Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سبز دھنیا کے غذائی و ادویاتی فوائد

ماہنامہ عبقری - جولائی 2017ء

جو خواتین کام کاج کرتے خصوصاً کچن وغیرہ میں سالن پکاتے وقت سردرد گھبراہٹ اور خوف کے ساتھ دل ڈوبتا ہوا محسوس کریں گرمی سے ہاتھ پاؤں بے جان ہورہے ہوں۔ ایسے میں دھنیا سبز کے چند پتے رگڑ کر پانی نکال کر ناک میں قطرے کی صورت میں ڈالیں

دھنیا سبز ایک مشہور معروف سبزی ہے جو ہمارے ہاں انتہائی ارزاں نرخوں پر فروخت ہوتی ہے۔ قدرت نےقیمت کے حساب سے جتنی صغیر رکھی ہے فوائد میں اتنی ہی کبیر ہے۔ دھنیا کشنیز کو مختلف ناموں سے پکارا جاتا ہے فارسی میں کنزیرہ اور کشنیز کہتے ہیں۔ بطور دوائی خوراک کشنیزخشک زیادہ سے زیادہ پندرہ گرام‘ دھنیا چالیس گرام تک اور پتوں کا پانی بیس گرام تک ایک وقت میں استعمال کیا جاتا ہے اس سے زیادہ نقصان کا باؑعث بنتا ہے۔خواتین سالن میں لذت اور خوشبو کے علاوہ سالن کو سبز دھنیا سے سجاتی ہیں‘ سلاد کا اہم اور مفید جز شمار ہوتا ہے۔ دھنیا سبز کی گھروں میں خصوصی طور پر چٹنی تیار ہوتی ہے جو روٹی کے ساتھ انتہائی رغبت کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔ دھنیا سبز کی چٹنی میں ٹماٹر اور اناردانہ ملا کر استعمال کرنے سے جہاں ذائقہ میں اچھی ہوتی ہے وہاں امراض معدہ میں بھی انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔ دھنیا سبز کے تخم جن کو خشک دھنیا یا کشنیز کہتے ہیں مصالحہ جات کے علاوہ ادویہ میں بکثرت استعمال ہوتا ہے۔ دھنیا خشک بھی غذا کے علاوہ بے پناہ طبی فوائد کا حامل ہے۔ دھنیا سبز اطباء کرام کے نزدیک مزاجاً سرد خشک مرکب القوی ہے۔ گھریلو خواتین دھنیا کا استعمال اپنی دانش میں صرف خوشبواور لذت کے علاوہ خشنمائی کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ ان مستورات کو یہ علم نہیں کہ وہ دھنیا کا استعمال کے اپنے خاندان اور بچوں کوسالن کے زہریلے اثرات سے نہ صرف محفوظ رکھتی ہے انہیں مختلف بیماریوں کے اثرات سے بھی بچاتی ہیں۔ اسی طرح اناردانہ نمک اور دھنیا کی چٹنی بنا کر دسترخوان کی سجاوٹ کی جائے یہ چٹنی بطور سالن اور دیگر سالن وغیرہ کے ہمراہ بھی استعمال کی جاتی ہے۔ جو خواتین کام کاج کرتے خصوصاً کچن وغیرہ میں سالن پکاتے وقت سردرد گھبراہٹ اور خوف کے ساتھ دل ڈوبتا ہوا محسوس کریں گرمی سے ہاتھ پاؤں بے جان ہورہے ہوں۔ ایسے میں دھنیا سبز کے چند پتے رگڑ کر پانی نکال کر ناک میں قطرے کی صورت میں ڈالیں‘ چند قطرے ایک چمچہ گلوکوز آدھا گلاس پانی میں ملا کر پی لیں۔ درد سر زیادہ محسوس کریں تو پتوں کو رگڑ کر پیشانی اور کنپٹیوں پر لیپ کریں فوراً افاقہ ہوگا۔ بعض لوگوں کو گرمی یا
گرمی میں چلنے پھرنے کی وجہ سے چکر آنے لگتے ہیں۔ وہ اصحاب دھنیا سبز پانچ گرام‘ مصری دس گرام‘ الائچی خورد ایک عدد رگڑ کر گلاس پانی میں ملا کر صبح نہار منہ پئیں اور فائدہ اٹھائیں۔نیند نہ آنے کی کئی وجوہات ہیں۔ اگر شکایت پرانی ہو اور مختلف ادویات خاص طور پر نیند آور ادویات کا بے تحاشہ استعمال کرنے کے باوجود نیند نہ آئے تو معالج سے رابطہ کریں۔ اس کی ہدایات پر عمل کریں۔ نیند شکایت عام ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ بنا کر استعمال کریں۔ انشاء اللہ گرمی‘ گھبراہٹ سے نیند نہ آنے کی شکایت ختم ہوکر پرسکون نیند آئے گی۔ دھنیا سبز کا پانی سوگرام‘ چینی سفید سوگرام ملا کر شربت تیار کریں۔ ٹھنڈا کرکے محفوظ رکھیں۔ چار چمچہ آدھ گلاس پانی میں ملا کر صبح و شام استعمال کریں اور پرسکون نیند کے مزے لوٹیں۔ گرمی کی حدت یا اندرونی حرارت بدن کی وجہ سے عام طور پر آشوب چشم کی شکایت ہوجاتی ہے ایسی صورت میں سرخ آنکھوں میں جلن اور خارش اور پانی نکلتا ہے۔ اس مرض میں دھنیا کمال کاکام کرتا ہے‘ آپ سبز دھنیا رگڑ کر آنکھیں بند کرکے پلکوں پر لیپ کرلیں۔ چند منٹوں میں آرام راحت محسوس کریں گے۔ اس کے علاوہ سبز دھنیا کا پانی دس گرام کافور ایک گرام عرق و گلاب بیس گرام میں ملا کر صاف ڈراپر بھر لیں اور وقفہ وقفہ سے ڈالیں۔ ان شاء اللہ آشوب چشم کو مستقل افاقہ ہوگا۔ گرمی دانوں میں سکول جانے والے بچوں یا گرم مزاج کے لوگوں کو اکثر نکسیر کی شکایت ہوجاتی ہے اتنا خون نکلتا ہے کہ رکنے کا نام نہیں لیتا۔ اس سلسلے میں مکمل علاج کیلئے معالج سے رابطہ کریں البتہ فوری طور پر سبز دھنیا رگڑ کر ٹھنڈا ٹھنڈا سر پر لیپ کرلیں۔ سبزدھنیا کا پانی نکال کر مصری سے میٹھا کرکے وقفہ وقفہ کے ساتھ پلائیں۔ اسی طرح سبز دھنیا کا پانی چند قطرے پھٹکڑی سے تر کرکے ناک میں ڈالیں۔ ان شاء اللہ نکسیر بند ہوجائے گی۔ موسم گرما میں بچوں کو سلاد کے طور پر سبزدھنیا ضرور استعمال کرائیں اکثر امراض گرما سے محفوظ رہتے ہیں۔ طبی طور پر ایک مشہور دوا اس کے نام سے تیار ہوتی ہے جس کو اطریفل کشنیزی کہتے ہیں عام دواخانوں سے مل جاتی ہے گھر پر خود تیار کرنا چاہیں تو مندرجہ ذیل ادویات کسی اچھے پنسار سے خرید کرتیار کرلیں۔ (باقی 
اجزاء: (اطریفل کشنیزی) پوست ہلیلہ زرد‘ پوست بہیڑہ‘ آملہ خشک‘ کشنیز خشک ہر ایک پچاس گرام سب دواؤں کوکوٹ چھان کرسفوف بنالیں اور چالیس گرام روغن بادام سے ملیں کہ ادویات ترہوجائیں۔ تمام ادویہ سے تین گنا زیادہ چینی کا قوام بنا کر تمام دوا ملا کر محفوظ رکھیں۔ سوتے وقت: ایک چمچہ دوا کھا کر سو رہیں یہ اطریفل کشنیز درد سر خاص طور پر گرمی کی وجہ سے ہونے والا دردسر‘ آنکھوں کادرد کان کے درد کو دور کرتا ہے۔
مرد حضرات اگر سرعت انزال کی شکایت محسوس کریں خاص طور پر ایسے اشخاص جن کا مزاج گرم ہو ان کیلئے مندرجہ مرکب انتہائی مفید ہے۔ ھوالشافی: کشنیز خشک صاف سوگرام‘ پوست ہلیلہ زرد پچاس گرام‘ پوست بہیڑہ‘ پچاس گرام‘ آملہ پچاس گرام‘ ہلیلہ سیاہ پچاس گرام روغن بادام خالص پچاس گرام میں تمام ادویہ کٹی ہوئی ملا کر کشمش تین سوگرام مکس کریں۔ چینی 750 گرام کا قوام بنا کر تمام ادویات شامل کرکے معجون تیارکریں اور صاف خشک برتن میں محفوظ رکھیں۔ صبح نہار منہ شام چار بجے ایک چمچہ بھر دوا ہمراہ نیم گرم دودھ استعمال میں لائیں۔ ان شاء اللہ دائمی فوائد حاصل ہوں گے۔ نظر کی کمزوری‘ دماغی کمزوری کیلئے درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ کشنیز خشک صاف شدہ 100 گرام‘مصری 200 گرام‘ گری بادام 100 گرام‘ مغز پستہ پچاس گرام‘ مغز نہارپن صاف اور تازہ پچاس گرام۔ خشخاش صاف شدہ سو گرام‘ فلفل سیاہ بیس گرام‘ الائچی خورد دس گرام تمام باریک دلیہ کی مانند کوٹ چھان کر خشک برتن میں رکھیں۔ ایک چمچہ صبح ناشتہ سے قبل ہمراہ دودھ کھائیں۔ بچوں کو حسب عمر دیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 943 reviews.