Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھر کے کونے کونے سے میل نکالنے کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2017ء

ماربل کی چمک کو بحال کرنے کے لئے آپ ماربل کو بیکنگ سوڈا سے دھوئیںاور اس کو پنکھا چلا کے خشک ہونے دیں اس کے چند گھنٹے بعد آپ ایک چاک کو پیس کر اس میں تھوڑا سا پانی مکس کر لیں اور ایک صاف کپڑے کو اس مکسچر میں بھگو کر فرش پر لگائیں

ماربل کا فرش چمکائیں آسانی سے
ماربل ایک خوبصورت پتھر ہے جو کسی بھی جگہ کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتا ہے۔گھر ہو یا بڑے بڑے پلازے‘ماربل کی چمک کے بنا سب پھیکے لگتے ہیں۔ اس میں سب سے اہم آپ کا گھر ہے کیونکہ آپ کے گھر میں کچن ،ڈرائنگ روم،ڈائننگ روم ،واش روم اور بیڈ روم نیز ہر جگہ یہ ماربل ہی اپنی چمک دمک کے ساتھ موجود ہے۔آئیے ذرا دیکھیں کہ کیسے ہم اپنے گھر میں جہاں جہاں ماربل موجود ہے اس کی صفائی اور ستھرائی کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ ماربل چونکہ بہت خوبصورت پتھر ہے، اس لئے اس کی چمک اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اسے روزانہ صاف رکھنا بہت ضروری ہے۔روزانہ کی صفائی کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ سادہ نیم گرم پانی اور مائیکرو فائبر جیسے نرم کپڑے کا استعمال کریں اس سے ماربل بالکل صاف ہوجائے گا۔اس کے ساتھ پانی سے صاف کرنے سے آپ کے پیسوں اور قیمتی وقت کی بھی بچت ہوگی۔ماربل کو پانی سے صاف کرنے کے بعد خشک کپڑے سے بھی صاف کریں ورنہ اس کے اوپر بہت سے نشان پڑ جاتے ہیں جو دیکھنے میں بھی برے محسوس ہوتے ہیں۔ داغ دھبے اتارنے کے لئے ایسڈ پر بنے کلینزرز کی طرح دوسری ایسی اشیاء جن میں تیزاب پایا جاتا ہے آپ کے ماربل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔جن میں مالٹے کا جوس،ٹماٹر کا جوس اورسافٹ ڈرنکس وغیرہ شامل ہیں۔اس لئے اگر کوئی ایسی چیز فرش پر گر جائے تو اسے فوری صاف کر لیں کیونکہ زیادہ دیر تک ماربل پر موجود رہنے کی وجہ سے ایک تو یہ اس کا رنگ خراب کر دیں گے اور دوسرے یہ ماربل پر جم جائیں گے اور اس کا رنگ بھی خراب ہوجائے گا۔بار بار رگڑنے سے ماربل کو نقصان ہوتا ہے ۔بیکنگ سوڈا سے ماربل کی صفائی کرنے سے بھی جلد صفائی ہوجاتی ہے۔ کافی اور جوس کے داغ اگر آپ کے ماربل پر کافی،چائے یا جوس کے داغ لگ گئے ہیںتو ان کو صاف کرنے کے لئے آپ ماربل کو پہلے تو گرم پانی میں برتن دھونے والا ڈٹر جنٹ مکس کرکے دھوئیں، اگر اس سے داغ صاف نہ ہوں تو ایک کاغذ کا تولیہ لیں اور اسے ہائیڈروجن پروآکسائیڈ میں بھگو لیںاسے داغ والی جگہ پر رکھیںاور اس کو پلاسٹک سے ڈھانپ دیں۔اب اسے24گھنٹے تک خشک ہونے دیں۔اگر پھر بھی داغ باقی رہ جائے تو اس عمل کو دوبارہ دہرائیں۔ تیل اور پانی کے داغ دھبے اتارنے کے لئے ماربل کی جگہ کو مکئی کے گودے سے 24گھنٹے کے لئے ڈھانپ دیںتاکہ اس جگہ پر موجود تیل جذب ہوجائے۔اس کے بعد اس جگہ کو گرم پانی اور ڈٹرجنٹ ملا کر دھو لیںاور نرم کپڑے سے خشک کر لیں۔اس کے باوجود داغ رہ جائیں تو اناج کا بھوسہ اور بلیچ کو ملا کر اس جگہ کو رگڑیں داغ ختم ہوجائیں گے۔ ماربل کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کیلئے ماربل کی خوبصورتی اس کی چمک میں ہوتی ہے اگر اس کی چمک ماند پڑ جائے تو یہ برا لگنے لگ جاتا ہے۔ماربل کی چمک کو بحال کرنے کے لئے آپ ماربل کو بیکنگ سوڈا سے دھوئیںاور اس کو پنکھا چلا کے خشک ہونے دیں اس کے چند گھنٹے بعد آپ ایک چاک کو پیس کر اس میں تھوڑا سا پانی مکس کر لیں اور ایک صاف کپڑے کو اس مکسچر میں بھگو کر فرش پر لگائیں۔ اس کے بعد ماربل کو خشک کپڑے سے صاف کر لیں،آپ کا ماربل خوبصورت اور چمک دار ہوجائے گا۔
لیموں کا رس صرف کھانے نہیں صفائی کے کام بھی لائیے
لیموں گرمیوں میں اپنے عرق یا جوس کی بدولت پاکستان یا اس جیسے دیگر ممالک میں بہت زیادہ استعمال ہونے والا پھل ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ کھانے یا پینے سے ہٹ کر بھی یہ کیا کرشمے دکھا سکتا ہے؟درحقیقت یہ ترش پھل آپ کو صحت مند، خوبصورت اور اچھا باورچی (یقیناً) بنا سکتا ہے۔
تو لیموں کے چند ایسے ہی حیرت انگیز فوائد جانیے جو آپ کو دنگ کر کے رکھ دیں گے۔فرنیچر پالش:اپنے گھر کے فرنیچر کے لیے گھریلو ساختہ پالش تیار کریں جس کی مہک اچھی اور لاگت کسی عام پالش کے مقابلے میں بہت کم ہے، بس لیموں سے عرق نکال کر اسے زیتون کے تیل میں شامل کریں ہلانے کے بعد اس محلول کو کپڑے پر ڈال کر اپنے فرنیچر کو پالش کریں، آپ کرسیوں اور میزوں کی چمک کو دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔کھڑکی کی صفائی:چونکہ لیموں کے عرق میں تیزابیت ہوتی ہے اس لیے یہ اس گریس یا گندگی کو صاف کرنے کے لیے بہترین ذریعہ ثابت ہوتا ہے جو کھڑکی اور شیشوں پر جم جاتے ہیں۔ آپ لیموں کے عرق میں سرکہ اور پانی بھی ملا سکتے ہیں جس سے کھڑکی کی صفائی کے لیے زیادہ بہتر محلول تیار ہوجائے گا۔پانی کے دھبوں کی صفائی:پانی کے نتیجے میں نلکوں اور شاور وغیرہ پر نظر نہ آنے والے دھبے پڑ جاتے ہیں اور بتدریج جم کر موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں، جس کی صفائی کے لیے ایک لیموں کو کاٹ کر اسے اپنے نلکے یا شاور پر رگڑے، اس عمل کے بعد چمکنے لگیں گے اور بالکل نئے جیسے ہوجائیں گے۔کٹنگ بورڈ کی صفائی:سبزیاں یا گوشت کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے گندے کٹنگ بورڈز کی صفائی کے لیے کچھ مقدار میں نمک کو لیں اور لیموں کو کاٹ لیں۔ نمک کو کٹنگ بورڈ پر چھڑک دیں اور پھر اس کے اوپر کٹے ہوئے لیموں کو رگڑے۔ کچھ دیر بعد نمک کو بورڈ سے ہٹا دیں یا پانی سے دھولیں۔ یہی چیز آپ بیلن اور سلاد کے لکڑی کے ڈونگوں کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں۔سنگ مرمر کی صفائی:سنگ مرمرکے فرش پر سے زنگ کے دھبوں کو ہٹانے کے لیے کھانے کا سوڈا داغ پر چھڑکیں اور اس پر کچھ لیموں کا عرق ڈال دیں، اس جگہ کو رگڑیں، ضرورت پڑنے پر پھر سوڈا اور لیموں کا عرق ڈالیں، اس کے بعد صاف گیلے کپڑے سے اس جگہ کو صاف کردیں، آپ کا فرش جگمگانے لگے گا۔سلور کے برتنوں کی پالش:ایک چائے کے چمچ لیموں کے عرق کو ڈیڑھ کپ پانی اور آدھا کپ خشک دودھ میں مکس کریں اور اس محلول میں برتنوں کو رات بھر کے لیے چھوڑ دیں اور صبح دھو کر خشک کرلیں، تاہم اگر آپ کو جلدی ہو تو برتنوں کے داغ زدہ حصوں پر کچھ لیموں کا عرق ڈالیں اور ایک صاف کپڑے سے رگڑ کر صاف کرلیں۔اپنے برتن دھونے والے صابن کو زیادہ موثر بنائیں:ایک چائے کا چمچ برتن دھونے والے صابن پر ڈال دیں جس کے نتیجے میں وہ برتنوں میں چکنائی سے جمع ہونے والی گریس کو بھی زیادہ موثر طریقے سے صاف کرنے لگے گا۔پلاسٹک کے برتنوں کو جگمگائیں:اگر آپ کے پلاسٹک کے برتنوں پر آپ کے پسندیدہ کھانوں کا رنگ پختہ طریقے سے جم گیا ہو تو اس پر لیموں کا عرق ڈال کر کپڑے سے کچھ دیر رگڑیں اور پھر خشک کرنے کے لیے دھوپ میں رکھ دیں جس سے وہ رنگ اڑ جائے گا اور برتن اصل شکل میں لوٹ آئیں گے۔ ٹوائلٹ کی صفائی:لیموں کے عرق سے بھرا آدھا کپ ٹوائلٹ میں ڈال کر کچھ دیر انتظار کریں اور پھر برش سے صاف کرلیں جس سے وہ جگمگانے لگے گا جبکہ باتھ روم میں بھی اچھی مہک پھیل جائے گی، لیموں کے علاوہ آپ آدھا کپ سہاگا بھی شامل کرکے صفائی کے اس عمل کو زیادہ موثر بنا سکتے ہیں۔ہر مقصد کے لیے کلینر کی تیاری:دو کپ گرم پانی میں ایک چمچ کھانے کا سوڈا ڈالیں اور اس وقت تک ہلائیں جب تک وہ مکمل طور پر حل نہ ہوجائے اس کے بعد آدھا کپر )
سفید سرکہ، ایک لیموں کا عرق اور پانچ سے دس قطرے لیمن آئل کو اس میں ملادیں اور پھر اسپرے بوتل میں ڈال لیں، ہر بار استعمال سے پہلے اسے نرمی سے ہلائیں۔ یہ ایک حیرت انگیز ایسا کلینر محلول ہوگا جو باورچی خانے یا باتھ روم ہر جگہ صفائی کا کام کرسکے گا۔کپڑوں سے گریس کے داغ ہٹائیں:لیموں کے عرق کو سرکے میں ملائیں اور کپڑے پر گریس کے داغ پر اسے استعمال کریں، کچھ دیر تک اس لگا رہنے دیں اور پھر دھولیں، وہ داغ جادوئی انداز میں غائب ہوجائے گا۔ کپڑوں کو بلیچ کرنا:گرم پانی میں لیموں کا عرق شامل کریں اور اس میں اپنے سفید کپڑے بھگو دیں، کچھ دیر بعد انہیں معمول کی طرح نچوڑ کر دھولیں۔ اس کے علاوہ آپ واشنگ مشین میں بھی بلیچ کی جگہ آدھا کپ لیموں کا جوس ڈال کر بھی بہترین نتیجہ حاصل کرسکتے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 219 reviews.