Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلومسائل کا انسا ئیکلوپیڈیا

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے دفتر کے ساتھی نے درج ذیل نسخہ خود بھی استعمال کیا اور کئی دوسرے لوگوں کو استعمال کروایا اور سب نے سوفیصد رزلٹ پایا۔ نسخہ میں شامل اجزا اور مقدار درج ذیل ہے۔ ھوالشافی: منقیٰ 50 گرام‘ بکھڑا 100 گرام‘ تخم خربوزہ 50 گرام‘ اناردانہ 50 گرام‘ تخم قرتم 50 گرام۔طریقہ استعمال: درج بالا ہرچیز کو صاف کرکے اس کے سات سات حصے کرلیں پھر ہر حصے کو ملا کر سات پڑیاں بنالیں۔ روزانہ ایک پڑی لے کر رات کو ایک گلاس پانی میں بھگودیں۔ صبح کے وقت چند بار جوش دیں کہ پانی کی مقدار آدھا گلاس رہ جائے اور پھر اس پانی کو تازہ پانی جیسا ٹھنڈا کرکے نہار منہ استعمال کریں اور پھر سارا دن پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ مدت استعمال صرف سات دن یا جب تک آرام نہ آئے۔ پرہیز: ہر قسم کا گوشت‘ دال چنا‘ بادی اشیاء‘ تلی ہوئی اشیاء و بیکری کی اشیاء۔۔۔!
اسم اعظم کا حصار:محترم حکیم صاحب السلام علیکم! یہ میرا کامیاب عمل ہے جس نے بھی کیا جس جس کو بتایا ان سب کو بہت فائدہ ہوا۔ عمل درج ذیل ہے:۔اگر آپ کے گھر میں کسی کو جنات تنگ کرتے ہوں‘ گھر میں بچے روتے ہوں یا بچہ نہ سوتا ہو‘ گھر میں دشمن کے وار کا خطرہ ہو‘ راستے میں جاتے وقت جان کا خطرہ ہو‘ ہر طرح سے آپ کی حفاظت ہوگی‘ یہ عمل بہت طاقتور ہے‘ سابقہ عبقری کے رسالہ سے ملا تھا‘ آپ جس قبر پر پڑھیں گے انشاء اللہ اس عمل کی برکت سے قبر کا عذاب بھی رک جائے گا۔ اپنی حفاظت کیلئے آپ روزانہ صبح کی نماز کے بعد اور عشاء کی نماز کے بعد ایک بار پڑھیں‘ اپنے چاروں طرف حصار کریں۔عمل: ایک بار درود پاک پڑھیں‘ ایک بار سورۂ فاتحہ پڑھیں‘ ایک بار آیۃ الکرسی پڑھیں اور چاروں قل پڑھیں‘ آخر میں پھر ایک بار درود شریف پڑھیں اور اپنے چاروں طرف حصار کریں انشاء اللہ ہر شر پہنچانے والی چیز سے حفاظت ہوگی۔
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 924 reviews.