Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اب میرا پارلر کسٹمرز سے بھرا رہتا ہے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! آپ کو اللہ عزت‘ ترقی اور خوب صحت دے‘ آپ کو اللہ اپنے بچوں پر ہمیشہ سلامت رکھے۔ آمین! آج سے چند ماہ پہلے میں اپنے ڈھیروں مسائل لے کر آپ کے پاس حاضر ہوئی تھی‘ میں زندگی دکھوں اور مصائب سے بھری ہوئی تھی‘ میں ایک پارلر چلاتی ہوں اور میرے شوہر کا اپنا کاروبار ہے‘ میں صبح کو پارلر کھولتی اور سارا دن کسٹمر کا انتظار کرتے گزر جاتا اور شام کو خالی ہاتھ گھر واپس چلی جاتی‘ یہی حال میرے شوہر کا بھی تھا۔ دوسرا سب سے بڑا مسئلہ جو میں لے کر حاضر ہوئی تھی وہ یہ تھا کہ میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بہت ہی بُرا تھا‘ میرا بالکل بھی خیال نہیں رکھتےتھے‘ مجھے عزت نہیں دی تھی۔ جب میں آپ کے کلینک میں موبائل فون پر ٹائم لے کر حاضر ہوئی تو آپ نے انتہائی شفیق انداز میں مجھ سے میرے مسائل پوچھے اوران کے حل کیلئے چند وظائف دئیے۔ محترم شیخ الوظائف! آپ کے دئیے اعمال اور دعاؤں کی برکت سے میرے بہت سے مسائل حل ہوگئے ہیں بلکہ میں یوں کہوں گی کہ میری تو زندگی ہی بدل گئی ہے‘ اب میں ہر جگہ پر مکمل حجاب کرتی ہوں‘ میرا پارلر کا کام بھی بہت ہی اچھا ہوگیا ہے اور سب سے بڑی خوشی کی بات یہ ہے کہ میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بہت محبت بھرا ہوگیا ہے‘ اب میرا بہت خیال رکھتے ہیں۔ حضرت! میں ہروقت آپ اور آپ کی نسلوں کیلئے دعائیں کرتی ہوں۔ میں روزانہ آپ کے دئیے ہوئے اعمال کرتی ہوں‘ اس کے علاوہ کلمہ کا نصاب پڑھ کر اپنے سب بڑوں اور تمام امت مسلمہ کو ہدیہ کرتی ہوں‘ روزانہ دس ہزار مرتبہ کلمہ پڑھتی ہوں‘ دو انمول خزانہ نمبر ایک اکیس دفعہ اور دو انمول خزانہ نمبر دو 313 مرتبہ روزانہ پڑھتی ہوں۔ وضو کی دعا اور نماز میں جو جو آپ نے پڑھنے کو دیا ہے اور ہر نماز کےبعد درود شریف تین مرتبہ‘ سورۂ فاتحہ ایک مرتبہ‘ سورۂ اخلاص تین مرتبہ اور آخر میں پھر تین مرتبہ درودشریف پڑھ کر نبی کریم ﷺ اور ان کی تمام امت کو ہدیہ کرتی ہوں اور آپ نے یہ وظیفہ مجھے دیا ہے‘ ہر نماز کے بعد دو نفل پڑھتی ہوں اور روزانہ دو سپارے پڑھتی ہوں‘ اللہ کا بہت بہت شکر ہے جو کام مشکل ہو اللہ کے یقین اور سورۂ قریش پڑھ کرکرتی ہوں تو وہ کام بہت آسان ہوجاتا ہے۔ میرے پارلر میں ہروقت آپ کا درس میرے فون پر لگا رہتا ہے اور میرے پارلر میں عبقری کا رسالہ ہر ماہ کا موجود ہوتا ہے جو کوئی کسٹمر آتی ہے وہ بہت غور سے رسالہ پڑھتی ہے اور اپنے مسائل کا حل لے کر جاتی ہے اور میں نے بہت سی خواتین کو دو انمول خزانہ کا وظیفہ دیا ہے اور بہت سی خواتین نے خوش ہوکر بتایا کہ ان کر مشکل آسان ہوتی ہے۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے کہ جب کوئی بتاتا ہے کہ میرا کام ہوگیا ہے‘ آپ کے وظیفہ بتانے سے بس اللہ مجھے اور میرے بچوں کو اس راہ پر چلنے کی دعا کریں۔ اللہ ہمیں معاف کردے۔ اللہ آپ کو زندگی صحت عطا کرے۔ (ش،ع۔ پشاور)
شیخ الوظائف کے اعمال ‘گھریلو مسائل‘ تنگدستی ختم
محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نے آج سے تین ماہ پہلے آپ کواپنے گھریلو مسائل اور تنگدستی سے تنگ آکر خط لکھا تھا‘ آپ نے مجھے یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِہروقت کھلا 90 دن تک پڑھنے کیلئے کہا اور ساتھ ہی چالیس درس سننے کا فرمایا تھا۔ آج مجھے پورے 90 دن ہوگئے ہیں۔ محترم شیخ الوظائف! میں آپ کو کیا بتاؤں‘ سوفیصد سچ کہہ رہی ہوں کہ وظیفہ جو آپ نے فرمایا تھا کہ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پڑھنا ہے میں اتنی تعداد میں تو نہ پڑھ سکی دن میں جتنا پڑھ سکتی تھی پڑھا لیکن اس وظیفے اور درس نے تو میرے دن رات بدل کر رکھ دئیے ہیں‘ آج میری عمر40 سال ہے‘ مجھے یاد نہیں کہ میں نے زندگی میں کبھی مکمل نماز بھی پڑھی ہوگی‘ کبھی جو نماز شروع کی تو دو ، تین دن پڑھ کر چھوڑ دی‘ دین کی مکمل سمجھ ہی نہیں تھی‘ کبھی اللہ رب العزت سے مانگنا ہی نہ آیا۔ وظیفے اور درس کی برکات سے معلوم ہوا کہ زندگی ہے کیا؟ اور اسے کس طرح گزارنا ہے‘ جب آپ نے فرمایا کہ چالیس درس سنو‘ یقین کریں نہ میرے پاس موبائل تھا‘ نہ انٹرنیٹ کی سہولت تھی‘ کبھی کس کوکہوں کہ مجھے درس ڈاؤن لوڈ کرکے دیں‘ کبھی کسی کو کہوں‘  کوئی سنتا ہی نہیں تھا‘ پھرا چانک اللہ نے کرم کیا انٹرنیٹ والا موبائل بھی مل گیا‘ پہلے اپنے دیور کو کہتی تھی کہ مجھے دو یا چار جی بی کا کارڈ ہدیہ کردو‘ اس نے نہیں سنا‘ اللہ تعالیٰ نے مجھے 16 جی پی کا کارڈ مفت موبائل سمیت دے دیا۔ پہلے مجھے درس ڈاؤن لوڈ کرنے کا معلوم نہیں تھا ‘ میری ہمسائی بہت اچھی ہے‘ ان کے پاس گئی‘ آدھا گھنٹہ لگا کر بیچاری نے مجھے درس ڈاؤن لوڈ کرنا سکھایا‘ اب خود کرتی ہوں‘ ان کے گھر وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت ہے‘ اپنی چھت پر کھڑی ہوکر ان کی اجازت سے دو سے تین درس ڈاؤن لوڈ کرلیتی ہوں۔ اب عالم یہ ہے کہ روزانہ ایک درس سنتی ہوں‘ سارے گھر والوں کو اعمال پر لگاتی ہوں‘ میری ایک دیورانی کی بیٹی ضدی تھی‘ اس کا خط بھی خود لکھ کر خود پوسٹ کرکے آئی‘ دوسری کا ٹینشن کا مسئلہ تھا‘ اس کا خط بھی خود شہر جاکر پوسٹ کرکے آئی‘ آپ کے درس کے ساتھ جڑنے سے میں نے سب کیلئے اچھا سوچا‘ چونکہ ہمارا تعلق گاؤں سے ہے اور پوسٹ آفس شہر میں ہے یہ سب میں اپنے لیے صدقہ جاریہ کے طور پرکرتی ہوں اور ان شاء اللہ زندگی بھر کرتی رہوں گی۔ اب تک میں نے آپ کو سات خطوط لکھے ہیں۔ اب تو ڈاکیا بھی میرے شوہرصاحب کو کہتا ہے کہ آپ کا لاہور میں کون رہتا ہے کہ آپ کے اتنے خطوط آتے ہیں۔ آپ کو اللہ تعالیٰ صحت دے ‘ میںنے جس جس کیلئے بھی خطوط لکھ کر پوسٹ کیے جوابی خطوط ملے اور ان کے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔میں نے وظیفہ کیا اللہ نے رزق بڑھا دیا‘ میں سلائی کاکام کرتی ہوں‘ لوگوں کے کپڑے سیتی ہوں میں نے آپ کو اپنے خاوند کیلئے لکھا تھا کہ ان کے کاروبار میں اللہ برکت دے‘ لیکن چونکہ پڑھا میں نے تھا تو میرے کاروبار میں بھرپور برکت آگئی۔ میں نے ایک ایک ماہ میں تقریباً 10 ہزار تک کمالیے جبکہ میرے شوہر کی روزی میں بھی دن بدن بہتری آتی جارہی ہے۔ دعا کریں اللہ میری دعائیں قبول کرلے اور مجھے اس راستہ پر ثابت قدم رکھے۔ (ایک بیٹی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 046 reviews.