محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ کافی عرصہ سے پڑھ رہی ہوں‘ اس رسالے میں آنے والی طبی و روحانی ٹوٹکوں نے ہمارے بہت سے مسائل لمحوں میں حل کردئیے ہیں۔ واقعی یہ رسالہ اللہ تعالیٰ کی کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ محترم حکیم صاحب! میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ مجھے ہروقت تھکاوٹ محسوس ہوتی تھی‘ آنکھوں کے آگے اکثر اندھیرا چھا جاتا تھا‘ کسی بھی کام کو کرنے میں بالکل بھی دل نہیں کرتا تھا‘ میں نے ایک مرتبہ ماہنامہ عبقری میں یہ ٹوٹکہ پڑھا کہ رات کو سوتے وقت ناف میں تیل یا ویزلین لگا کر سوجائیں۔ صبح اٹھیں گے ناف بالکل خشک ہوچکی ہوگی۔ میں نے جب سے یہ ٹوٹکہ عبقری سے پڑھا میں نے رات سوتے وقت ناف میں تیل یا ویزلین لگانا شروع کردی۔ اب صبح بالکل فریش اٹھتی ہوں‘ کسی قسم کی کوئی تھکاوٹ نہیں ہوتی اور نہ ہی کمزوری محسوس ہوتی ہے‘ ہر کام بخوشی کرتی ہوں۔ (ہ۔ ش)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں