لمحوں میں کھلا کھلا پھولوں جیسا شگفتہ چہرہ
عید چاہے عیدالفطر ہو یا عیدالاضحیٰ صرف چند دنوں کیلئے نہیں ہوتی کیونکہ عید کا پورا مہینہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کو بھی لے کر آتا ہے۔ ایسے میں پورے ماہ اچھا نظر آنا خواتین کا حق ہے اگرچہ عید اور مختلف تقریبات کے موقع پر گھر کے کاموں کی بھرمار ہوتی ہے مگر اس کے باوجود اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ آپ سر جھاڑ منہ پہاڑ گھومتی رہیں اور مہمانوں کے سامنے شرمندہ ہوتی رہیں ہم آپ کو چھٹ پٹ کچھ ایسی ٹپس بتاتے ہیں جو کچھ ہی دیر میں آپ کو خوبصورت بنادیں اور لوگ یہ سوچ کر حیران ہوجائیں کہ اتنے کام کرتے ہوئے بھی آپ کتنی فریش اور خوبصورت لگ رہی ہیں۔ سب سے پہلے اپنے چہرے کو کلیزنگ ملک سے صاف کرلیں اب بے بی آئل لے کر آہستہ آہستہ مساج کریں اور پھر سٹیم لے کر چہرے کو ٹھنڈے تولئے سے تھپتھپائیں اب اگر آ پکو چہرے پر بلیک ہیڈز نظر آئیں تو انہیں انگلیوں سے دبا کر صاف کرلیں۔ اس کے بعد چہرے کو صاف کرکے موئسچرائز لگائیے اب آپ کا چہرہ کھلا کھلا نظر آئے گا اور ہلکا سا میک اَپ آپ کو پھولوں سے زیادہ شگفتہ بنادے گا۔
اب جبکہ آپ کا چہرہ میک اَپ کیلئے تیار ہے تو پھر میک اَپ شروع کیوں نہ کیا جائے۔ سب سے پہلے کنسیلر لگا کر دانے‘ داغ اور حلقوں پر تھپتھپائیں اور دو منٹ کیلئے چھوڑ دیں اب بلینڈر لے کر اس کو گیلا کریں اور لگائیں اور پانچ منٹ تک چھوڑ دیں۔ پانچ منٹ کے بعد ایک بار پھر بلینڈر گیلا کرکے چہرے پر پھیریں۔ آپ کا میک اَپ سیٹ ہوجائے گا۔ اس کو خشک ہونے دیں۔ اب فیس پائوڈر کا بالکل ہلکا سا ٹچ دیں اور پھر اپنے کپڑوں کے ہم رنگ لیسٹ آن لگائیں۔ آنکھوں پر صرف آئی لائنر اور مسکارا لگائیں لپ سٹِک لگاکر اگر چاہیں تو اس پر سلور یا گولڈن شائنر لگائیں‘ پرفیوم کا سپرے کریں اور لیجئے آپ عید کیلئے بالکل تیار ہیں اب آپ سب کی نظروں میں ستائش دیکھیں گی۔ اب مہمان چاہیں جب آجائیں آپ کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ ان کے استقبال کیلئے بالکل تیار ہیں۔ اب باری آتی ہے بالوں کی‘ ہم آپ کو چند آسان اسٹائل بتارہے ہیں ذرا دیکھئے! آپ کو ان میں سے کون سا انداز پسند آتا ہے‘ بالوں کو سیدھا کیجئے اور درمیان سے مانگ نکالئے بالوں کے چند حصوں کو پکڑ کر باریک چوٹی کی شکل میں بنائیے اور پھر نیچے والا حصہ خالی چھوڑ کر اوپری حصے میں پونی ٹیل باندھ لیں۔ اس کے بعد کچھ بالوں کی لٹیں بنالیں‘
حد آسان اور سادہ ڈیزائن بن جائے گا۔ بالوں کو اچھی طرح سے کنگھی کریں اور پیچھے ایک پونی ٹیل بنالیں بالوں میں سے ہی کچھ حصہ چھوڑ دیں اور اب بالوں کا مختصر سا جوڑا بنادیں بالوں کو پچھلی سطح سے تین حصوں میں تقسیم کرلیں اور ہر حصے کی چوٹی بنالیں اور اب ان کو یکجا کرکے کپڑے کا بینڈ لگالیں اور پیچھے کی جانب چھوڑ دیں۔ بالوں کو پورا اوپر پونی سٹائل میں پکڑیں اور پھر اس کو فولڈ کرکے اندر کی جانب موڑ کر جوڑے کے پن لگالیں اور سائیڈ میں چاہیں تو پھول لگالیں۔ آگے سے بالوں کو سیدھا کرکے مانگ کی جگہ پر ایک پتلی چوٹی بنالیں ایک ایسی ہی چوٹی دائیں طرف سے اور ایک بائیں سائیڈسے بنالیں۔ اب ان تینوں چوٹیوں کو ساتھ لے کر سائیڈ سے بال لے کر پیچھے کی جانب اور چوٹی بنائیں اور اگر چاہیں تو اس پر کوئی بینڈ لگالیں یا پھر اوپر چوٹی باندھ کر پراندہ ڈال سکتی ہیں۔ بالوں کو آگے سے مانگ نکال کر اپنی پسند کا دونوں سائیڈ پر سٹائل دیں اور پھر بالوں کو آگے کی جانب موڑ کر جتنا پسند ہو اتنا فولڈ کرکے پن لگائیں۔ (ف، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں