محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دانتوں کے پیلے پن کو دور کرنے کیلئے نہایت ہی آزمودہ فارمولہ جو میرے ذاتی استعمال میں بھی ہے‘ دانتوں پر سے سگریٹ کے داغ اور میل بھی ختم ہوجاتی ہے اور پہلی بار کے استعمال سے ہی نمایاں فرق نظر آتا ہے۔ انڈین ہلدی (آبنہ ہلدی) لے کر پیس لیں اور کسی بھی دانتوں پر ملنے والے پاؤڈر میں برابر مقدار میں مکس کرلیں اور دانتوں پر ملیں۔ پہلی بار لگانے سے ہی فرق نظر آئے گا اس نسخے میں تجرباتی طور پر جب میں نے عبقری دواخانہ کا ’’سچامنجن‘‘ ملایا تو میں حیران رہ گیا اتنی جلدی اتنی صفائی سچا منجن تو سونے پر سہاگہ کا کام کررہا ہے۔ (ڈاکٹر ظفرحمید ملک‘ اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں