے کی نیت سے وضو کیا اور جب جائے نماز کی طرف گیا تو دیکھا وہ مصلیٰ پتھر کا بنا ہوا ہے اور اس پر اس طرح محسوس ہو رہا تھا کہ پہلے بھی بہت سے لوگ نماز پڑھتے ہیں کیونکہ پتھر پر چکناہٹ وغیرہ کے نشانات بتا رہے تھے کہ یہاں نماز کا اہتمام ہوتا ہے۔ اس کے بعد ہم آگے چلے اور بیت اللہ شریف میں پہنچ گئے۔ وہاں میں نے دو نفل ادا کیے اور دعا مانگی بعد میںمیرے ساتھی نے کہا کہ آگے چلو اور وہ مجھے لے کر خانہ کعبہ کے پاس گیا اور خود دروازہ کھولا۔ ہم دونوں اندر چلے گئے۔ اندر مجھے تین ستون نظر آئے، میں درمیان والے ستون کے ساتھ لپٹ کر زارو قطار رونے لگا۔ بہت دیر تک یہ صورتحال رہی پھر میں نے وہاں نوافل ادا کیے۔ تو میرے ساتھی نے مجھے کہا کہ اور آگے چلو اور مجھے دائیں طرف ایک کونے میں لے گیا۔ وہاں میں نے دیکھا کہ ایک جگہ بنی ہے۔ جس پر باب التوبہ لکھا ہوا ہے۔ میں نے وہاں بھی نوافل ادا کیے اور دعائیں مانگیں۔ پھر میرے ساتھی نے مجھے کہا کہ چلو اب واپس چلیں۔ پھر ہم واپس باہر نکل آئے اور وہ میرے ساتھ دوبارہ بیت اللہ سے باہر آیا۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ تو رو رو کر میری آنکھوں سے آنسو نکلے ہوئے تھے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 747
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں