رزق اور عزت میں اضافہ:جوشخص کھانے کے شروع میں بِسْمِ اللہ شریف پڑھ کر اس کے بعد ہر لقمہ کھاتے ہوئے یَاشَکُوْرُ پڑھے تو اللہ اس سے راضی ہوگا‘ اس کے رزق اور عزت میں دن بدن اضافہ ہوگا۔آنکھوں کی تاحیات حفاظت:جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کی آنکھوں کی بینائی مرتے دم تک قائم رہے تو اسے چاہیے کہ یَاشَکُوْرُ کو 526 مرتبہ روزانہ بعد نماز فجر پڑھے۔ تابعداربیوی:اگر کسی کی بیوی تابعدار نہ ہو تو اسے چاہیے کہ اسم یَاعَلِیُّ کو اکیس روز تک 11ہزار مرتبہ پڑھے اور آخری روز اللہ کے حضور بیوی کے تابع ہونے کی دعا کرے۔دبلا پن ختم:ایسا شخص جو نہایت دبلا پتلا ہواور بھوک بہت کم لگتی ہو اس کیلئے یَامُقِیْتُ کو گیارہ سو مرتبہ پڑھ کر پانی پردم کریں اورگیارہ روز تک ایسے ہی کرکے اسے یہ پانی پلائیں۔اگر بدہضمی ہوگئی ہو تو:اگر بدہضمی ہوگئی ہو تو تین گلاس ٹھنڈا پانی پی لینے سے آرا م آجاتا ہے۔ پیچش یا پیٹ خراب ہوجائے تو خشخاش پیس کر پانی سے کھانے سے آرام آجاتا ہے۔بادی سے پیٹ خراب ہوتو:بادی سے پیٹ خراب ہوتو جنگلی پودینہ کا قہوہ اور زیادہ مرچیں کھانے سے حاجت کی تکلیف ٹھیک ہوجاتی ہے۔خناق کا علاج: یہ ایک متعدی اور مہلک بیماری ہے انسان دم گھٹنے سے مرجاتا ہے بالکل تازہ دودھ کے غرارے کرنا بہت ہی مفید ہے۔روزانہ کچھ عرصہ کریں۔ جریان و احتلام: ہر روز بہوپھلی کی پھلیوں کا سفوف چھ سات ماشہ دودھ کے ساتھ پھانک لیا کریں۔ جریان کی شکایت رفع ہوجائے گی۔لیکوریا بالکل ختم: ایک تولہ اسگندھ ناگوری پیس کر اونٹنی کے تین پاؤ دودھ میں ڈال کرپکائیں‘ جب دودھ آدھا رہ جائے تو نیچے اتارکر رکھ لیں‘ رات کو سوتے وقت نیم گرم پلایا کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں