ستائیسویں رات ‘ بحیثیت شب ِ قدر
قجو کوئی اس رات 4 رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۃ قدر اور 27 مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے تو بفضل ِ باری تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف ہوں گے۔ ق اس شب 7 مرتبہ سورہ ملک ‘ پڑھنے سے گناہوں کی معافی ملے گی اور نیک کام کرنے کی توفیق ملے گی۔ ق 4رکعت نفل نماز 2،2 کرکے اس طرح کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک بار سورۃ التکاثر اور3 بار سورہ اخلاص پڑھے۔ اس سے قبر کے عذاب سے معافی مل جائے گی۔ ق دو رکعت نفل نماز اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد ایک ایک بار سورۃ الم نشرح اور 3،3 بار سورۃ اخلاص پڑھے اور سلام پھیرنے کے بعد 27بار سورۃ قدر پڑھے۔ ان شاء اللہ بے حد ثواب عظیم حاصل ہوگا۔ ق حضرت کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جو شخص شب ِقدر میں صدق دل سے تین بار ’’لا الہ الا اللہ ‘‘ کہے تو اللہ تعالیٰ پہلی مرتبہ کہنے پر اس کے گناہوں کو مٹادیتے ہیں۔ دوسری مرتبہ کہنے پر اس کو جہنم سے آزاد کردیتے ہیں تیسری مرتبہ کہنے پر جنت کا مستحق ہوجاتا ہے۔
۔ یہ ہمیں لازمی کثرت سے پڑھنی چاہئے۔
صلوۃ التسبیح کا طریقہ: چار رکعت نماز نفل کی نیت باندھ کر سب سے پہلے ثناء پڑھیں گے اس کے بعد 15 مرتبہ تیسرا کلمہ (سبحان اللہ سے لے کرواللہ اکبر تک ) پھر اس کے بعد سورہ فاتحہ اور کوئی دوسری سورت پڑھنے کے بعد 10 ،10 مرتبہ یہی کلمہ پڑھیں گے‘ پھر رکوع میں جانے کے بعد دوبارہ یہی کلمہ دس مرتبہ پڑھا جائے گا۔ قومے کی حالت میں 10 مرتبہ یہی کلمہ پڑھا جائے گا پھر سجدہ کی حالت میں 10 مرتبہ پھر جلسے کی حالت میں 10 مرتبہ اور دوسرے سجدے میں 10 مرتبہ یہی کلمہ پڑھا جائے گا۔ اس طرح ایک رکعت میں 75 مرتبہ اور چاررکعتوں میں 300 مرتبہ یہی کلمات پڑھے جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں