Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

غصہ‘ غلطیاں کیسے ختم کریں؟

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

ایسے لوگ معمولی معمولی باتوں پر ماتحتوں کو ڈانٹتے ہیں یا اونچی آواز میں بات چیت کرتے ہیں اور بعض اوقات حد سے زیادہ بولتے ہیں ان کے اس رویے کی وجہ دراصل ان کے اندر چھپا ہوا وہ بے بسی یا کمتری کا احساس ہوتا ہے جس کو وہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔

اکثر و بیشتر ہمارا ایسے لوگوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے جن کا رویہ مخصوص حالات میں عجیب و غریب اور کسی حد تک پریشان کن ہوتا ہے ایسے لوگ نہ صرف دوسروں کیلئے پریشانی پیدا کرتے ہیں بلکہ خود اپنا ذہنی سکون بھی تباہ وبرباد کرلیتے ہیں مثلاً بعض لوگ اپنے ماتحت افراد کو احکامات صادر کرتے ہوئے یا غصے میں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نمایاں حد تک اعصابی کمزوری میں مبتلا ہوجاتے ہیں ان کے ہاتھ اور بعض اوقات پورا جسم کانپنے لگتا ہے آواز بھرا جاتی ہے اور چہرے کی رنگت تبدیل ہوجاتی ہے اسی طرح بعض ماتحت افراد افسران کی ذرا سی بھی ناراضگی اور غصے کے اظہار پر سخت خوفزدہ ہوجاتے ہیں وہ اپنی معمولی سی غلطی پر حد درجہ پشیمان دکھائی دیتے ہیں‘ اسی طرح بعض مائیں اپنے بچوں سے حیران کن حد تک نرمی سے پیش آتی ہیں وہ اپنے بچوں کی چھوٹی موٹی اور اکثر اوقات بڑی بڑی غلطیاں بھی معاف کردیتی ہیں اور ان کی اس عادت کا اولاد بعض اوقات ناجائز فائدہ بھی اٹھاتی ہے اسی قسم کے رویے کا اظہار بعض اوقات باپ بھی کرتے ہیں لیکن دوسری جانب ایسے والدین بھی موجود ہیں جو اپنی اولادوں کیلئے نہایت سخت گیر واقع ہوتے ہیں وہ بچوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیاں یا شرارتیں بھی نظرانداز کرنے پر تیار نہیں ہوتے نتیجتاً اولاد میں باغیانہ جذبات پروان چڑھنے لگتے ہیں اسی قسم کے غیر معمولی رویوں کو نفسیاتی الجھنوں کا نام دیا گیا ہے جسے ماہرین ’’کمپلیکس‘‘ کے لفظ سے بیان کرتے ہیں۔بعض لوگ حد سے زیادہ تنہا پسندی کے عادی ہوتے ہیں انہیں اپنے معاملات میں کسی بھی دوسرے شخص کی مداخلت گوارا نہیں ہوتی وہ انتہائی کم گفتگو کرتے ہیں مزاج میں چڑچڑاپن عام ہوتا ہے جبکہ ایسے بھی لوگ ملیں گے جو انتہائی باتونی ہوتے ہیں ہر شخص سے دل کے دکھڑے بیان کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے اور اکثر اوقات بور کردینے کی حد تک گفتگو کرتے ہیں ماہرین نفسیات کے خیال میں ان تمام غیرمعمولی افعال کے پیچھے کوئی نہ کوئی پوشیدہ محرک ضرور کارفرما ہوتا ہے جو بچپن کے دور سے تہوں کی صورت میں دماغ کے نہاں خانوں میں جمع ہوتے رہتے ہیں اور بالآخر عہد بلوغت میں کسی لاوے کی طرح تباہی پھیلانے کیلئے امڈپڑتے ہیں ایسی صورت میں انسان کا کردار ایک ہیجانی تحریک کے ماتحت حد درجے جذباتی ہوجاتا ہے نفسیاتی اصطلاح میں ان پوشیدہ جذبات کو کامپلیکس کا نام دیا جاتا ہے چونکہ مختلف النوع ذہنی الجھنیں یا پریشانیاں عموماً اسی اندرونی محرک کی مرہون منت ہوتی ہیں اس لیے ماہرین ہر نفسیاتی مسئلے کو کامپلیکس کے مفہوم میں لے لیتے ہیں۔ ویسے تو کمپلیکس کی کئی اقسام بیان کی جاتی ہیں لیکن دو قسم کے کمپلیکس زیادہ عام ہیں اور حقیقت تو یہ ہے کہ انہی سے نفسیاتی الجھنیں جنم لیتی ہیں۔
(1)احساس کمتری (2)احساس برتری
احساس کمتری: معروف ماہر نفسیات فرائیڈ کا کہنا ہے کہ انسان میں کچھ حاصل کرنے یا کامیاب ہونے کا کائناتی رجحان دراصل اس احساس کمتری کا مرہون منت ہوتا ہے جو بچپن کے دباؤ پر حالات کے باعث ذہن میں بتدریج نشوونما پاتا رہتا ہے اس احساس یا کمپلیکس کی تعمیر اس طرح ہوتی ہے کہ بچپن میں بچہ جب چھوٹا ہوتا ہے تو خود کو بڑا بے بس محسوس کرتا ہے وہی کچھ کرنا پڑتا ہے جو اس کے والدین یا بااختیار لوگ کرنا چاہتے ہیں اس میںاس کی پسند یا ناپسند کا خیال نہیں رکھا جاتا‘ اسے ہر چیز اپنے سے زیادہ طاقتور اور بااختیار لگتی ہے اور یہی بے بسی کا احساس اور مستقل دباؤ احساس کمتری کی بنیاد رکھنے کا سبب بنتا ہے۔ اس قسم کی یادیں یا احساسات دو اقسام کے رویوں کو جنم دیتے ہیں جو ایک دوسرے سے قطعی متضاد ہوتے ہیں ان میں سے ایک طبقہ دوسروں کے سامنے حد سے زیادہ منکسرالمزاج اور فرمانبرداری کا رویہ اختیار کرلیتا ہے اس میں ہر کام دوسروں کی خواہش کے مطابق انجام دینے کا رجحان ہوتا ہے یہ لوگ جس طرح بچپن میں دوسروں کی ناراضگی سے خوف کھاتے تھے اب بھی اسی طرح ڈرے اور سہمے انداز میں زندگی گزارتے ہیں ایسے افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ حتی الامکان دوسروں کی تنقید سے خود کو محفوظ رکھیں تاکہ انہیں کوئی ناپسندیدہ قرار نہ دے۔ ان کیلئے یہ احساس اذیت ناک ہوتا ہے کہ کوئی ان کے متعلق غلط رائے کم کرلے۔ وہ خوش اخلاقی کو اپنا وطیرہ بنالیتے ہیں ایسے لوگوں کی زبان سے’’نہیں‘‘ یعنی انکار کا لفظ کم ہی نکلتا ہے لیکن بعض اوقات ان کی حد سے زیادہ فرمانبرداری بھی انہیں دوسروں کی نظروں میں غیراہم بنادیتی ہے یہ لوگ عام زندگی سے دور ہوجاتے ہیں۔
احساس برتری: دوسری جانب ایسے ہی دباؤ پذیر حالات کے تحت پروان چڑھنے والے افراد اول الذکر طبقہ سے قطعی متضاد رویہ اختیار کرتے ہیں ان میں جارحانہ پن در آتا ہے وہ خود کو یہ کہہ کر مطمئن کرتے رہتے ہیں کہ وہ بھی اب بااختیار ہیں‘ دوسروں پر رعب جماسکتے ہیں ایسے لوگ معمولی معمولی باتوں پر ماتحتوں کو ڈانٹتے ہیں یا اونچی آواز میں بات چیت کرتے ہیں اور بعض اوقات حد سے زیادہ بولتے ہیں ان کے اس رویے کی وجہ دراصل ان کے اندر چھپا ہوا وہ بے بسی یا کمتری کا احساس ہوتا ہے جس کو وہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہوتے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ لوگ ان سے خوف کھائیں تاکہ کوئی ان کے اندر جاگزیں احساس کمتری کو جگا نہ سکے اور اس طرح ان کے پوشیدہ جذبات کو برانگیخۃ نہ کرسکے ایسے افراد کا گھر والوں سے رویہ بھی عموماً زیادہ اچھا نہیں ہوتا۔ وہ اپنی بیوی بچوں کیلئے بھی نہایت سخت گیر واقع ہوتے ہیں‘ ہر فیصلہ خود کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہاں تک کہ دوست احباب سے مشورہ لینا بھی انہیں پسند نہیں ہوتا‘ ایسے لوگ ممکن ہے مالی اعتبار سے مضبوط اور مستحکم زندگی گزار رہے ہوں لیکن وہ لوگوں کی نظروں میں پسندیدہ شخصیت نہیں رہتے۔
شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس کا واسطہ زندگی میں کبھی نہ کبھی کامپلیکس سے نہ پڑا ہو تاہم اکثر افراد خود کو اس سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں وہ فوراً اپنے رویوں میں تبدیلی پیدا کرلیتے ہیں تاہم وہ لوگ جو فطری طور پر بہت حساس ہوتے ہیں ان میں کسی نفسیاتی الجھن کا شکار ہوجانے کا زیادہ رجحان ہوتا ہے خوش قسمتی سے ان نفسیاتی الجھنوں سے پیدا ہونے والی تکالیف کم کی جاسکتی ہیں‘ ہیجانی تحریکات کو ختم اور کمپلیکس کا سائیکلوتھراپی کے ذریعے کامیاب علاج کیا جاسکتا ہے لیکن اس کیلئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ کامپلیکس کے شکار افراد خواہ اس کی نوعیت کوئی بھی ہو اس بات کو تسلیم کرلیں کہ ان سے سرزد ہونے والے افعال غیرمعمولی ہیں اور اس سے نہ صرف ان کی اپنی ذات کو بلکہ ان سے وابستہ دیگر افراد کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
ذہنی الجھنوں سے بچنے کیلئے چند باتیں یاد رکھیں!۔وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بدلنے کی صلاحیت پیدا کریں۔ حد سے زیادہ حساسیت کا مظاہرہ نہ کریں۔ چھوٹی موٹی پریشانیوں کو زندگی کا حصہ سمجھیں۔ ’’رات گئی بات گئی‘‘ والا کلیہ اختیار کریں۔ اعتدال کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ اگر آپ کو اپنے غیرمعمولی افعال پر قابو نہیں تو کسی ماہر سے رجوع کریں۔ ماضی کو قصہ پارینہ سمجھ کرحال پر نظر رکھیں یوں مستقبل بھی سنور جائے گا اور نفسیاتی الجھنوں سے بھی ایک حد تک محفوظ رہیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 199 reviews.