محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک مرتبہ شدید گرمی میں ہم جمعہ پڑھنے مسجد میں گئے‘ وہاں ایک بزرگ جمعہ پڑھانے کیلئے آئے ہوئے تھے۔ وہ فرمانے لگے: آپ دور پرے سے اتنی سخت گرمی میں یہاں جمعہ پڑھنے آئے ہیں‘ آج میں آپ تمام آئے ہوئے لوگوں کو گرمی کا تحفہ دیتا ہوں اور یہ وظیفہ
فرمایا کہ اس کی سب کو اجازت ہے۔ یہ وظیفہ گرمی سے بچنے کیلئے بے حد مفید ہے۔
رمضان میں تمام امراض معدہ سے نجات
ھوالشافی: دو جوئے لہسن‘ ادرک آدھ انچ کا ٹکڑا‘ چھوٹا پیاز ایک عدد‘ کالی مرچ آٹھ عدد‘ سونف آدھ چمچ چائے والا‘ سفید زیرہ آدھ چمچ چائےوالا‘ ہرا دھنیا بمعہ ڈنٹھل ایک چائے کا کپ‘ پودینے کے پتے آدھ چائے کا کپ۔ ٹماٹر درمیانے تین عدد‘ مولی کے پتے صاف کیے ہوئے آدھ کپ (اگر میسر ہوں تو) سرکہ حسب پسند‘ کلونجی ایک چٹکی‘ لال مرچ آدھ چمچ چائے والا‘ کالا نمک ایک چٹکی‘ دہی ایک کپ‘ پانی ایک کپ‘ نمک حسب ضرورت۔ تمام اشیاء گرائنڈر میں اچھی طرح شیک کرلیں۔ نہایت لذیذ اور مزیدار چٹنی تیار ہے۔ پیٹ کے کیڑے ختم کرتی ہے۔ معدے کو طاقت دیتی ہے‘ قبض کشاء ہے‘ بھوک لگاتی ہے۔ خاص طور پر رمضان میں افطاری کے وقت اس کا استعمال کریں‘ نہ بھاری پن ہوگا نہ ہی پورا رمضان پیٹ خراب ہوگا۔
ہائی بلڈپریشر کیلئے عظیم روحانی نسخہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری کے قارئین کیلئے انمول تحفہ بھیج رہا ہوں۔ہائی بلڈپریشر کیلئے عظیم روحانی نسخہ۔ ھوالشافی: صبح فجر کی نماز کے بعد روزانہ درود ابراہیمی تین مرتبہ‘ سورۂ فاتحہ تین مرتبہ‘ سورۂ اخلاص تین مرتبہ‘ درود ابراہیمی تین مرتبہ پڑھ کر دل والی سائیڈ پر دم کریں انشاء اللہ بلڈپریشر نارمل رہے گا۔(ماہنامہ عبقری جلد نمبر 7)
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں