Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو کے راستے بند! صرف آنکھ‘ کان اور سر پر پھونک دیں

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

بیرون ممالک کے تمام بھائیوں کیلئے بہت زبردست عمل ہے۔ اس پر ضرور عمل کریں۔ اس عمل کی بدولت سے ان پر جادو وغیرہ اثر نہیں کرے گا اس کےعلاوہ کوئی غلیظ عمل بھی ان پر عمل نہیں کرے اور ان کی زندگی میں ٹھہراؤ اور سکون آجائے گا۔ عمل ضرور کریں

بیرون ممالک کام کرنے والے لوگ حسد اور نظربد کا شکار ہوجاتے ہیں لوگ ان سے حسد کرنے لگ جاتے ہیں اور انہیں تنگ کرنے تکالیف پہنچانے کیلئے مختلف قسم کے غلیظ عمل کرنا شروع کردیتے ہیں۔ لوگوں کے ان غلیظ اعمال کی بدولت کئی لوگوں کا روزگار بھی چھوٹ جاتا ہے اور کئی لوگوں کی صحت خراب رہنے لگتی ہے ان کا کسی کام میں دل نہیں لگتا اور شدید بے چینی ہوتی ہے۔ بیرون ممالک کے تمام بھائیوں کیلئے بہت زبردست عمل ہے۔ اس پر ضرور عمل کریں۔ اس عمل کی بدولت سے ان پر جادو وغیرہ اثر نہیں کرے گا اس کےعلاوہ کوئی غلیظ عمل بھی ان پر عمل نہیں کرے اور ان کی زندگی میں ٹھہراؤ اور سکون آجائے گا۔ عمل ضرور کریں اور ماہنامہ عبقری کے اس انمول وظیفہ کی برکت سے تمام غلیظ قسم کےاعمال سے نجات پائیں اور حضرت حکیم صاحب کی لمبی عمر کیلئے ضرور دعا کریں۔ عمل یہ ہے:۔سورۂ فلق سو مرتبہ‘ سورۂ ناس سو مرتبہ (دن میں کسی بھی وقت باوضو پڑھیں) اس کے علاوہ منزل کا وظیفہ: یہ ایک چھوٹی سی کتاب ہے جو کسی بھی کتب کی دکان سےآسانی سے مل جاتی ہے۔ اس کو ایک دفعہ صبح وشام پڑھ لیا کریں۔ آیت قطب کا عجیب و غریب :قرآن پاک کی ہر آیت ہی بڑی بابرکت اور باعث شفاء ہے لیکن آیت قطب ایک لمبی آیت ہے جس کے فوائد بے شمارہیں۔یہ آیت قطب سورۂ آل عمران پارہ 4 کی آیت نمبر 154 ہے۔اختصار کے ساتھ اس کے فوائد مندرجہ ذیل ہیں:۔ اس آیت کا عامل بننے کیلئے ایک چلہ کرلیں‘ یعنی اکتالیس مرتبہ اکتالیس دن تک پڑھیں اس کےبعد تین مرتبہ صبح و شام معمول بنالیں۔ اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گیارہ مرتبہ صبح و شام 160 دن تک پڑھیں انشاء اللہ تعالیٰ عمل میں 

آجائے گی۔جنات اور جادو کا توڑ: اگر کسی انسان پر جن آجائے یا جادو کا اثر ہوجائے تو آیت قطب کو سات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دونوں کان‘ آنکھوں اور سر پر پھونک مار دیں۔ اس کی برکت سے وہ راستے بند ہوجائیں گے جن سے جن اور جادو اثرانداز ہوتے ہیں۔

آیت قطب یہ ہے

Ayat Qutub

سردرد کیلئے: جس شخص کے سر میں درد ہو تو سات مرتبہ آیت قطب پڑھ کر دم کریں انشاء اللہ آرام آجائے گا۔ اگر سات دفعہ پڑھنے سے آرام نہ آئے تو طاق اعداد یعنی ،11،13،15،17،19،21 تک پڑھ کر دم کرتے رہیں اور مریض سے حال پوچھتے رہیں۔ انشاء اللہ 21 دفعہ پڑھنے سےآرام آجائے گا۔

پھوڑے پھنسیوں کیلئے: ہر قسم کے پھوڑے پھنسیوں کیلئے پانچ دفعہ آیت قطب پڑھیں اور ہر بار پھونک مارتے رہیں اور آخر میں سات مرتبہ

ڑھ کر دم کریں۔ انشاء اللہ اس بیماری سے جان چھوٹ جائیگی۔جلدی امراض کیلئے: ہر قسم کے جلدی امراض کیلئے یعنی خارش یا انفیکشن وغیرہ کیلئے بہت مفید ہے۔ سات دفعہ پڑھ کر متاثرہ حصے پر دم کردیں۔ انشاء اللہ ضرور بہتری آئے گی۔

بچوں کی بیماریوں کیلئے: چھوٹے بچوں کا ڈر جانا‘ رونا‘ سوکھا پن‘ دودھ نہ پینا‘ سبق یاد نہ رہنا‘ نظر کا کمزور ہونا ان تمام امراض کیلئے آیت قطب ایک دفعہ روز شام کو سات روز تک درودابراہیمی پڑھ کر بچے پر دم کردیا کریں۔ انشاء اللہ ان تمام امراض سے جان چھوٹ جائےگی۔

آدھے سر کا درد: آدھے سر کے درد کیلئے 21 مرتبہ درج بالا آیت پڑھ کر اتنی ہی پھونکیں ماریں‘ انشاء اللہ ایک ہی ہفتہ میں آرام آجائے گا۔ مرگی: ہرقسم کے مرگی کے دورے کیلئے صبح و شام 21،21 مرتبہ پڑھ کر دعا کریں اور مریض کے مکمل ٹھیک ہونے تک یہ عمل جاری رکھیں۔ اللہ کے فضل سے ضرور شفاء ہوجائے گی۔

ہرقسم کے کینسر کیلئے: کینسر کی کوئی بھی قسم ہو‘ 41 دن تک صبح و شام 41 دفعہ شام کو آیت قطب پڑھ کر دم کردیں‘ انشاء اللہ پہلے ہی ہفتے سےفرق پڑنا شروع ہوجائے گا اور اس وقت تک یہ عمل جاری رکھیں جب تک مریض مکمل طور پر شفایاب نہیں ہوجاتا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 645 reviews.