محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے آپ سے تعارف ہوا اللہ رب العزت کی بڑائی کا تصور مزید گہرا ہوگیا اس عظیم ذات نے آپ کے ذریعے لوگوں کو اپنی قربت کا موقع دیا۔ اس وقت میرے آنسو نہیں تھم رہے‘ دل میں شدت سے آپ سے ملنے کا دل کررہا ہے‘ دل کرتا ہے مل کر آپ سے فیض حاصل کروں کہ اللہ کے بندوں کی نگاہ دلوں کو بھر دیتی ہے۔ دعا کریں مرنے سے پہلے آپ سے ملنا نصیب ہوجائے‘ آپ نے بخل کا قفل اللہ کے حکم سے توڑا اور اس وقت رہنما بنے جب لوگ راز چھپا کر قبروں میں چلے جاتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کےدرجات مزید بلند کرے‘ عمر میں برکت دے‘ صحت دے‘ نسلوں میں برکت دے۔ قارئین! ہمارے خاندان کے بزرگ اللہ کے فضل و کرم سے دین و دنیا کی نعمتوں سے مالامال تھے‘ بزرگوں نےسرائے بنائیں‘ غریب پروری کی‘ اقرباء پروری کی‘ تعلیم و تدریس اور حکمت کو اپنایا‘ جن و انس‘ ہندو سکھ سب میں اللہ نے عزت دی‘ ایک بزرگ تو ہروقت عبادت کرتے کبھی کبھار گڑ کا حلوہ کھالیتے تھے۔میرے دادا جان حافظ قرآن تھے‘ جبل پور سے حفظ کیا‘ انڈیا میں امامت کراتے‘ چلے بھی کاٹے اورجنات قابو کیے‘ اردو‘ عربی فارسی‘ انگلش سب زبانیں جانتے تھے‘ ان کے پیچھے نماز ادا کرنے اور تلاوت سننے جنات بھی آتے‘ بزرگوں سے بھی فیض اٹھایا۔ میرے دادا کے پاس ایک سردار خاندان کے جن آتے تھے‘ ان کا نام عبدالرحمٰن تھا‘ انہیں دادا شاہ صاحب کہتے تھے۔ اپنے کسی بھائی کے ساتھ آتے تھے‘ جن طبی نسخہ جات بھی لا کر دیتے تھے‘ میرے دادا کی وفات پر جب والد صاحب نے جنات کو آزاد کیا تو ایک جن جانا نہیں چاہتے تھے وہ یقیناً شاہ صاحب تھے‘ کہتے تھے آپ کی نسلوں کی خدمت کروں گا‘ میرے والد ساحب سے بعد میں داداجی کی وفات پرافسوس کرنے بھی آتے تھے۔(صالحہ‘ راولپنڈی)
دیو نے بتایا میں تمہاری ماں سے نکل آیا ہوں!
السلام علیکم حکیم صاحب! ہم نے آپ کو خط لکھا تھا کہ ایک ہندو دیو اور اس کا پورا خاندان ہے جسے جادو کرکے ہمارے گھر کسی نے بھیجا ہے جو ہماری شادی‘ کاروبار‘ مکان کوئی بھی کام نہیں ہونے دیتا۔ شاید آپ کو یاد ہو آپ نے ہمیں وظیفہ دیا تھا( افحسبتم اور اذان کا عمل) ہم نے یہ وظیفہ تین ماہ پڑھا سب گھر والوں نے۔ پھر اس دیو نے ہمیں بتایا کہ خانہ کعبہ سے ایک بہت بڑی ہستی والے بزرگ آئے ہیں اس بزرگ سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے وہ مجھے نکال دیں گے۔ پھر وہ کہتا وہ بزرگ آگئے اوروہ بھاگ جاتا تھا پھر کمرے میں سے خوشبو آنا شروع ہوجاتی تھی پھر اس دیو نے ہمیں بتایا کہ میں تمہاری امی سے نکل گیا ہوں میرے اوپر جن چیزوں کا پہرہ تھا وہ بھی چلی گئی رشتہ داروں کے ہاں سے ایک رشتہ آیا امی نے ہاں کردی‘ ہم بہت حیران اور خوش ہوئے کہ امی نے کیسے ہاں کردی۔ ہمارے گھر بھی کسی کا رشتہ طے ہوگیا اور دوسرے بہن بھائیوں کے رشتے آنا شروع ہوگئے‘ ہماری دکان بھی کھل گئی۔ (خالد شہزاد ‘ ہارون آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں