میں سارے گھر کے کام آرام سے اور جلدی ختم کرلیتی ہوں۔ سب کام والی ماسیاں نکال دی ہیں‘ سنت کی نیت سے کام کرتی ہوں‘ گھر میں خیروبرکت اور پیسے کی بھی بچت جو تنخواہ میں ماسی کو دیتی تھی وہ پیسے میں نے ایک مدرسے میں صدقہ کی نیت سے دینا شروع کردیے ہیں۔
قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)
گھرمیں عزت‘ برکت اور سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے روحانی آرٹیکل میں چھپا وظیفہ بڑے کام ہے۔اس کے علاوہ بھی میرے کچھ تجربات ہیں جو میں قارئین کی نذر کررہی ہوں:۔ ہماری کوئی چیز بھی گم ہوجائے تویَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھتی ہوں تو وہ چیز مل جاتی ہے۔ ایک دفعہ میرے بیٹے کا گھر سے باہر موبائل گر گیا۔ بیٹے نے یہی پڑھنا شروع کردیا اور موبائل ڈھونڈتا رہا اس کو موبائل باہر گرا ہوا مل گیا۔ ایک بار ATM مشین میں میرا ATM کارڈ پھنس گیا میں بہت پریشان ہوئی کہ اب کیا کروں۔ میں نے سورۃ الم نشرح پڑھنا شروع کردی اور مشین کے بٹن دبانے لگ گئی کہ اتنے میں اچانک ٹھک کرکے میرا کارڈ باہر آگیا۔ میری آٹو واشنگ مشین خراب ہوگئی میں نے سورۃ الم نشرح پڑھنا شروع کردی (مشین بالکل جام ہوگئی تھی بالکل نہیں چل رہی تھی) پانچ مرتبہ سورۃ الم نشرح پڑھی مشین چل پڑی۔ عبقری میں پڑھا تھا کہ 313 بار یَامَجِیْدُ پڑھیں یہ کام آسانی سے مکمل ہوجائے گا۔ میں نے فجر کے بعد پڑھنا شروع کردیا میں سارے گھر کے کام آرام سے اور جلدی ختم کرلیتی ہوں۔ سب کام والی ماسیاں نکال دی ہیں‘ سنت کی نیت سے کام کرتی ہوں‘ گھر میں خیروبرکت اور پیسے کی بھی بچت جو تنخواہ میں ماسی کو دیتی تھی وہ پیسے میں نے ایک مدرسے میں صدقہ کی نیت سے دینا شروع کردیے ہیں۔ سارے گھر کے کام خود کرکے انتہا کا سکون ملتا ہے‘ دل و دماغ میں حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا تصور رہتا ہے کہ آپ رضی اللہ عنہا شہزادی تھیں اور اپنا کام خود کرتی تھیں تو میں آپ رضی اللہ عنہا کی سنت مبارکہ ادا کررہی ہوں۔ اس عمل سے میرے رزق میں برکتیں‘ گھر میں سکون اور چین آگیا ہے۔ وضو کے بعد تین گھونٹ پانی والا عمل بھی مسلسل کررہی ہوں‘ اپنی روحانی اور جسمانی بیماریوں کی نیت سے۔ اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے نزلہ‘ زکام‘ کھانسی اور دمہ کی تکلیف مجھے ہر سردیوں میں ہوتی تھی اب نہیں ہوتی۔ کوئی بھی جسمانی تکلیف شروع ہوتی ہے تو میں یہ عمل کرتی ہوں تو شفاء مل جاتی ہے۔ (عنبرین اشتیاق )
متلاشی وظیفے نے ناممکن کو ممکن بنادیا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کویَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کے مشاہدے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ میرا بھائی بہت عرصہ سے انگلینڈ میں بغیر کاغذات کے قیام پذیر تھا اور کچھ عرصہ پہلے ہماری والدہ کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو والدہ نے بھائی سے ملنے کی بار بار خواہش کا اظہار کیا لیکن بھائی ہمیں یہی کہتاکہ میں واپس نہیں آسکتا‘ میرے پاس کاغذات نہیں ہیں‘ اس کیلئے ہم نے آپ سے کلینک پر ملاقات کی تو آپ نے ہمیں پڑھنے کیلئےیَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا وظیفہ دیا کہ سب گھر والے اسے کثرت کے ساتھ چلتے پھرتے پڑھیں‘ ان شاء اللہ آپ کا بھائی ضرور بحفاظت واپس آئے گا۔ حضرت جی کے فرمان کے مطابق ہم سب نے مل کر یہ وظیفہ پڑھا تو الحمد للہ ! کچھ ہی ماہ میں ہمارا بھائی اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہمارے پاس تھا۔یہ سب اللہ تعالیٰ کے نام اور حضرت صاحب کی دعائوں کی برکت سے ممکن ہوا ہے۔ (عامر شہزاد)
گمشدہ رجسٹر ‘ بھائی کا موبائل اور متلاشی وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں تسبیح خانہ لاہور میں جاکرہر جمعرات کو درس سنتا ہوں‘ ایک درس میں آپ نے گمشدہ افراد‘ سرمایہ اور اشیاء پانے کیلئےیَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا وظیفہ اور اس کے کچھ مشاہدات بیان فرمائے تھے۔ جو میں نے بھی نوٹ کرلیا۔ پچھلے ہفتے میرے ساتھ دو واقعات ہوئے کہ میں سٹوڈنٹ ہوں اور میرا بہت ضروری رجسٹر کہیں گم ہوگیا تھا جو جگہ جگہ ڈھونڈنے کے باوجود نہیں مل رہا تھا۔ میں نے یہ وظیفہ پڑھتے ہوئے رجسٹر ڈھونڈنا شروع کیا تو خود ہی مجھے ایک دوست کا فون آیا کہ تمہارا رجسٹر میرے پاس ہے جو تم کلاس میں بھول آئے تھے۔ دوسرا یہ کہ میرے بھائی کا موبائل گم گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بہت پریشان تھا اور بار بار اس پریشانی کا اظہار کررہا تھا کہ میرے موبائل میں بہت زیادہ ڈیٹا تھا اگر وہ نہ ملا تو میرا بہت نقصان ہوجائے گا۔ میں نے بھائی سے کہا کہ آپ فکر نہ کریں اوریَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کا موبائل مل جائے گا۔ بھائی نے میری درخواست مانی اور یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ ساتھ میں نے بھی بھائی کے موبائل کی نیت کرکے پڑھنا شروع کردیا تو اگلے دن بھائی کا موبائل ناممکن جگہ سے مل گیا‘ جس پر بھائی کی پریشانی ختم ہوگئی اور ان کا نقصان ہونے سے بچ گیا۔ جزاک اللہ!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں