Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جنات ہر سال ہماری گندم اٹھا کر لے جاتے ہیں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

ریٹائرڈ آرمی آفیسر ‘آرمی ایجوکیشن کالج میں سنٹر ،ایس ایم‘ آرمی پبلک سکول اور مردان کالج میں پرنسپل۔ گریژن اکیڈمی گوجرانوالہ میں ایڈمن آفیسر رہے۔ ان کے ذاتی اور خاندانی چشم دید‘ پراسرار و حیران کن جنات کے ساتھ گزرے سچے واقعات‘ قسط وار قارئین کی نذر۔

محترم قارئین السلام علیکم! جنات کے متعلق کہانیاں بچپن سے ہی سنا کرتے تھے‘ میرے دادا اور دادی بتایا کرتے تھے کہ جب گندم کی فصل تیار ہوتی تھی تو جنات گندم اٹھالیتے تھے ہمیں احساس ہوتا کہ گندم زیادہ ہونی چاہیے تھی مگر یہ کم ہے‘ آئندہ فصل کے موقع پر ہم حصار کروا لیتے تھے تو وہ گندم نہیں اٹھا سکتے تھے اور شور کرتے تھے کہ آپ لوگوں نے اچھا نہیں کیا‘ ہم تمہیں معاف نہیں کریں گے۔ ہم اللہ والوں کے بتائے ہوئے اعمال کرتے رہتے تھے جس وجہ سے جنات ہمیں نقصان نہیں پہنچاسکتے تھے۔ میرے تایا اور سسر رحمۃ اللہ علیہ فرمایا کرتےت ھے کہ جنات ان کے ہاں مدرسہ میں پڑھا کرتے تھے وہ کئی دفعہ انہیں نکاح پڑھوانے کیلئے لے جاتے تھے اور کئی دفعہ تو جنازہ پڑھوانے کیلئے بھی لے کر گئے۔ تایا جان فرمایا کرتے تھے کہ سردیوں کے موسم میں میں تلاوت کیا کرتا تھا تو وہ روشن دان سے دھڑم سے اندر آجاتے تھے میں انہیں کہتا کہ دروازہ سے آیا کرو تو وہ کہتے تھے کہ ہم آپ کو تکلیف نہیں دیتے اس لیے روشن دان سے آکر قرآن سنتے ہیں۔ ہمارے قصبہ کے نزدیک ایک قصبہ ہے وہاں کے لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں اور جانور پالتے ہیں۔ ان کے نزدیک ایک قبرستان ہے۔ جنات رات کو ان کے سارے جانور کھول دیتے اور قصبہ کے اردگرد دوڑانا شروع کردیتے اور مختلف پر روشنیاں بھی کرتے رہتے اور اپنی مرضی سے چلے جاتے اور پھر لوگ جانوروں کو باندھ لیتے۔ یہ نظارہ اپنی آنکھوں سےاکثر دیکھتے رہتے تھے۔ ہمارے گاؤں کی ایک عورت انور مائی کو ایک جنات کا بگولہ مغرب اور عشاء کے درمیان اٹھا کر لے گیا۔ اندھیرا ہوچکا تھا کافی دیر ڈھونڈنے کے بعد تقریباً ایک میل دور نیم بے ہوشی کی حالت میں وہ عورت مل گئی۔ 1971ء کی بات ہے کہ میرے بہنوئی گوشت لے کر ہمارے گاؤں سے اپنے گھر جارہے تھے اور راستہ میں راجباہ پر بوہڑ کے درخت ہیں جب بہنوئی درختوں  کے پاس پہنچے تو ایک جننی خوبصورت کپڑے پہنے عورت کی شکل میں سائیکل کے سامنے آکر بہنوئی سے گوشت مانگتی ہے‘ بہنوئی گوشت نہیں دیتے‘ سائیکل کافی بھاری ہوگئی مگر یہ پھر بھی ہمت کرکے چلاتے رہے اور آہستہ آہستہ گھر پہنچ گئے جب حویلی میں داخل ہوا تو بیری کے درخت کے نیچے وہی عورت نظر آئی اور بہنوئی کہ سے کہ یہ گوشت مجھے دے دو‘ بہنوئی نے کہا کہ وہ دیکھو ایک عورت درخت کے نیچے بیٹھی مجھ سے گوشت مانگ رہی ہے اور ساتھ ہی بے ہوش ہوگئے۔ ایک عامل کو بلایا انہوں نے دم وغیرہ کیا تو بہنوئی کو ہوش آگیا‘ اس کے ساتھ ہی انہیں بہت تیز بخار ہوگیا۔ تقریباً چودہ یا پندرہ دن کے بعد جاکر بہنوئی کی طبیعت ذرا بحال ہوئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 927 reviews.