Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماری کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

میرے بھائی کا مسئلہ: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں اپنے بھائی کا مسئلہ لے کر حاضر ہوئی ہوں‘ میرا بھائی پاؤں سے معذور ہے‘ میرے اس بھائی کے ساتھ دھوکہ ہوا جس کی وجہ سے ہمارا ایک گھر بک گیا‘ ایک کروڑ کا قرض چڑھ گیا‘ اب ایک گھر رہتا ہے وہ بھی بینک میں گروی ہے۔ ابو کو کچھ پتہ نہیں وہ بیرون ملک ہیں انہوں نے کبھی مُڑ کر نہیں دیکھا۔ بھائی اب بیمار ہے‘ کوئی راستہ سمجھ نہیں آرہا‘ خدارا ہمیں کچھ وظائف عنایت فرمائیں کہ ہم اس مشکل وقت سے نکل سکیں۔ (ر۔ص، ہنگو)
جواب:آپ تمام گھر والےنماز حل المشکلا ت پڑھیں! حضرت امام جعفر صادقؓ سے روایت ہے کہ چار رکعت نماز نفل ایک تکبیر تحریمہ سے پڑھے۔ پہلی رکعت میں الحمد شریف کے بعد سو (۱۰۰) دفعہ

دوسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سو (۱۰۰) دفعہ

تیسری رکعت میں الحمد شریف کے بعد سو (۱۰۰) دفعہ

چوتھی رکعت میں بعد الحمد شریف سو (۱۰۰) 

 پڑھے پھر سلام پھیرنے کے بعد سجدہ میں سر رکھے اور سو (۱۰۰)

پڑھے اور پھر اپنی حاجت خداوند تعالیٰ سے چاہے۔ یہ نماز شاہ ولی اﷲ، شاہ عبدالعزیز دہلویؒ نے لکھی ہے، اپنے اکابرین نے بھی پڑھنے کے لئے لکھا ہے۔نہایت کمال کی چیز ہے ضرور پڑھیں، 90 دن مستقل۔
دنیا کی گندی نظروں سے بمشکل خود کو بچایا: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم آٹھ بہنیں اور ایک بھائی ہیں‘ ابو میرے دنیا میں نہیں رہے‘ بھائی چھ بہنوں کے بعد ہوا تھا‘ ہم نے بہت تنگدستی میں وقت گزارا‘ بھائی چھوٹا تھا‘ ابو اکیلے تھے‘ دنیا کی گندی نظروں سے خود کو بڑی مشکل سے بچایا‘ لوگوں کے دئیے ہوئے کپڑے پہن کر گزارا کیا‘ میری چھ بہنیں شادی شدہ ہیں مگر وہ بھی انتہائی غربت کی زندگی گزار رہی ہیں‘جو باقی بہنیں بچ گئی ہیں ان کے رشتے نہیں ہورہے ہیں‘ والدہ بہت بوڑھی ہوگئی ہیں‘ شادی کی عمریں نکلتی جارہی ہیں۔ خدارا کوئی وظیفہ بتائیں کہ دو بہنوں کی شادی اچھی جگہ ہوجائے اور غربت ختم ہوجائے۔ (پوشیدہ)
جواب: آپ اول وآخر گیارہ مرتبہ درودشریف کےساتھ سورۃ مزّمل 21بار روزانہ یا کم از کم 11بار روزانہ پڑھنا شروع کردیں تو آپ کے تمام کام انشاء اللہ تعالیٰ مکمل ہو جائیں گے۔
خاوند گھر نہیں آتا: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری بیٹی کے دل میں سوراخ ہے‘ دل کی درمیان جو پردہ ہوتا ہے صاف اور گندا خون علیحدہ کرتا ہے‘ وہ بھی نہیں ہے۔ ڈاکٹر نے اس کا آپریشن کروانے کا کہا ہے چھ لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔آمدنی کا ذریعہ صرف میں ہوں‘ بارہ ہزار میری تنخواہ ہے‘ جس سے گھر کا خرچ بمشکل ادا کرتی ہوں‘ میرے خاوند نے دوسری شادی کرلی ہے‘ بچوں کا خرچہ نہیں دیتے اور نہ ہی گھر کا رخ کرتے ہیں۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آتا کیا کروں۔ (دکھی ماں)
جواب: آپ بہن اپنے میاں اور بیٹی کی بیماری کا تصور کر کے روزانہ یہ وظیفہ پڑھیں، کم ازکم 90دن تک۔ انشاء اللہ کرم ہو گا۔ سورۃ قریش 313بار یا 121بار پڑھیں اور تصور ہی میں اپنے میاںاور بیٹی کے بیمار دل پر دم کر دیں اور پڑھنے کے بعد اللہ رب العزت سے خوب دعائیں مانگیں۔
اس مسئلے کا حل بھی بتائیے: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! امید ہے کہ آپ اور آپ کے اہل خانہ خیریت سے ہوں گے‘ میں ایک سٹوڈنٹ ہوں‘ اپنی والدہ سے آپ کا اتنا تذکرہ سنا کہ آپ کو خط لکھنے پر مجبور ہوگئی۔ میں بہت پریشان ہوں‘ میرا مسئلہ پڑھائی سے متعلق ہے‘ میری پڑھائی کی طرف کافی دلچسپی ہے بچپن سے ہی اے گریڈ لیتی آئی ہوں‘ مگر اب اتنے اچھے پیپرز ہونے کے باوجود مارکس کم آتے ہیں‘ میری ہم جماعت لڑکیاں جو کہ تعلیمی میدان میں مجھ سے کافی پیچھے ہوتی ہیں مگر ان کے مارکس مجھ سے اچھے آتے ہیں‘ گزارش ہے کہ مجھے کوئی ایسا عمل دیں جس سے میرا یہ مسئلہ حل ہوجائے اور مجھے میری محنت کا پھل ملے۔ (ص،پ‘ مردان)
جواب: رات سونے سے پہلے کمرے میں اندھیرا کرلیں ۔ آنکھیں بند کرکے تصور کریں کہ آپ اپنے دل میں دیکھ رہی ہیں اس تصور کے ساتھ ہی دل ہی دل میں یَارَشِیْدُ کا ورد کریں اورتصور کریں کہ دل روشن ہو گیا ہے اندازاً 10 منٹ تک اس ورد اور تصور کو جا ری رکھیں ۔ پھر کسی سے با ت کیے بغیر فوراً سو جائیں 60دن کے اس عمل سے ان شاء اللہ جملہ شکا یات دور ہو جائیں گی۔
زندہ رہنا مشکل ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے گھٹنوں میں شدید تکلیف ہے‘ بہت علاج کروائے مگر ہر کسی نے بتایا کہ یہ روحانی مسئلہ ہے۔ مالی مسائل بھی بہت زیادہ ہیں‘ تنخواہ کم اور خرچے زیادہ ہیں۔ میرے لیے تو زندہ رہنا مشکل ہوتاجارہا ہے۔ خدارا کچھ وظائف بتائیں۔ (ج،ش)
جواب:سورۃ توبہ کی آخری آیات ’’لقد جاء کم سے آخر تک‘‘ روزانہ 121بار پڑھیں۔ یہ عمل 90دن کریں ساتھ اوّل آخر درود ابراہیمی پڑھیں۔
نمازی بننا چاہتی ہوں: آپ سے گزارش ہے کہ میں نماز کی پابندی نہیں کرپاتی‘ آپ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں تاکہ میں پانچ وقت کی نماز پڑھ سکوں۔ میرے شوہر کی نوکری کا مسئلہ ہے کوئی نوکری نہیں ہے۔ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (م۔ی)
جو اب:نما ز فجر کے بعداول گیا رہ بار درود شریف پڑھیں اور پھر سورئہ مزمل پڑھ کر گیا رہ بار درود شریف پڑھیں ۔ یہ عمل گیا رہ بار دہرائیں اور کم ا ز کم نو ے دنو ں تک پڑھیں ۔
نام نہاد عامل فقیروں کے چکر: میں کئی سال سے پریشانی کا شکار ہوں‘ براہ مہربانی میں کئی عامل‘ پیر‘ فقیروں کے پاس اپنے شوہر کے ساتھ جاچکی ہوں مگر صرف دولت لٹائی مسائل کا حل نہ نکلا۔ میری اور میرے شوہر کے درمیان بلاوجہ لڑائی ہوتی ہے‘ میرے شوہر کا کاروبار ختم ہوچکا ہے۔ شوہر نے گھر سے نکال دیا ہے‘ ماں مرچکی ہے والد بچوں کے ساتھ رکھنے کو تیار نہیں‘ رشتہ دار کے گھر رہتی ہوں خدارا کوئی وظیفہ بتائیں کہ میرے شوہر مجھے میرے گھر لے جائیں۔ (پوشیدہ)
جواب: آپ رات کو سونے سے پہلے یا نماز فجر کے بعد اکتالیس بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم یَا اَللّٰہُ یَاکَرِیْمُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں‘ انشاء اللہ حالات بہتر ہونا شروع ہوجائیں گے۔ یہ عمل مستقل مزاجی سے کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 895 reviews.