جن لوگوں کے منہ سے بدبو آتی ہوتو وہ اگر کچھ دن روزانہ دار چینی کا ٹکڑا چباتے رہیں تو کچھ ہی دنوں میں منہ کی بوجاتی رہتی ہے اور منہ کا ذائقہ بہتر ہوجاتا ہے۔ خاص کر رمضان المبارک میں افطاری کے بعد کچھ دیر دارچینی کا ایک ٹکڑا چبایا جائے تو کچھ دنوں کے بعد دوران روزہ منہ سے بدبو نہیں آتی۔
یہ جڑی بوٹی بڑے کام کی چیز ہے اورکئی امراض بھگانے میں مدد دیتی ہے‘ اسی لئے اسے کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
تیل: دارچینی اپنے اندر پائے جانے والے تیل’’دارچینی‘‘ کے باعث تیز ذائقہ رکھتی ہے‘ اس تیل میں یوجی نول کی وافر مقدار ہوتی ہے اس کی چھال اور ہرے پتوں میں بھی تیل ہوتا ہے جڑ کی چھال کا سرخ تیل تنے کی چھال اور پتوں والے پہلے تیل سے مختلف ہوتا ہے۔ پیلا تیل صابن کو خوشبودار بنانے اور گولیوں ٹافیوں کو ذائقہ دینے میں کام آتا ہے۔
نظام ہضم میں خرابی: دارچینی متلی‘ قے اور اسہال روکتی ہے‘ نظام ہضم کو متحرک کرتی ہے‘ دارچینی کا تیل ایک چمچ اگر کھانے کے آدھے گھنٹہ بعد پیا جائے تو ریاح کو دور اور بدہضمی کی اصلاح کرتا ہے۔ شفاء بخش قوت اور مفید اجزاء: دارچینی کے پتے سفوف یا جوشاندہ کی شکل میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ محرک اور ریاح دور کرنے میں معاون ہیں اس کے استعمال سے رطوبتوں میں اضافہ ہوتا ہے دارچینی اعصابی تنائو کم کرتی ہے‘ رنگ نکھارتی ہے اور یادداشت تیز کرتی ہے۔ رمضان المبارک یا پورا سال ہی روزانہ رات کو چٹکی بھر دارچینی کا سفوف شہد کے ساتھ ملاکر کھایا جائے تو جادوئی نتائج نکلتے ہیں۔
زکام: دارچینی زکام کا بہترین علاج ہے اس کا سفوف ایک گلاس پانی میں چٹکی بھر پسی سیاہ مرچ اور شہد کے ساتھ ابال کر پیا جائے تو یہ انفلوئنزا‘ گلے کی خراش اور ملیریا کا شافی علاج ہے۔ موسم برسات میں انفلؤنزا کے حملے سے روکتا ہے۔
سانس کی بو: جن لوگوں کے منہ سے بدبو آتی ہوتو وہ اگر کچھ دن روزانہ دار چینی کا ٹکڑا چباتے رہیں تو کچھ ہی دنوں میں منہ کی بوجاتی رہتی ہے اور منہ کا ذائقہ بہتر ہوجاتا ہے۔ خاص کر رمضان المبارک میں افطاری کے بعد کچھ دیر دارچینی کا ایک ٹکڑا چبایا جائے تو کچھ دنوں کے بعد دوران روزہ منہ سے بدبو نہیں آتی۔ (انشاء اللہ)سردرد: سردرد میں دارچینی کا سفوف پانی میں ملاکر ماتھے اور کنپٹیوں پر لیپ کرنے سے فوراً ختم ہوجاتا ہے۔ چہرے کے کیل مہاسے: نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے چہرے پر پیدا ہونے والے کیل اور پھنسیاں کے خاتمے کیلئے دارچینی کا سفوف چند قطرے لیموں کے رس میں ملاکر لیپ کریں اس کے چند دن استعمال سے کیلوں اور پھنسیوں کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا۔ دیگر استعمال: دارچینی کے خشک پتے اور چھال گرم مصالحہ میں ڈالے جاتے ہیں اورافطاری کے کھانوں کو چٹ پٹا بنایا جاتا ہے‘ اسے منجنوں کی تیاری میں بھی استعمال کیا جاتا ہے‘ اس کے تیل کو مشروبات کے ذائقہ کیلئے بھی ڈالا جاتا ہے۔ دارچینی خاندانی منصوبہ بندی کے سلسلے میں استعمال کی جاسکتی ہے‘ بچے کی پیدائش کے بعد بیضہ کے اخراج کو روکنے میں یہ بہت موثر ہے۔ ایک وضع حمل کے بعد مہینہ بھر روزانہ رات کو دارچینی کا ایک ٹکڑا کھانے سے پندرہ سے بیس ماہ تک کیلئے حیض معطل ہوجاتا ہے‘ دارچینی بالواسطہ طور پر ماں کے دودھ میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں