Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

میرے مسائل کا روحانی حل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ ایک سال سے عبقری کی قاری ہوں‘ اس دور میں عبقری ایک لاجواب میگزین ہے‘ روحانی حل ہوں یا طبی کوئی دم ضرورت ہو وہ سب انسان کو اس شاندار رسالے میں مل جاتا ہے۔ الغرض ایک دکھی انسان کی تمام ضرورتیں اس میں موجود ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اور رسالہ عبقری کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین!میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے بال لمبے کرنے کیلئے کوئی روحانی حل بتائیں‘ اس کےساتھ میرے چہرے پر تل ہیں حالانکہ پہلے میرا چہرہ بالکل صاف تھا مگر اب کالے کالے نشان بن رہے ہیں جو بہت بدنما لگتے ہیں۔ یہ میرا کسی بھی ادارہ میں پہلا خط ہے۔ خدارا مجھے جلد جواب دیں۔(صدف‘ اسلام آباد)
جواب:آپ اپنے چہرے کے مسائل کے بارہا کا آزمودہ روحانی ٹوٹکہ چند ہفتے چند مہینے مکمل یقین اور توجہ کے ساتھ استعمال کریں۔اسمائے حسنیٰ یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُیَاجَمِیْلُ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھ کر اپنے چہرے پر ہاتھ پھیر لیں۔بالوں کیلئے ایک طاقتور ترین روحانی عمل ہے کہ آپ اکیلی یا چند گھر کے چند مخلص افراد ایک ہزار ایک مرتبہ سورۂ کافرون ایک نشست یا کئی نشستوں میں پڑھ کر تیل پر دم کردیں اور اب روزانہ اس تیل پر چالیس مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر دم کرتے رہیں اور اس تیل کو بالوں میں لگانا شروع کردیں‘ بالوں کے تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ یہ تیل جادو زدہ کے کانوں پر لگائیں‘جسم کے جس حصے میں بھی درد ہو اسی تیل سے مالش کریں‘ ڈسک پرابلم‘ کمر کے مسائل ‘ مہروں کے مسائل میں یہ تیل بارہا کا آزمودہ در آزمودہ ہے۔یہ بہت ہی طاقتور راز ہے جو آپ کے اور قارئین عبقری کے گوش گزار کردیا گیا ہے۔
کہیں میرا رب مجھ سے ناراض تو نہیں: میری شادی کو آٹھ سال ہوئے ہیں‘ ان آٹھ سالوں میں چھ بار حمل ضائع ہوا‘ تین حمل ضائع ہونے کے بعد ایک بیٹا پیدا ہوا جو ماشاء اللہ ٹھیک ہے‘ اس کے بعد پھر تین حمل ضائع ہوئے‘ بہت سے وظائف کیے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ کہیں میرا رب مجھ سے ناراض تو نہیں جو بار بار ان مسائل میں الجھ جاتی ہوں‘ اس سے میری جسمانی اور ذہنی طاقت کم ہوجاتی ہے بس آپ مجھے ایسا بتائیں کہ میرا رب مجھ سے راضی رہے وہ مجھ سے منہ نہ موڑے اور مجھے روحانی طاقت ملے‘ ایسا بتائیںکہ ان دونوں (روحانی و جسمانی) طاقتوں سے بھرجاؤں میرا دل سارا دن اس رب کے گُن گاتا رہے اور میرے ہاں صحت مند‘ تندرست اور عافیت والی اولاد پیدا ہو‘ میں اور میرا شوہر اپنے رب کے عزیز ترین بندے بن جائیں اور رب کی نظرکرم ہروقت ہمارے سروں پر ہو۔(س)
جواب: محترمہ! آپ اپنا مستقل بنیادوں سے پر کسی ماہر معالج سے علاج کروائیں اور آپ کیلئے وظیفہ یہی ہے کہ آپ بس استغفار کریں‘ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو ہر حالت میں اللہ سے معافی مانگیں‘ اللہ رب العزت کو معافی مانگنے والا اور معاف کرنا بہت پسند ہے۔ وہ غفور الرحیم ہے وہ ضرور معاف فرمادیتا ہے۔ بس اس کی نعمتوں کا شکر کیجئے اور اس سے استغفار کیجئے‘ نماز ہرگز نہ چھوڑئیے۔ ہروقت باوضو رہنے کی کوشش کریں۔ان شاء اللہ! آپ کچھ عرصہ بعد خود محسوس کریں گی کہ آپ کے طبی وروحانی مسائل حل ہورہے ہیں ۔
ماں کے پیٹ میں تھی تو جادو کروا دیا گیا: محترم شیخ الوظائف حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ آپ کی عمر لمبی فرمائے‘ میں نے اپنے شہر میں آپ کا درس سنا تو میرا دل بہت خوش ہوا‘ اللہ تبارک و تعالیٰ نے آپ کو تمام انسانوں کیلئے شفاء اور دعا کیلئے وسیلہ بنا کر بھیجا ہے‘ میرا مقصد بھی یہ ہے کہ آپ مجھے بھی دعا دیں۔ میں بہت پریشان تھی‘ ماں کے پیٹ میں تھی کہ کسی نے مجھ پراور میری ماں پر سفلی علم کروا دیا تھا‘ جب تھوڑی بڑی ہوئی تو کسی نے میرے سر کے بال کاٹے تھے اور مجھ پر دوبارہ جادو کیا تھا۔ میری شادی ہونے والی ہے‘ میری ساس مجھ پر شدید قسم کی پڑھائی کرتی ہے اور چاہتی ہے کہ میری شادی اس کے بیٹے سے نہ ہو مگر اس کا بیٹا (میرا منگیتر) بضد ہے کہ وہ شادی مجھ سے ہی کرے گا۔ میں ہروقت بیمار رہتی ہوں‘ دن بدن میری خوبصورتی ماند پڑتی جارہی ہے۔ خدارا مجھے کوئی عمل بتائیے کہ میری اس سفلی جادو سے جان چھوٹ جائے اور میرا گھر آباد ہوجائے۔ (پوشیدہ)
جواب:جادو و آسیب سے ہمیشہ کیلئے محفوظ ہونے کیلئے سورۂ طارق کی آیت نمبر 15،16،17 کو چار سٹیل کے کیلوں پر پچیس پچیس مرتبہ دم کرکے پورے گھر میں لگائیے۔ گھر سے جادو‘ جنات‘ آسیب‘ ٹونہ وغیرہ ہمیشہ کیلئے بھاگ جائے گا۔ یہ عمل عبقری میںپہلے بھی چھپ چکا ہے اور واقعی جس جس نے بھی یہ عمل کیا اس کے گھر میں سکون آگیا اور جادو ہمیشہ کیلئے ختم ہوگیا۔ میری تو عبقری کے ہر قاری کے درخواست ہے کہ آپ اپنے گھروں میں یہ چار کیل ضرور لگائیں‘ بارہا کا آزمودہ ہے۔ نوٹ:سسرال میں رہنےوالی خواتین یہ کام اپنے شوہر اور دوسرے گھر والوں کو اعتماد میں لے کر پھر کریں‘ ورنہ فساد کھڑا ہوجائے گا اور بدگمانی پیدا ہوگی۔
دوبارہ شادی نہیں ہورہی: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آج سے پانچ چھ سال پہلے گندے خیالات بہت آتے تھے‘ پھرمیری والدہ نے میرے لیے یاقہار سوا لاکھ بار پڑھا تو گندے خیالات آنا ختم ہوگئے اور میری شادی بھی ہوگئی مگر شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی حالات کچھ ایسے بنے کے شادی قائم نہ رہ سکی اور میں نے طلاق لے لی‘ اب میں ایک بچی کی ماں ہوں اور وہ بچی میرے پاس ہی ہے۔ گھر والے بہت کوشش کررہے ہیں کہ میری دوبارہ شادی ہوجائے مگر شادی کی بات نہیں بنتی۔براہ مہربانی میری رہنمائی کیجئے اور مجھے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیے کہ میری شادی دوبارہ اچھی جگہ پر ہوجائےگا۔ (ر۔ح)
جواب:محترمہ! نکاح کی بندش کے لیے عبقری پبلی کیشنز کی کتاب’’ سورۂ بقرہ کے عمل سے شرطیہ بیٹا پائیں‘‘میں دئیے گئے سورۂ بقرہ کے عمل سے بھی رشتہ بھی ہوجاتا ہے‘ شادی بھی ہوجاتی ہے اور اولاد بھی ہوجاتی ہے۔ میں نے بہت سوں کو بتایا اللہ نے سب کی بندشیں ختم کردیں ہیں۔ اس کے علاوہ دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ یا بِسْمِ اللہِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہٗ اٹھتے بیٹھتے ‘ چلتے پھرتے سارا دن کثرت سے پڑھے ان شاء اللہ بہت جلد‘ بہت اچھی جگہ شادی ہوجاتی ہے۔اللہ رب العزت آپ کو دونوں جہاں میں کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین!

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 037 reviews.