بیوٹی پارلر کے شیشے پر لگے عبقری وظائف
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نہیں جانتی تھی کہ ’’عبقری‘‘ کیا ہے؟‘ میں بیوٹی پارلر چلاتی ہوں‘ میری ایک کسٹمر نے مجھے کہا کہ آپ کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہے‘ کیا میں آپ کو دو کتابیں دوں‘ میں نے کہا ضرور‘ اس نے مجھے آپ کے دروس پر مشتمل کتاب ’’خطبات عبقری‘‘ اور ’’افحسبتم اور اذان کے کرشمات‘‘ دی۔ پڑھی‘ علم میں بہت اضافہ ہوا۔ میری عادت ہے کہ جو اچھی بات معلوم ہو میں دوسروں کو ضرور بتاتی ہوں‘ اسی لیے باتھ روم میں جانے اور آنے کی دعا چھپوا کر لوگوں میں بانٹنا شروع کردی‘ کتابیں پڑھنے سے معلوم ہوا کہ کچھ اور بھی لوگ ہیں جو عبقری سے واقف ہیں‘ میں نے اپنے شوہر سے کہا کہ مجھ سے کوئی سلسلہ جُڑ رہا ہے‘ مجھے ہرجمعرات بعدازنماز مغرب تسبیح خانہ درس سننے جانا ہے‘ میرے شوہر نے اجازت دے دی‘ لہٰذا نوچندی جمعرات کو پہلی دفعہ تسبیح خانہ میں درس سننے کیلئے حاضر ہوئی‘ آپ کی میٹھی اور شفیق آواز نے جیسے دل میں گھرکرلیا‘ بہت سکون ملا‘ پھر درس پر پابندی سے آنا شروع ہوگئی‘ درس
سے جو ملتا ہے وہ چھپوا کر کاپی کروا کر اپنے کسٹمرز کو بھی ضرور بتاتی اور دیتی ہوں۔ کسٹمر بھی خوش کہ کام کے ساتھ بہت کچھ لیکر جارہے ہیں آپ کا درس پر دیا ہوا ہر پیکیج میں نے خود لکھ کر پارلر کے شیشے پر لگا دیا تاکہ عبقری کا تحفہ سب کو ملے جب کوئی گزرنے والا رک کر پڑھتا ہے تو دلی سکون ملتا ہے اور بعض اوقات کسٹمر خود بتاتی ہیں کہ ان کے مسائل ان وظائف سے حل ہورہے ہیں۔ الحمدللہ! درس کی برکت سے میرے گھر میں سکون اور کاروبار میں برکت ہورہی ہے۔ہر جمعرات درس میں آنے سے پہلے لوگوں میں میٹھی چیز بانٹتی ہوں دل کو بڑی خوشی ہوتی ہے۔ (ر۔ا، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں