Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاجوا ب عمل! زمین کم ‘پیداوار بے شمار‘ضرور کیجئے

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

جانوروں کے ضدی زخم ہمیشہ کیلئے ختم
اگر کسی جانور کو زخم لگ جائے تو اس زخم میں مکھیاں بیٹھنے کی وجہ سے کیڑے پر جاتے ہیں (خاص طور پر برسات کے موسم میں) ایسے زخم کو انگریزی میں مگیٹ وونڈ کہا جاتا ہے۔ اگر ایسے زخم کا صحیح علاج نہ کیا جائے تو یہ کیڑے جانور کا گوشت کھاکھاکر اندر چلے جاتے ہیں اور جانور کو شدید تکلیف دیتے ہیں‘ ان کے علاج کیلئے تارپین کا تیل کسی بھی پنسار سٹور سے لے کر اس میں کپڑے کی صاف پٹی تَر کرکے زخم کے اوپر رکھ دیں اوپر سے باندھ دیں‘ 24 گھنٹے بعد پٹی کھول دیں تمام کیڑے مر جائیں گے۔ پھر عام زخم کی دوائی لگانے سے زخم بھر جائے گا‘ زخم کو کھلا نہ چھوڑا جائے بلکہ اوپر کپڑا باندھ دیا جائے تاکہ دوبارہ مکھیاں نہ بیٹھ سکیں۔ (ڈاکٹر محمد بخش‘ میرپور خاص سندھ)
اللہ الصمد اور عشر کا کمال
محترم حضرت صاحب میرے ابو ہر سال باغ لیتے ہیں آم کے بھی اور مالٹوں کے بھی۔ اب کی بار میرے ابو نے جو مالٹوں کا باغ لیا‘ اس باغ میں صرف تین بیگھوں میں میرے ابو نے گندم اگائی‘ جب میرے ابو گندم کا بیچ گھر لے کر آئے تو میں نے اپنے ابو سے کہاکہ ابو جب آپ گندم کا بیچ زمین پر ڈالو تو (اللہ الصمد) ضرور پڑھتے رہنا۔ میرے ابو نے جب دانہ بیچ ڈالا تو وظیفہ کے ساتھ سب سے پہلے عشر کی نیت کی اور فصلوں کو کیڑے سے بچانے کیلئے سورۃ ھمزۃ اور تین

ات بار اول و آخر تین بار درود ابراہیمی پڑھ کر ہر طرف تاحد نگاہ اور سپرے پر پھونک مار کر چھڑکائو کریں۔ ہم نے صرف گھر کیلئے بوئی تھی جس مالک کا وہ حقیقی باغ ہے وہ مالک تھا کہ میری ٹوٹل زمین پر 15 من گندم سے اوپر نہیں ہوتی لیکن میرے ابو نے جب گندم کٹوائی تو اللہ کے فضل سے 35 من سے بھی زیادہ ہوئی کیونکہ وہ زمین باغ والی ہے جگہ جگہ پر بوٹیاں ہیں کینو کی اس کے باوجود اتنی زیادہ گندم ہوئی‘ باغ کا مالک حیران تھا کہ میری تو آج تک 15 من سے زیادہ کبھی بھی نہیں ہوئی اور ان شاء اللہ باغ نے پھل بھی اتنا اٹھایا ہے کہ وہ حیران ہے اور کئی بیگھا تو ابو نے غریب کو بونے کیلئے فری میں دے دیا تھا جس سے وہ بھی بہت خوش عشر اور ’’اللہ الصمد‘‘ کا عمل کسان کے علاوہ ہر چیز کیلئے حیران کن تجربہ ہے اور پرندوں کو اور جانوروں کو بھی کھلاتا رہے‘ وہ بھی ان شاء اللہ دعا سے آپ کا غلہ بڑھادیں گے۔ فصل چوری کبھی نہ ہوگی: میرے رشتے میں نانا لگتے ہیں وہ جب گندم نکلواتے ہیں تو گندم کی ڈھیریوں کو اٹھاتے نہیں بلکہ اپنی زمین پر ہی پڑی رہنے دیتے ہیں سب لوگ اپنی اپنی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ میرے نانا بتارہے تھے کہ میرا ہمیشہ کا تجربہ ہے کہ میں اپنی فصل کبھی بھی چوری کے ڈر سے نہیں اٹھاتا بلکہ اپنی فصل پر آیت الکرسی پڑھ کر دم کردیتا ہوں میری گندم کی طرف کوئی بھی نہیں آتا اور آ بھی جائے تو اٹھا نہیں پاتا۔ میں ہر سال یہی عمل کرتا ہوں‘ اپنے گھر پر بھی آیت الکرسی کا حصار کرتا ہوں کبھی بھی میرے گھر میں چور نہیں آئے۔ ایک بار آئے تو وہ بھی باہر کا چرایا ہوا سونا بھی میرے گھر پر ہی چھوڑ گئے تھے اسی وجہ سے میرا ہمیشہ کا یقین ہوگیا کہ آیت الکرسی سے بڑھ کر کسی چیز کی طاقت نہیں۔ بیشک! (رانا عادل ‘ کبیر والا)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 560 reviews.