محترم حضرت حکیم صاحب اور علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اللہ تعالیٰ آپ کو سدا اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بابرکت لمبی عمر عطا فرمائے۔ (آمین) اللہ تعالیٰ کی رحمت اور آپ کے درس سننے کی برکت اور روحانی دم کی برکت سے اللہ نے گھر کی تعمیر شروع کروادی‘ اب گھر تقریباً مکمل ہوچکا ہے‘ ہمارے گھر کی جب بھی تعمیر رکی ہم نے تسبیح خانہ سےاسم اعظم کے روحانی دم والے دن ملا دم والا پانی چھڑکا اور اللہ کی رحمت سےخودبخود اسباب بن گئے اور گھر کاکام دوبارہ شروع ہوگیا‘ گھر بننے میں بہت زیادہ رکاوٹ تھی بہت مشکل پیش آئی مگر جب بھی پانی چھڑکا کام ہوا‘ ہم نے مطلب میری بیٹیوں نے گھر شروع کرنے سے پہلے 40 ہزارمرتبہ سورۂ اخلاص کا جو وظیفہ تھا وہ پڑھا‘ تقریباً ایک ہفتہ میں مکمل ہوا اور گھر کاکام شروع ہوا پھر جب ہم نے دوسری منزل کی چھت ڈالنی تھی تو بہت مشکل تھی ہم نے پھر چالیس ہزار مرتبہ سورۂ اخلاص کا عمل کیا۔ اب ماشاء اللہ اللہ کی رحمت سے گھر کاکام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ ہم کرائے پر ہیں اب آپ دعا کریں کہ ہم خیریت سے اپنے گھر چلے جائیں۔ یہ گھر‘ میرے بچوں کیلئے سُکھ اور خوشیاں لائے‘ لیکن گھر بنانے کے دوران میرا اور میرے بیٹے کا بہت جھگڑا ہوا‘ اسے کچھ بھی کہو آگے سے یہی جواب ملتا ’’امی مجھے پتہ ہے‘ بس ذرا غصے کا تیز ہے‘ ورنہ تو خدا کی رحمت ہے لیکن روحانی دم کے پانی کی برکت سے گھر کاکام شروع ہوا اور اللہ کی رحمت سے سب پریشانیاں اور مشکلات ختم ہوئیں یہ سب میرے رب کی رحمت ہے ورنہ ہم اس قابل کہاں۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور مدینے ﷺ کی برکت سے آپ کے روحانی دم اور درس سننے اور وظیفے کی برکت سے اللہ پاک نے بہت مشکل اور بہت زیادہ مشکل سے گھر کی تعمیر کی توفیق دی‘ میں نے اپنے گھر کی تعمیر کا اڑھائی فیصد صدقہ ادا کیا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں