Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کے روحانی دَم سے جو سوچاپالیا

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ آٹھ ماہ سے تسبیح خانہ سے وابستہ ہوں‘ مجھے میری ایک دوست نے تسبیح خانہ سے متعارف کروایا‘ اس دوست نے مجھے سیدھی راہ پر لگا دیا میں ہرپل اس کی شکرگزار رہتی ہوں۔ مجھے گنٹھیا کی بیماری تھی‘ میری دوست نے مجھے روحانی دم کابتایا‘ جو کہ ہرماہ تسبیح خانہ میں حضرت حکیم صاحب خود ہر آنے والے کو کرتے ہیں‘الحمدللہ! روحانی دم کروانے سے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ میری تمام ادویات چھوٹ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ میرے ابو دل کے مریض ہیں‘ جس کی وجہ سے وہ ساری رات سو نہیں سکتےتھے‘ اکثر دل میں شدید درد ہوتا‘ پنجاب کارڈیالوجی میں بھی ایک ہفتہ داخل رہے‘ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ انجیوگرافی نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ بہت کمزورہیں۔ پھر میں نے اپنے ابو سے کہا کہآپ بھی تسبیح خانہ سے روحانی دم کروائیں۔ بڑی مشکل سے ابو کو منایا اور بتائی گئی تاریخ کو روحانی دم کروانے بھائی ابوکو تسبیح خانہ لے کرآئے‘ دَم کروایا الحمد اب وہ بہت بہتر ہوگئے ہیں۔ رات کو پرسکون نیند لیتے ہیں۔ اب تو خود پوچھتے ہیں کہ اب کب دم کروانے جانا ہے۔ اب انہوں نے خود پر تیسرا روحانی دم کروانا ہے اور وہ پہلے سے بہت بہتر اور مطمئن ہیں اور آپ کو خوب دعائیں دیتے ہیں۔ تسبیح خانہ میں ہونےوالا روحانی دم بہت ہی زبردست چیز ہے جس بھی نیت سے کروائیں وہ پوری ہوجاتی ہے۔ گزشتہ روحانی دم میںمیرے محلے کی ایک عورت بھی میرے ساتھ آئی‘اس کا حمل ٹھیک جگہ پرنہ تھا اور ڈاکٹرز نے ڈی ایم سی کیلئے کہا تھا اور دس ہزار مانگ رہے تھے۔ میرے ساتھ روحانی دم پر آئی اور بار بار پوچھ رہی تھی کہ باجی مسئلہ حل ہوجائے گا نا؟ میں نے اسے کہا کہ آپ اپنا مسئلہ ذہن میں رکھ کر دَم کروائیں انشاء اللہ بہتری ہی ہوگی‘ گھر واپس آئے تو اگلے دن رات سوتے میں ہی اس کی ڈی ایم سی ہوگئی اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔

تسبیح خانہ سے وابستگی سے بہت زیادہ روحانی محسوس کی ہے‘ میرے میاں مسجد کے نائب امام ہیں اور بچوں کو پڑھاتے ہیں ایک دن مجھے کہنے لگے کہ میں نے بھی جانا ہے وہ چھٹی لے کر ایک جمعرات تسبیح خانہ میں درس پر آئے تو اگلی جمعرات مجھ سےپہلے ہی تیار ہوگئے‘ کہنے لگے تسبیح خانہ میں بہت سکون ملتا ہے اس لیے میں نے اب ہر جمعرات مغرب سے پہلے پہنچنا ہے اور دعا کے بعد لنگر کھا کر آنا ہے۔ پہلے میں اکیلی آتی تھی واپسی پراکثر پریشانی ہوتی تھی مگر اب الحمدللہ اپنے شوہر کے ساتھ آتی ہوں۔ پہلے جب میں واپس عشاءکے بعد گھر جاتی تھی تو سارے راستہ سورۂ قریش پڑھتی تھی تو مجھے محسوس ہوتا جیسے کوئی آگے اور پیچھے میری حفاظت کررہا ہے اور اس حفاظت سے میں گھر پہنچ جاتی۔ اب اللہ کا کرم ہے میرے میاں صاحب بھی میرے ساتھ ہوتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 586 reviews.