کھیرا: دھوپ کی تپش سے چہرہ تمتما جائے تو ایک کھیرے کو کدوکش کرکے چہرے پر پھیلا لیں۔ ململ کا ٹکڑا چہرے پر رکھ لیں اور پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔کھیرے کے استعمال کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اس کے باریک قتلے کاٹ لیں۔ ایک گلاس گرم پانی کسی برتن میں ڈال کر کھیرے کے قتلوں کو بھگودیں۔ ایک گھنٹے بعد کھیرے کے قتلے چھان کر نکال لیں۔ اس محلول میں عرق گلاب ملالیں۔ تقریباً چارپانچ چمچ کے برابر اس محلول کو ششی میں ڈال کر فریج میں محفوظ کرلیں۔ وقت ضرورت روئی کے ٹکڑے کو اس محلول میں بھگو کر چہرے پر لگائیں۔ خاص طور پر ناک اور ٹھوڑی پر۔ روغنی جلد کیلئے آزمودہ نسخہ ہے۔ چہرے کی کیلیں دور کرنے کا طریقہ: اگر چہرے پر کیلیں نکل آئیں تو پھٹکڑی پانی میں گھول کر لگانے سے یہ کیلیں ہفتہ دس دن میں ختم ہوجاتی ہیں۔چہرے کی جھریاں دور کرنے کا طریقہ: کاغذی لیموں کے ایسے ٹکڑے لیں جن کا رس نکال لیا گیا ہو۔ اس کو چہرے پر ملیں۔ پندرہ بیس منٹ کے بعد چہرہ دھولیں۔داغ اور پھنسیاں دور کرنے کیلئے: سنگترے کے چھلکوں کو سکھا کر پیس لیں اور تازہ پانی میں ملا کر چہرے پرملیں۔تربوز سے گزاریں شاندار رمضان:تربوز رمضان المبارک میں سحری اور افطاری کے وقت پیاس کو تسکین دیتا ہے۔ گرم مزاج والوں کو خاص کر رمضان المبارک میں موافق ہے۔ جس دن تربوز کھائیں چاول ہرگز نہ کھائیں۔ رمضان المبارک میں افطاری کے دو گھنٹہ بعد تربوز کھائیں۔ تربوز جسم کو موٹا کرتا ہے۔اگر روزانہ قے کی شکایت ہو تو ایک پاؤ تربوز کا پانی کوزہ مصری ملا کر روزانہ صبح کے وقت پی لینے سے یہ شکایت دور ہوجاتی ہے۔ دل کو فرحت دیتا ہے۔
تربوز سے خون کی تیزابیت اور گرمی ختم ہوجاتی ہے۔تربوز ٹائیفائیڈ میں بہترین غذا ہے۔اگر حاملہ عورت آدھ پاؤ تربوز شہد ملا کر روزانہ کھائے تو اس سے خوبصورت اور تندرست بچہ پیدا ہوتا ہے۔سحری کے وقت تھوڑا سا تربوز سارا دن لو اور گرمی سے بچاتا ہے۔مختلف بیماریوں سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ موسم گرما میں تربوز ضرور کھایا جائے۔کمی خون‘ ضعف جگر‘ بدہضمی‘ فساد خون اور تبخیر دور کرنے کیلئے تربوز بہترین غذا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں