Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یااللہ! اس شراب کو سرکہ بنادے! واقعی شراب سرکہ بن گئی

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

بڑی دیر تک سجدہ میں پڑے رہے۔ پھر مصلیٰ اٹھا کر آپ نے غلام سے فرمایا کہ اس جگہ زمین کھودو۔ غلام نے زمین کھودی تو ناگہاں وہاں سے پانی کا ایک ایسا ذخار چشمہ ابلنے لگا جس سے نہ صرف اس زمین بلکہ آس پاس کی تمام زمینوں کی آبپاشی و سیرابی کا انتظام ہوگیا۔

حضرت حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ حضور نبی کریم ﷺ کے چچا ہیں اور چونکہ انہوں نے بھی حضرت ثوبیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا دودھ پیا تھا اس لیے دودھ کے رشتہ سے آپ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے رضاعی بھائی بھی ہیں‘ صرف چار سال حضور نبی کریم ﷺ سے عمر میں بڑے تھے اور بعض کا قول ہے کہ صرف دو ہی سال کا فرق تھا۔ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے انتہائی والہانہ محبت رکھتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ابوجہل نے حرم کعبہ میں حضور اقدس ﷺ کو بہت زیادہ بُرا بھلا کہا تو آپ باوجود کہ ابھی مسلمان نہیں ہوئے تھے لیکن جوش غضب میں آپے سے باہر ہوگئے اور حرم کعبہ میں جاکر ابوجہل کے سر پر اس زور کے ساتھ اپنی کمان سے ضرب لگائی کہ اس کا سر پھٹ گیا اور ایک ہنگامہ مچ گیا۔ آپ نے ابوجہل کا سر پھاڑ کر بلند آواز سے کلمہ پڑھا اور قریش کے سامنے زور زور سے اعلان کرنے لگے کہ میں بھی مسلمان ہوچکا ہوں۔ اب کسی کی مجال نہیں ہے کہ میرے بھتیجے ﷺ کو آج کے بعد کوئی برا بھلا کہہ سکے۔ اس میں اختلاف ہے کہ اعلان نبوت کے دوسرے سال آپ مسلمان ہوئے یا چھٹے سال۔ بہرحال آپ کے مسلمان ہوجانے سےبہت زیادہ اسلام اور مسلمانوں کو تقویت کا سامان ہوگیا کیونکہ آپ کی بہادری اور جنگی کارناموں کا سکہ تمام بہادران قریش کے اوپر بیٹھا ہوا تھا۔ دربار نبوت ﷺ سے ان کو ’’اسد اللہ‘‘ و ’’اسد الرسول ﷺ) (اللہ اور رسول ﷺ کا شیر) کا معزز خطاب ملا۔ تیسری ہجری میں جنگ احد کے معرکہ میں لڑتے ہوئے شہادت سےسرفراز ہوگئے اور سیدالشہداء کے قابل احترام لقب کے ساتھ مشہور ہوئے۔ (اکمال ص560، زرقانی ج3 ص 270 تا ص 285 و مدارج النبوۃ وغیرہ)
فرشتوں نے غسل دیا: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا قول ہے کہ حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو ان کی شہادت کے بعد فرشتوں نے غسل دیا۔ چنانچہ حضور اکرم ﷺ نے بھی اس کی تصدیق فرمائی کہ بے شک میرے چچا کو شہادت کے بعد فرشتوں نے غسل دیا۔ (حجۃ اللہ علی العالمین ص863 ج2، بحوالہ ابن سعد)
قبر کے اندر سے سلام: حضرت فاطمہ خزاعیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا بیان ہے کہ میں ایک دن حضرت سیدالشہداء جناب حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے مزار اقدس کی زیارت کیلئے گئی اور میں نے قبر منور کے سامنے کھڑے ہوکر ’’السلام علیک یاعم رسول اللہ‘‘ تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے باآواز بلند قبر کے اندر سے میرے سلام کا جواب دیا جس کو میں نے اپنے کانوں سے سنا۔ (حجۃ اللہ ج2 ص863 بحوالہ بیہقی)
اسی طرح شیخ محمود کردی‘ شیخابی نزیل مدینہ منورہ نے آپ کی قبر انور پر حاضر ہوکر سلام عرض کیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے قبر منور کے اندر سے باآواز بلند ان کے سلام کا جواب دیا اور ارشاد فرمایا کہ اے شیخ محمود! تم اپنے لڑکے کا نام میرے نام پر’’حمزہ‘‘ رکھنا‘ چنانچہ جب خداوند کریم نے ان کو فرزند عطا فرمایا تو انہوں نے اس کا نام ’’حمزہ‘‘ رکھا۔ (حجۃ اللہ علی العالمین ج2 بحوالہ کتاب الباقیات الصالحات)
دعا مانگی اور شراب شہد بن گئی: حضرت خثیمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے پاس شراب سے بھری ہوئی مشک لے کر آیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے یہ دعا مانگی کہ یااللہ! اس کو شہد بنادے‘ تھوڑی دیر بعد جب لوگوں نے دیکھا تو مشک شہد سے بھری ہوئی تھی۔ (حجۃ اللہ ج2 ص 867، طبری ج4 ص4)
شراب سرکہ بن گئی: ایک مرتبہ لوگوں نے حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے شکایت کی کہ اے امیرلشکر آپ کی فوج میں کچھ لوگ شراب پیتے ہیں۔ آپ نے فوراً ہی تلاشی لینے کا حکم دیا۔ تلاشی لینے والوں نے ایک سپاہی کے پاس سے شراب کی ایک مشک برآمد کی لیکن جب یہ مشک آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کے سامنے پیش کی گئی تو آپ نے بارگاہ الٰہی میں یہ دعا مانگی کہ ’’یااللہ! اس کو سرکہ بنادے‘‘ چنانچہ جب لوگوں نے مشک کا منہ کھول کر دیکھا تو واقعی اس میں سے سرکہ نکلا۔ یہ دیکھ کر مشک والا سپاہی کہنے لگا خدا کی قسم! یہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کی کرامت ہے ورنہ حقیقت یہی ہے کہ میں نے اس مشک میں شراب بھر رکھی تھی۔ (حجۃ اللہ علی العالمین ج2 ص867)
جس جگہ سجدہ کیا وہاں چشمہ ابل پڑا:حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا بیان ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے کہا کہ میرے باپ کے ذمہ تمہارا کچھ قرض باقی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ میں نے اس کو معاف کردیا۔ میں نے ان سے کہا کہ میں اس قرض کو معاف کرانا ہرگز ہرگز پسند نہیں کروں گا ہاں یہ اور بات ہے کہ میرے پاس نقد رقم نہیں ہے لیکن میرے پاس زمینیں ہیں۔ آپ میری فلاں زمین اپنے اس قرض میں لے لیجئے مگر اس زمین میں کنواں نہیں ہےاورآبپاشی کیلئے دوسرا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا کہ بہت اچھا‘بہرحال میں نے آپ کی وہ زمین لے لی۔ پھر آپ اس زمین میں تشریف لے گئے اور وہاں پہنچ کر اپنے غلام کو مصلیٰ بچھانے کا حکم دیا اور آپ نے اس جگہ دو رکعت نمازپڑھی اور بڑی دیر تک سجدہ میں پڑے رہے۔ پھر مصلیٰ اٹھا کر آپ نے غلام سے فرمایا کہ اس جگہ زمین کھودو۔ غلام نے زمین کھودی تو ناگہاں وہاں سے پانی کا ایک ایسا ذخار چشمہ ابلنے لگا جس سے نہ صرف اس زمین بلکہ آس پاس کی تمام زمینوں کی آبپاشی و سیرابی کا انتظام ہوگیا۔ (اسدالغابہ ج3 ص135)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 529 reviews.