محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ ہمیشہ کی طرح خوش اور لوگوں کی خدمت کررہے ہوں گے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور آپ کو صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے علم و عمل میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین!۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے جون 2014ء میں آپ کا ایک کتابچہ ’’رمضان المبارک میں روحانی و جسمانی تندرستی کے راز‘‘ پڑھا‘ اس کے بعد میرا ماہنامہ عبقری سے تعارف ہوا‘ واہ کیا خوب میگزین ہے۔ جب تک زندگی رہی پڑھتی رہوں گی اور اپنی دوستوں کو بھی پڑھاتی رہوں گی۔ محترم حضرت حکیم صاحب! ماہنامہ عبقری نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے اس میں جو ٹوٹکے ہوتے ہیں وہ بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں میں خود بھی آزماتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں۔ میں نےگزشتہ رمضان عبقری شمارہ میں ایک وظیفہ پڑھاتھا اس میں اس کے دس فائدہ بتائے تھے مگر میں نے یہ وظیفہ نوکری کیلئے کیا تھا۔ میں چاہتی تھی کہ مجھے کہیں باعزت باپردہ روزگار مل جائے تاکہ میں اپنے غریب باپ کا سہارا بن سکوں۔ میں نے اسی رمضان اس وظیفہ کو پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ! چند دنوں کے اندر
ہر پل ہر سانس کھلی تعداد میں دن رات نہایت کثرت سے اس کو پڑھیں کوشش ہو کہ رمضان المبارک میں ایک سوا لاکھ، دو سوا لاکھ، تین سوا لاکھ ورنہ ایک سوا لاکھ ہوجائے اگر مجبوری کیوجہ سے کچھ تعداد رہ جائے تو رمضان کے بعد پورا کرسکتے ہیں گھر کا ہر فرد پڑھے ورنہ گھر کے جتنے افراد زیادہ سے زیادہ پڑھ سکتے ہیں پڑھیں ہر بندہ اپنی تعداد پوری کرے‘ جتنا زیادہ سے زیادہ ان باسعادت راتوں میں پڑھیں گے اتنا کمال ملے گا۔ بندہ کی طرف سے ہر پڑھنے والے کو اجازت ہے۔ (ت، ا۔ گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں