Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عید‘ خواتین کی مصروفیات‘ پکوان اور حسن کی زیبائش

ماہنامہ عبقری - جون 2017

عید سے پہلے گھر کی مکمل طور پر صفائی اور جھاڑ پونچھ لازمی ہوتی ہے جس کا اہتمام خواتین بالکل آخری لمحات میں کرتی ہیں اور چاند رات تک حال یہ ہوتا ہے کہ دل صفائی میں اور دماغ بازار میں ہوتا ہے‘ اس ذہنی کشمش سے نجات کیلئے اپنے گھر کی صفائی خوب اچھی طرح عید سے ایک ہفتہ پہلے ہی کرلیں

زیبائش عورت کا بنیادی حق ہے جسے کوئی چاہے بھی تو نہیں چھین سکتا‘ مگر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ خواتین کی اکثریت یوں تو ’’سر جھاڑ منہ پہاڑ‘‘ والی کیفیت سے دوچار رہتی ہے مگر کسی تہوار یا تقریب کی آمد پر انہیں اپنی خوبصورتی اور چہرے کے نکھار کا خیال آتا ہے جس کی وجہ سے کسی بھی موقع پر ان کو حقیقی خوشی حاصل نہیں ہوتی کیونکہ یہ فکر دامن گیر رہتی ہے کہ ’’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘‘ ظاہر سی بات ہے کہ سج سنور کر بھی چہرہ خوشی اور اطمینان سے عاری ہو تو یہ بات دوسرے بڑی آسانی سے محسوس کرلیتے ہیں‘ آنے والا اگلا بڑا تہوار عید سعید ہے جس کیلئے آپ سب نے تیاریاں شروع کردی ہوں گی لیکن کیا یہ تیاری اس اعتبار سے ہے کہ عید کی خوشی کا حقیقی عکس آپ کے چہرے پر واضح ہو اور آپ کے چہرے کی شگفتگی، دیدہ زیب لباس سے ہم آہنگ ہوکر آپ کی شخصیت کو جاذب نظر تاثر عطا کردے؟ خواہش تو ہر ایک کی یہی ہوگی مگر اس کیلئے بہرحال مناسب توجہ اور محنت درکار ہے۔
چہرے کی شگفتگی کیلئے آپ کو کسی بیوٹی پارلر جانے کی ضرورت نہیںہے بلکہ معمولی سی کوشش بھی آپ کے چہرے کو نکھار سکتی ہے۔ رمضان المبارک سے قبل یا اس مقدس مہینے کے ابتدائی ایام میں محض ایک مرتبہ اپنے چہرے کا فیشل کرلیں جو کہ بازار میں دستیاب کسی بھی اچھی کمپنی کی کریم سے ممکن ہے۔ عید سے ایک ہفتہ قبل کسی اچھے اور معیاری فیس واش سے منہ دھونا شروع کردیں اور ساتھ ہی ہر روزرات کو کلینزنگ ضرور کریں اور ضرورت محسوس ہو تو عید سے دو یا تین روز قبل ایک مرتبہ پھر فیشل کا سہارا لیں یا کسی اچھی کمپنی کے بلیچ سے چہرے کو بلیچ کرلیں۔ اس سارے عمل کے دوران گردن کو ہرگز نظرانداز مت کریں کہ چہرے کی صفائی ستھرائی کے بعد گردن کا میلاپن مزید نمایاں ہوجاتا ہے۔ چہرے کے ساتھ ہی گردن کی صفائی بھی ہوتی رہے تو بہت اچھا ہے۔ چاند رات کو یا اس سے ایک آدھ دن پہلے ہاتھوں اور پیروں کا مینی کیور اور پیڈی کیور بھی کرلیں جو کہ نہ تو مشکل ہے اور نہ ہی وقت طلب۔ یہ تو تھیں اپنے سراپا کو نکھارنے اور چمکانے کی کچھ باتیں مگر ساتھ ہی یہ ہدایت بھی پیش نظر رہے کہ عید کی آمد سے قبل رمضان المبارک میں خواتین کی مصروفیات بے پناہ بڑھ جاتی ہیں جنہیں روزہ داروں کیلئے نت نئے پکوان بنانا پڑتے ہیں جبکہ معمول کا کھانا پکانا اور گھریلو صفائی بھی چلتی رہتی ہے کچھ وقت عبادت میں گزرتا ہے تو ساتھ ہی عید کی تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے اور ان تمام کاموں کو خوش اسلوبی سے انجام دینا خواتین کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ عید سے پہلے گھر کی مکمل طور پر صفائی اور جھاڑ پونچھ لازمی ہوتی ہے جس کا اہتمام خواتین بالکل آخری لمحات میں کرتی ہیں اور چاند رات تک حال یہ ہوتا ہے کہ دل صفائی میں اور دماغ بازار میں ہوتا ہے‘ اس ذہنی کشمش سے نجات کیلئے اپنے گھر کی صفائی خوب اچھی طرح عید سے ایک ہفتہ پہلے ہی کرلیں‘ بستروں کی چادریں اور کھڑکیوں کے علاوہ دروازوں کے پردے دھو کر رکھ لیں۔ چاول چن کر اور کباب بنا کر فارغ ہوجائیں۔ شیرخورمہ ایک رات قبل ہی تیار کرلیں۔ اگرچہ کہ رمضان کے دوران یکے بعد دیگرے یہ تمام کام آپ کو کسی حد تک تھکا کر رکھ دیں گے جن کی انجام دہی میں کچھ مشکلات بھی آڑے آئیں گی لیکن یاد رہے کہ عید کا تہوار سال میں ایک مرتبہ آتا ہے اور پھر یہ بات بھی ہے کہ گھر آنے والے مہمان آپ کے سلیقے اور گھرداری کی تعریف کرکے یہ ساری تھکاوٹ دور کردیں گے جبکہ وقت مقررہ سے پہلے یہ تمام کام کرکے آپ فراغت کے بعد خود کو کسی حد تک ہلکا پھلکا محسوس کریں گی اور آپ کا چہرہ تھکاوٹ یا پریشانی کا آئینہ دار نہیں ہوگا۔ جب آپ بہت سارے کام عید سے قبل ختم کرچکی ہوں گی تو اپنے آپ پر توجہ دینے کیلئے بھی کچھ وقت ضرور بچ جائے گا۔ میک اپ کیلئے سب سے اہم چیز بیس ہوتی ہے اگر آپ نے بیس عمدگی سے بنائی تو باقی کا میک اپ قدرے آسان ہوجائے گا اور آپ کے نقوش کھل اٹھیں گے۔ اپنی جلد کی مناسبت سے بیس کا انتخاب کریں‘ اگر آپ کی چکنی جلد ہے تو واٹربیس اور خشک ہے تو آئل بیس استعمال کریں۔ اسفنج کی مدد سے بیس کو چہرے پر اچھی طرح بلینڈ کریں اور اس کا دائرہ کار گردن اور کانوں تک وسیع کرلیں۔ اس کے بعد ہلکا سا فیس پاؤڈر لگائیں اور پھربلش آن کا سہارا لیں۔ اب آنکھوں کے میک اپ کی باری آتی ہے جس کیلئے لباس کی مناسبت سے آئی شیڈو کا استعمال کریں۔ آئی شیڈو لگانے کے بعد آئی لائنز لگائیں اور جب لائنز سوکھ جائے تو مسکارا بھی لگالیں۔ ہونٹوں پر پنسل کی باریک لائن بنائیں اور پنسل کے کلر سے لائٹ کلر کی لپ اسٹک لگالیں۔ لپ اسٹک کا انتخاب بھی کپڑوں کی مناسبت سے کریں تو زیادہ اچھا تاثر ابھرے گا جیسے کہ فیروزی اور ہرے رنگ کے کپڑے کے ساتھ عنابی رنگ کی لپ اسٹک بہتر رہے گی۔ اگرچہ لباس کی ہم رنگ لپ اسٹک بھی ٹھیک رہتی ہے مگر ہلکے اور ڈارک شیڈز کو مدنظر رکھنا بہت ضروری ہے۔ لیجئے! آپ کا میک اپ مکمل ہوا اور اب بالوں کو خوبصورت انداز سے باندھا جاسکتا ہے ظاہر ہے کہ عید کے موقع پر جیولری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا مگر یہ بات ذہن میں رہے کہ اس موقع پر ہلکی جیولری اچھی لگتی ہے۔ اب بات کریں گے خاتون خانہ کے تیار ہونے کی کہ وہ عید کے دن خود کوکیسے سنوارے؟۔ ہر عورت کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ عید کے دن اچھی لگے مگر بے پناہ مصروفیت کے باعث انہیں خود کو نظرانداز کرنا پڑتا ہے اور تھکاوٹ چہرے سے گویا چپک کر رہ جاتی ہے مگر آپ نے تو بہت سارے کام عید سے قبل ہی انجام دے دئیے ہیں لہٰذا آپ کو کیا فکر ہے۔ جب گھر کے مرد اور بچے نماز عید کیلئے روانہ ہوجائیںتو آپ اسسنہری وقت کو ضائع کیے بغیر گھریلو صفائی ستھرائی پر آخری نگاہ ڈالنے کے بعد غسل کیلئے چلی جائیں اور کپڑے تبدیل کرکےایپرن باندھ لیں یا پھر کوئی ایسا لباس منتخب کریں جسے پہن کر کچن میں سہولت کے ساتھ کام ہوسکے کیونکہ بہرحال چاول دم کرنے یا سالن بنانے میں نئے کپڑوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ان کاموں سے فراغت کے فوری بعد عید کے نئے کپڑے زیب تن کریں‘ میک اپ سے دو دو ہاتھ کرکے مہمانوں کا استقبال کرنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ ذرا ٹھہریں! اچھی خوشبو کی کمی محسوس ہورہی ہے اور عید کے پرمسرت موقع پر خوشیوں کا عکاس آپ کا چہرہ پوری طرح ترو تازہ ہوکر بھی کسی چیز کی کمی کا احساس دلارہا ہے۔ اچھا تاثر دینے والی عمدہ خوشبو کا اسپرے یقیناً آپ کو اس ان دیکھی پریشانی سے نجات دلائے گا اور آپ محفل میں جدا ہی دکھائی دیں گی۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 866 reviews.