محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک ٹوٹکہ ہے جو مجھے ایک درویش نے بتایا تھا اور میرا ذاتی آزمایا ہوا ہے ‘مجھے یہ ٹوٹکہ جس درویش نے بتایا تھا وہ درویش فوت ہوچکے ہیں‘ میرے پاس یہ ٹوٹکہ امانت ہے گرمی‘ احتلام‘ جریان کیلئے ہے۔ خشک دھنیا لیا جائے اور مٹی کا کورا پیالہ لے لیا جائے۔ رات کو پیالے میں پانی ڈال کر اس میں خشک دھنیا ڈال کر کھلے آسمان تلے رکھ دیا جائے‘ سونے سے پہلے پانی خوب پی کر سویا جائے اور صبح اٹھتےہی اس پیالے میں (نفس کو ڈبو کر) پیشاب کیا جائے۔ گرمی کا اثر زائل ہوجائے گا۔ گھٹنوں کے اوپر کے حصے کے جوڑ کو دبایا جائے تو صحت ٹھیک ہوجائے گی۔ (جاوید اقبال چیمہ‘ اسلام آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں