Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت پیر واسع عطا ہاشمی ؒکےروحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

اگر کوئی شخص اولاد نرینہ سے محروم ہو اور چاہتا ہو کہ اس کے ہاں بھی لڑکا پیدا ہو جو اس کی جائیداد کا وارث بنے تو اس کیلئے بعد نماز عشاء پابندی کے ساتھ باوضو قبلہ رُخ پاک مصلے پر بیٹھ کر پانچ سو بار اسمبلاناغہ پڑھا کرے۔

 افسر، حاکم یا شوہر کا خوش ہوجانا: اگر کسی شخص کا افسر‘ حاکم یا عہدیدار ناراض ہوجائے یا کسی عورت کا شوہر بدمزاج اور بدزبان ہو اور مار پیٹ کرتا ہو تو رات کو بارہ بجے کے بعد بیدار ہوکر وضو کرے اور اول گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد اسم الٰہی 

ایک ہزار ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کرحاکم یا شوہر کے خوش اور درست رویہ اپنانے کیلئے دعا کرے۔ یہ عمل اس وقت تک برابر کرتا رہے جب تک افسر یا شوہر خوش نہ ہوجائے۔ خوش ہوجانے کے بعد عمل چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی حاکم یا افسر خوش ہوجائے گا۔ شوہر بدزبانی‘ مارپیٹ اور بدتمیزی سے باز آجائے گا۔
روزی اور خوشحالی کیلئے: اگر کوئی شخص تنگدست‘ غریب‘ بےروزگار‘ پریشان حال ہو اور چاہتا ہو کہ اس کی روزی فراخ ہوجائے اور اس کی آمدنی بڑھ جائے تو اس کیلئے بعد نمازفجر یا بعد نمازعشاء اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد باوضو چھ سو پانچ مرتبہ اسم الٰہی

ڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر دعا کرے۔ یہ عمل روزانہ بلاناغہ کرے اور اپنے رزق میں برکت اور آمدنی میں زیادتی بارگاہ رب العزت سے طلب کرے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک آمدنی میں اچھا خاصا اضافہ نہ ہوجائے۔
کسی سے زمین‘ جائیداد‘ مال وغیرہ چھینا ہوا واپس ملنا: اگر خدانخواستہ کسی کی زمین کسی نے چھین لی ہو یا اس کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرلیا ہو یا کسی نے زبردستی مال چھین لیا ہو یا قرض لےکر کھا گیا ہو لیکن واپس کرنا نہیں چاہتا۔ اس کیلئے بعد نمازفجر یا بعد نمازعشاء باوضو پاک جگہ اور مصلے پر بیٹھ کر قبلہ رخ اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد گیارہ سو بار اسم الٰہی

ڑھے۔ اس کے بعد آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک اپنا حق نہ مل جائے۔ انشاء اللہ تعالیٰ پابندی کے ساتھ مسلسل عمل کرنے سے ضرور کامیابی حاصل ہوگی۔ مجرب عمل ہے۔
زندگی کی جملہ پریشانیاں ختم:اگر کسی شخص کی زندگی پریشانی اور مصیبت میں گزر رہی ہو اور وہ چاہتا ہو کہ اس کی زندگی کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں اور ہر قسم کی مصیبت دور ہوجائے تو اس کیلئے بعد نماز فجر سورج نکلنے سے پہلے پہلے باوضو قبلہ رُخ بیٹھ کر اول گیارہ بار درودشریف پڑھے اس کے بعد ایک سو ایک بار اسم الٰہی

پڑھ کر گیارہ بار درودشریف پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے تمام گھریلو اور بیرونی پریشانیوں کے خاتمہ کی دعا کرے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک پریشانیوں کا خاتمہ نہیں ہوجاتا اور گھر اور باہر امن و سکون کی زندگی حاصل نہیں ہوجاتی۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی تمام پریشانیوں سے نجات حاصل ہوگی اور زندگی امن و سکون سے گزرنے لگے گی۔
کنواری لڑکی کی شادی کیلئے: اگر کسی شخص کی لڑکی جوان اور شادی کی عمر کو پہنچ گئی ہو لیکن شادی نہیں ہوتی اول تو رشتہ ہی نہیں آتا اگر آتا ہے تو پلٹ کر جواب نہیں ملتا۔ یا جواب آتا ہے تو بات آگے نہیں بڑھتی۔ مطلب یہ ہے کہ شادی میں قسم قسم کی رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔ اس کیلئے یہ عمل بہت مقبول اورزوداثر ہے باوضو بعد نماز عشاء اول گیارہ بار درودشریف پڑھے۔ اس کے بعد گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ اسم الٰہی

ْ پڑھے۔ آخر میں گیارہ بار درودشریف پڑھ کر ہر قسم کی رکاوٹ دور ہونے اور اچھے سے اچھا رشتہ ہونے کی دعا کرے۔ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی بہترین جگہ رشتہ ہوجائے گا۔ یہ عمل جمعرات کو شروع کرے اور اگلے اتوار کے دن ختم کرے۔ گیارہ دن عمل کرنا ہے۔
گناہوں سے نجات بُرے کاموں سے بچاؤ: اگر کوئی آدمی گناہوں میں مبتلا ہو یا بُرے کاموں میں پھنسا ہو وہ چاہتا ہو کہ اس سے گناہ اور بُرائی کے کام چھوٹ جائیں اور اس کی زندگی پاکیزہ اور تقویٰ والی بن جائے۔ اس کیلئے نماز پنجگانہ باجماعت ادا کرنا شروع کردے۔ ہر نماز کے بعد ایک سو بار

 پڑھا کرے۔ ایک سو بار ہر نماز کے بعد کلمہ طیبہ

بعد نماز فجر یا بعد نماز عشاء اول گیارہ بار درودشریف اس کے بعد اسم الٰہی

نماز عشاء اول گیارہ بار درودشریف اس کے بعد اسم الٰہی یَابَرُّ ایک سو ایک مرتبہ پڑھے۔ اس کے بعد گیارہ بار درودشریف پڑھ کر گناہوں سےچھٹکارا اور نیک زندگی گزارنے کی دعا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی سب گناہ چھوٹ جائیں گے اور نیک انسان بن جائے گا۔
اولاد نرینہ کیلئے: اگر کوئی شخص اولاد نرینہ سے محروم ہو اور چاہتا ہو کہ اس کے ہاں بھی لڑکا پیدا ہو جو اس کی جائیداد کا وارث بنے تو اس کیلئے بعد نماز عشاء پابندی کے ساتھ باوضو قبلہ رُخ پاک مصلے پر بیٹھ کر پانچ سو بار اسم الٰہی

بلاناغہ پڑھا کرے۔ جب حمل ٹھہر جائے تو روزانہ ایک مرتبہ سورۂ یٰسین شریف باوضو پڑھ کر پانی پر دم کرکے وہ پانی بیوی کو پلایا کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ لڑکا ہوگا اور نیک سیرت اور اچھی صورت کا ہوگا۔
حاسد کو ناکام اور ذلیل کرنا: اگر کسی کا حاسد‘ دشمن طاقتور‘ اثرو رسوخ والا اور شرپسند ہو‘ طرح طرح سے دشمنی کے نئے نئے طریقے نکالتا ہو اور ستانے اور تنگ کرنے میں بہت آگے چلا جاتا ہو، ایسے فرعون صفت دشمن کو ناکام بنانے اور اسے ذلیل و رُسوا کرنے کیلئے بعدنماز عشاء اول دو رکعت نماز نفل ادا کرے اس کے بعد کسی سے بات نہ کرے اور پانچ سو مرتبہ اسم الٰہی

پڑھے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن سرنگوں نہ ہوجائے اور تمام اہل محلہ اسے ذلیل نہ کردیں۔ یہ عمل پابندی کے ساتھ کرتا رہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ ضرور کامیابی ہوگی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 891 reviews.