Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کالے بیج اور کالی بیماریاں ختم

ماہنامہ عبقری - جون 2017

جن کی آنکھیں اندر دھنسی ہوئی ہوں‘ پیٹ پھولا ہوا یا ان کی طبیعت میں نزلہ، زکام ، بخار اکثر رہتا ہو‘ کھانسی‘ ریشہ‘ بلغم ان کا ساتھ نہ چھوڑتا ہو‘ ذہنی طور پرکمزور بچے‘ عینک لگی ہو‘ حافظہ بہت کمزور ہو اور پڑھ پڑھ کر تھک کر پھر کورے کے کورے رہتے ہوں‘ ایسے بچوں کیلئے آپ سوفیصد ایک ٹوٹکہ ضرور استعمال کیجئے

اس تحریر کو پڑھنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین رہے کہ اس دوا کے فوائد ہر موسم میں یکساں مفید اور نفع مند ہیں‘ وہ موسم سرما ہو یا گرما‘ وہ رمضان ہو یا غیررمضان‘ لہٰذا اس کے استعمال کیلئے نہ عمر کی حد ہے نہ کوئی موسم‘ قارئین! مصنوعی مشروبات نے ہماری زندگی کو غیرمطمئن‘ دکھی اور ناتوانا کردیا ہے‘ فرق صرف اتنا ہے مصنوعی مشروبات کیلئے ایک خوبصورت بوتل چاہیے‘ اس کے اوپر خوبصورت رنگ برنگا مختلف شکلوں اور خوبصورت الفاظ سے مزین ایک لیبل چاہیے پھر سڑکوں پر اور چوراہوں پر پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانکمیڈیا میں اس کے پرکشش اور حیرت انگیز اشتہارات چاہیے‘ آخری اہم چیز اس کا پرلطف ذائقہ چاہیے۔ حلق سے گزرنے کے بعد سب چیز ایک ہی ہوتی ہے‘ وہ کڑوی ہو یا میٹھی وہ کسیلی ہو یا بدذائقہ ان مشروبات نے جو تباہی اور نقصانات کیے ہیں اور معاشرے کو جو دکھ دئیے ہیں روز بروز مریضوں اور ہسپتالوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی نشاندہی کررہی ہے کہ ہماری غذائیں اور مشروبات غیرمطمئن اور مصنوعی ہیں اور ہم اپنی صحت کو چند رنگ برنگے مصنوعی پرکشش اور پرذائقہ مشروبات کے حوالے کررہے ہیں‘ کیا ہم اتنے ظالم ہوگئے ہیں؟ کہ خود تو خود اپنی نسلوں کو بھی انہی چیزوں پر لگا رکھا ہے آئیے! میں آپ کو اس دہکتی‘ جھلساتی اور تڑپاتی گرمی میں ایسے قدرتی مشروب سے متعارف کرواؤں جو آپ نے سنا ضرور لیکن پیا بہت کم ہوگا۔بازاروں میں عام طور پر ایک کالے بیج ملتے ہیں جنہیں تخم بالنگو کہتے ہیں عام لوگ انہیں تخم ملنگا بھی کہتے ہیں بس چھٹانک یاپاؤ لے لیجئے‘ کنکر مٹی صاف کرلیجئے‘ محفوظ کیجئے دوائی تیار‘ اب اس کے فوائد غور سے سنیے۔فائدہ نمبر1: پرانے سے پرانا ٹائیفائیڈ بخار جو کسی بھی دوا سے نہ جاتا ہو بڑے بڑے علاج دوائیں اور معالجے ناکام ہوگئے ہوں یا پھر ٹائیفائیڈ بخار ختم ہوگیا ہو لیکن اس کے اثرات باقی ہوں‘ منہ کا خشک ہونا‘ خون کا نہ بننا‘ حلق ہروقت کانٹے کی طرح دکھتا رہے‘ ہاتھ پاؤں کی جلد کا سکڑنا‘ ذہن کا الجھنا‘ معدے میں تیزابیت‘ بادی‘ پتھری‘ خون کی کمی‘ موسم کی سردی اور خاص طور پر گرمی‘ حدت، لُو اور شدت کو برداشت کرپانا‘ ہروقت کوئی نہ کوئی تکلیف چپکی رہے اور ہائے ہائے کرتے رہیں‘ اگر یہ تکالیف ہیں تو آپ ایک دودھ کا گلاس موسم سرما ہو تو نیم گرم‘ موسم گرما ہو تو تازہ حسب ضرورت شہد یا دیسی شکر کا میٹھا ورنہ پھیکا ہی کافی ہے۔ ایک بڑا چمچ تخم بالنگو خوب اچھی طرح مکس کریں کم از کم دس منٹ تک اس کو چمچ سے ہلاتے رہیں۔ پھر اس کو گھونٹ گھونٹ پیتے بھی رہیں اورہلاتے بھی رہیں ۔ بس یہ دوا تیار ہے اور اس دوا سے آپ کو ان تمام بیماریوں سے چھٹکارا مل جائے گا۔ چند دن، چند ہفتے ضرور استعمال کیجئے۔فائدہ نمبر2: جن کے بچوں کو تندرستی کا روگ رہتا ہو‘ یعنی صحت مند نہ ہوتے ہوں‘ کھاتے پیتے نہ ہوں‘ یا تھوڑا سا کھایا تو فوراً الٹی کردی‘ کبھی پیٹ خراب کبھی معدہ خراب‘ کبھی جگر خراب اور طبیعت میں ہروقت بوجھل پن‘ چڑچڑے بچے‘ جن کی آنکھیں اندر دھنسی ہوئی ہوں‘ پیٹ پھولا ہوا یا ان کی طبیعت میں نزلہ، زکام ، بخار اکثر رہتا ہو‘ کھانسی‘ ریشہ‘ بلغم ان کا ساتھ نہ چھوڑتا ہو‘ ذہنی طور پرکمزور بچے‘ عینک لگی ہو‘ حافظہ بہت کمزور ہو اور پڑھ پڑھ کر تھک کر پھر کورے کے کورے رہتے ہوں‘ ایسے بچوں کیلئے آپ سوفیصد ایک ٹوٹکہ ضرور استعمال کیجئے ایک چھوٹا یا بڑا چمچ‘ بڑے یا چھوٹے گلاس دودھ میں گھول کر بچوں کو دن میں ایک یا دو بار ضرور پلائیے۔ چند دنوں میں حیرت انگیز رزلٹ دیکھیں گے‘ بچے کی صحت تندرستی اور خوشحالی آپ کو آنکھوں سے نظر آئے گی اور آپ خود محسوس کریں گے کہ آپ کے بچے کی طبیعت کتنی بہترین اور صحت مند ہے۔ میرے مشاہدات میں یہاں تک ہے کہ چند ہفتے ‘چند مہینے استعمال کرنے سے بچے کی عینک اتر جاتی ہے‘ بچے صحت مند ہوجاتے ہیں‘ جن کا قد نہیں بڑھتا‘ وزن نہیں بڑھتا اور جن کی صحت ہمیشہ نڈھال رہتی ہے جو کھا پی کر بھی ترو تازہ نہیں ہوتے یا پھر خود کھاتے پیتے ہی نہیں انہیں میں نے ہمیشہ بہت مطمئن اور ان کے والدین کو اتنا تسلی میں دیکھا کہ ان سے بڑی بڑی دوائیں اور بڑے بڑے قیمتی وٹامنز اور ملٹی وٹامنز سب چھوٹ گئے۔ فائدہ نمبر3: ابھی رمضان کا مہینہ ہے‘ گرمی اپنے جوبن پر‘ آپ کے پاس بالنگو ہے‘ پریشانی کیسی؟ بس! ابھی سے بالنگو تیار رکھیں‘ دودھ جتنا بھی میسر ہو ورنہ پانی تو موجود ہے‘ پانی یا دودھ کے ایک گلاس میں ایک چمچ تخم بالنگوڈالیں اور پورے اطمینان اور تسلی سے اس کو صبح و شام پئیں اگر اس کا فائدہ بہت
بڑھانا چاہتےہیں اس میں برف زیادہ نہ ڈالیے گا‘ ہلکا اور بہت ہلکا ٹھنڈا اور اس ہلکے ٹھنڈے میں حسب طبیعت میٹھا ڈال سکتے ہیں۔ آپ بالنگو شہد کے شربت یعنی شہد کے پانی میں گھول کر استعمال کرسکتے ہیں آپ چاہیں تو اس کو کسی اچھے مشروب میں ڈال کر بھی پی سکتے ہیں۔ میں نے سالہا سال کے تجربات کے بعد اسے دودھ میں‘ شہد کے شربت میں‘ مشروب عبقری میں نہایت فائدہ مند بہترین پایا‘ آپ کا پیشہ سخت گرمی اور لُو میں اٹھنے بیٹھنے کا ہے‘ آپ مجبور ہیں کہ سخت گرمی اور لُو آپ کو بے چین کررہی ہےآپ ابھی سے سوچ رہے ہیں کہ روزے رکھیں یا نہ رکھیں‘ نامعلوم کیسے ہوگا؟ اور کیا بنے گا‘ الجھن کیسی؟ پریشانی کیسی؟ نہ مایوس ہوں‘ نہ پریشان! بلکہ آپ فوراً تخم بالنگو سے دوستی لگالیں۔ لیں میں ایک واقعہ سناتا ہوں:۔ہمایوں بادشاہ برصغیر کا بہت بڑا شہنشاہ تھا، اکبراعظم کا والد‘ سندھ کے قلعہ عمرکوٹ میں جس خیمے میں بادشاہ کا بیٹا پیدا ہوا( کیونکہ بادشاہ مفرور تھا) اقتدار چھن چکا تھا‘ بادشاہت گنوا بیٹھا‘ بچے کی خوشخبری ملی‘ بادشاہ کے پاس تقسیم کرنے کیلئے کچھ نہیں تھا انہوں نے ایک نافہ یعنی مشک جسے عام لفظوں میں کستوری بھی کہتے ہیں اس کو کاٹا کاٹتے ہی اس کی خوشبو خیمے میں پھیل گئی اور جتنے بھی وفادار تھے ان سب کو وہ مشک کی خوشبو پہنچ گئی چونکہ سخت گرمی اور پھر سندھ کی گرمی اورجس نواب نے انہیں پناہ دی ہوئی تھی تھوڑی دیربعد وہاں اطلاع پہنچی تو اس نواب نے مٹکے میں دودھ بھیجا جو کہ مشکیزوں کے ٹھنڈے پانی سے ٹھنڈا کیا ہوا تھا‘ بادشاہ نے جب کٹورے میں دودھ پیا تو اس میں کچھ کالی کالی چیزیں چلتی پھرتی دیکھیں حیران ہوا کہ یہ کیا چیز ہے؟ کہنے لگے کہ یہ آپ کی اندرونی حدت اور موسم کی گرمی کا علاج ہے۔ وہ نواب کہنے لگا: یہ بیج صدیاں صدصدیاں سے ہم خود اگاتے ہیں اس کی فصل کو بہت پیار اور نزاکت سے اٹھاتے ہیں اور پھر اس کو ہم ایک دوسرے کو تحفہ دیتے ہیں۔ ہمایوں نے جب وہ ایک تخم بالنگو سے مزین پیالہ پیا تو ٹھنڈی آہ نکلی کہ میرے جسم کی گرمی ایسے ختم ہوئی ہے جیسے کہ میں اپنے محل میں ٹھنڈے گلاب کے عرق سے ٹھنڈی آبشاروں سے نہاتا تھا اور اس دن کے بعد بادشاہ نے اس مشروب کو یعنی تخم بالنگو کو اپنی زندگی کا حصہ بنالیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 828 reviews.