ایک بزرگ تھے کہ لمبے سفر میں تو نماز و جماعت کے خیال سے ایک دو آدمی کو ہمراہ رکھتے تھے اور چھوٹے سفر میں ایسے انداز سے سفر کرتے تھے کہ نماز کے وقت منزل پر پہنچ جائیں۔ اتفاق سے ایک چھوٹے سفر میں راستہ میں کچھ حرج ہوگیا اور ظہر کا وقت آگیا۔ گاڑی بان ہندو تھا۔ انہوں نے وضو کیا‘ سنتیں پڑھیں‘ کوئی اور نمازی نہ دکھائی دیا۔ انہوں نے دعا مانگی کہ اے اللہ! ہمیشہ میں جماعت سے نماز پڑھتا ہوں اور اس وقت میں مجبور ہوں۔ اگر آپ چاہیں تو اس وقت بھی جماعت سے مشرف کرسکتے ہیں۔ مصلیٰ بچھا کر یہ دعا ہی کررہے تھے کہ گاڑی سے گاڑی بان سامنےآیا کہ میاں مجھے تم مسلمان کرلو‘ بڑی مسرت ہوئی سمجھ گئے کہ دعا قبول ہوگئی۔ اسی وقت مسلمان کیا اور وضو کروا کر کہا کہ جس طرح میں کروں اسی طرح تو بھی کر اور سب ارکان میں سبحان اللہ سبحان اللہ کہتا رہ۔ دیکھئے یہ برکت تھی ہمت کی‘ اور اگر ہمت ہو تو سب کے ساتھ اچھا معاملہ کرو۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمہاری ہمت کی برکت سے سارے کے سارے نمازی بن جائیں گے۔استغفار کے ذریعے غموں سے نجات: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : جو استغفار کو اپنے اوپر لازم کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے ہر تنگی سے چھٹکارا اور ہر غم سے نجات دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا۔ (احمد، داؤد، ابن ماجہ)
سورۂ ہود میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اور اے میری قوم معافی مانگو اپنےر ب سے پھر توبہ کرو اس کی بارگاہ میںوہ بھیج دے گا بادل تم پر موسلا دھار برسنے والےاور زیادہ کردے گاتمہارے لیے طاقت تمہاری موجودہ طاقت میں اور نہ انحراف کرو جرموں پر اصرار کرتے ہوئے‘‘۔ اسی طرح سورۂ نوح میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’پس میں نے (حضرت نوح علیہ السلام سے)کہا مغفرت مانگو اپنے رب سے‘ بلاشبہ وہ بڑا بخشنے والا ہے‘ وہ برسائے گا آسمان سے تم پر موسلادھار بارش اور مدد کرے گا تمہاری مال اور اولاد سے اور تمہارے باغ اور بنادے گا‘ تمہارے لیے نہریں‘ تمہیں کیا ہوگیا تم خیال نہیں رکھتے اللہ کی عظمت کا‘ حالانکہ اس نے پیدا کیا تم کو کئی طرح سے‘‘ (نوح 10 تا 14)۔ قوت اور روزی کے لفظ میں مال‘ جسمانی طاقت‘ اولاد اور عزت سبھی کچھ شامل ہے‘ یہ وہ نعمتیں ہیں جو استغفار کی برکت سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو عطا فرمائے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں