پہلے روزے ہی طبیعت خراب ہوگئی مگرمحترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے آپ کی خیریت نیک مطلوب ہے دعا ہے کہ خدائے بزرگ و برتر آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے۔ محترم حکیم صاحب آپ کا ادارہ عبقری دکھی انسانیت کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیک کام کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ میں آپ کے جاری کردہ رسالے سے مستفید ہوتی رہتی ہوں۔ اس بار رمضان المبارک میں جب پہلا روزہ رکھا تو تقریباً ظہر کے وقت مثانہ میں سوئی چبھنے کی طرح درد کا احساس ہوا جو بڑھتا گیا اور تقریباً دس منٹ تک رہا۔ درد شدید تھا جس سے مجھے فکر لاحق ہوئی آج سے آٹھ سال پہلے 2008ء میں اسی قسم کا درد ہوا تھا جس میں گردوں کی بیماری تشخیص ہوئی تھی۔ خیر جب دوالی تھی تو مکمل آرام آگیا تھا‘ درمیان کے ان سالوں میں کبھی دوبارہ درد نہ ہوا‘ روزے کی وجہ سے پانی نہیں پی سکتی تھی لیکن شدید درد کی وجہ سے والدہ محترمہ نے پانی کا گلاس دیا کہ پی لو لیکن میں پیچھے ہٹ گئی۔ جونہی میں نے پانی پینے سے انکار کیا بفضل خدا درد کو آرام آگیا اور ایسے غائب ہوا جیسے تھا ہی نہیں۔ (صالحہ بتول)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں