Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

یہ برکت تھی ہمت کی

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

ایک بزرگ تھے کہ لمبے سفر میں تو نماز و جماعت کے خیال سے ایک دو آدمی کو ہمراہ رکھتے تھے اور چھوٹے سفر میں ایسے انداز سے سفر کرتے تھے کہ نماز کے وقت منزل پر پہنچ جائیں۔ اتفاق سے ایک چھوٹے سفر میں راستہ میں کچھ حرج ہوگیا اور ظہر کا وقت آگیا۔ گاڑی بان ہندو تھا۔ انہوں نے وضو کیا‘ سنتیں پڑھیں‘ کوئی اور نمازی نہ دکھائی دیا۔ انہوں نے دعا مانگی کہ اے اللہ! ہمیشہ میں جماعت سے نماز پڑھتا ہوں اور اس وقت میں مجبور ہوں۔ اگر آپ چاہیں تو اس وقت بھی جماعت سے مشرف کرسکتے ہیں۔ مصلیٰ بچھا کر یہ دعا ہی کررہے تھے کہ گاڑی سے گاڑی بان سامنےآیا کہ میاں مجھے تم مسلمان کرلو‘ بڑی مسرت ہوئی سمجھ گئے کہ دعا قبول ہوگئی۔ اسی وقت مسلمان کیا اور وضو کروا کر کہا کہ جس طرح میں کروں اسی طرح تو بھی کر اور سب ارکان میں سبحان اللہ سبحان اللہ کہتا رہ۔ دیکھئے یہ برکت تھی ہمت کی‘ اور اگر ہمت ہو تو سب کے ساتھ اچھا معاملہ کرو۔ انشاء اللہ تعالیٰ تمہاری ہمت کی برکت سے سارے کے سارے نمازی بن جائیں گے۔استغفار کے ذریعے غموں سے نجات: حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : جو استغفار کو اپنے اوپر لازم کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کیلئے ہر تنگی سے چھٹکارا اور ہر غم سے نجات دے گا اور اسے وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا۔ (احمد، داؤد، ابن ماجہ)
سورۂ ہود میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اور اے میری قوم معافی مانگو اپنےر ب سے پھر توبہ کرو اس کی بارگاہ میںوہ بھیج دے گا بادل تم پر موسلا دھار برسنے والےاور زیادہ کردے گاتمہارے لیے طاقت تمہاری موجودہ طاقت میں اور نہ انحراف کرو جرموں پر اصرار کرتے ہوئے‘‘۔ اسی طرح سورۂ نوح میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ’’پس میں نے (حضرت نوح علیہ السلام سے)کہا مغفرت مانگو اپنے رب سے‘ بلاشبہ وہ بڑا بخشنے والا ہے‘ وہ برسائے گا آسمان سے تم پر موسلادھار بارش اور مدد کرے گا تمہاری مال اور اولاد سے اور تمہارے باغ اور بنادے گا‘ تمہارے لیے نہریں‘ تمہیں کیا ہوگیا تم خیال نہیں رکھتے اللہ کی عظمت کا‘ حالانکہ اس نے پیدا کیا تم کو کئی طرح سے‘‘ (نوح 10 تا 14)۔ قوت اور روزی کے لفظ میں مال‘ جسمانی طاقت‘ اولاد اور عزت سبھی کچھ شامل ہے‘ یہ وہ نعمتیں ہیں جو استغفار کی برکت سے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو عطا فرمائے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 558 reviews.